محترم حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم السلام علیکم!میری والدہ آبائی گاؤں مکھڈ شریف گئی ہوئی تھیں ،ہمشیرہ کا فون آیا کہ والدہ بیمار ہیں انہیں لینے گاؤں گیا تو ان کو بخار تھا شوگر بڑھی ہوئی تھی اور وہ نیم بے ہوشی میں تھیں ان کو کشتی میں چارپائی پر رکھ کر کالاباغ لائے وہاں بڑی مشکل سے کار پر سوار کرایا گھر تک انہیں کوئی ہوش نہیں تھا میں نے درج ذیل نسخہ استعمال کرایا ،بالکل نارمل ہوگئیں۔ کافی عرصہ بعد والدہ کو اپنڈکس کا آپریشن کرانا تھا بھائیوں نے کہا والدہ کو شوگر ہے آپریشن کیسے ہوگا چیک کرایا تو شوگر نارمل تھی۔ نسخہ: کلونجی،گوند کیکر، تخم سرس‘ اندرائن ہم وزن پیس کر فل سائز کیپسول بھرلیں۔ طریقہ استعمال: ایک کیپسول دن میں تین بار اس کے علاوہ اور کئی مریضوں کو استعمال کروایا نہایت مجرب ہے۔