- آپ کے سوال
- رابطہ
- کیلنڈر
- اعمالِ شفاء
- سی ڈیز
- کتب
- ادویات
- آڈیوز
- میگزین
- عبقری
عظمت ِ علم اور آداب (مولانا محمد حسان سکھروی، کراچی) | |
حسن ادب بلاشبہ وہ اہم ترین بات جس کی طرف ایک ذکی و ذہین طالب علم کو اپنی چڑھتی جوانی میں سبقت کرنی چاہیے اور نفس کو اس کے حصول میں تھکا دینا چاہیے وہ حسن ادب ہے جو بہترین کردار ہے جس کی عمدگی کی شہادت شریعت، عقل اور سلف صالحین نے دی ہے۔ چنانچہ فرمایا: ”حسن ادب ایک ہنر مند طالب علم کا زیور ہے جس کے ذریعے وہ پروان چڑھتا ہے اور بلندی کے مقامات طے کرتا ہے اور اسی حسن ادب کی بنا پر علم میں نور پیدا ہوتا ہے، پختگی اور وسعت پیدا ہوتی ہے۔“ جب حضرت امام قاضی ابو یوسف رحمتہ اللہ سے ان کے درجہ قضاءتک پہنچنے کی بابت سوال کیا گیا تو حضرت نے جواب میں ارشاد فرمایا۔ مَابَلَغَ مَن بَلَغَ اِلَّا بِالحُرمَةِ وَمَا سَقَطَ مَن سَقَطَ اَلَّا بِتَرکِ الحُرمَةِ فرمایا: ”کوئی بھی بلندیوں پر حسن ادب حاصل کیے بغیر نہیں پہنچا اور کوئی بھی بلندیوں سے نہیں گرا مگر حسن ادب کے ترک کرنے کی وجہ سے“ معلوم ہوا حسن ادب ہی اصل چیز ہے جس کی وجہ سے طالب علم کے علم میں نور پیدا ہوتا ہے، اسی بنا پر وہ بلندیوں کا سفر طے کرتا ہے جہاں ہر کس و ناکس کی رسائی ممکن نہیں اور فرمایا محض پڑھنے پڑھانے سے علم تو حاصل ہو جاتا ہے مگر علم کا نور حاصل نہیں ہوتا، علم کا نور تو اساتذہ اور کتابوں کے ادب سے حاصل ہوتا ہے۔ مشقت برداشت کرنا اسی طرح حضرت موسیٰ اور حضرت خضر علیہما السلام کا واقعہ جو قرآن مجید میں مذکور ہے جس میں حضرت موسیٰ علیہ السلام نے حصول علم کیلئے مثالی کردار ادا کیا۔ جب سفر کاآغاز فرمایا تو حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ارشاد فرمایا ”اَواَمضِیَ حُقُبًا“ یعنی یونہی سالہا سال تک چلتا رہوں گا باوجود یہ کہ یہ سفر حضرت موسیٰ علیہ السلام پر لازم و واجب نہیں تھا مگر حصول فضائل کیلئے آپ نے اس پر مشقت سفر کو برداشت کیا۔ ایک جگہ ارشاد فرمایا: لَقَد لَقِینَا مِن سَفَرِنَاہٰذَا نَصَبًا ”ہمیں تو اس سفر میں بہت تکلیف پہنچی ہے۔“ |
تلبینہ (جَو سے تیار لاجواب نبویؐ ٹانک)
تسبیح خانہ سے بیعت ہونے کے بعد کیا کریں؟
حلقہ کشف المحجوب میمری کارڈ میں
زم زم کا ایک گھونٹ تمام بیماریوں کا حل
عبقری ٹرسٹ اکاونٹ نمبر
تفسیر ابن کثیر کے متلاشی متوجہ ہوں!
40404سے آنے والے تمام ایس ایم ایس عبقری کی طرف سے نہیں ہیں
شوگر بلڈ پریشر ، ٹینشن اور جوڑوں کے درد کا نسخہ
اپنے موبائل پر میسج موصول كریں
حکیم صاحب کے اسسٹنٹ
عبقری ٹرسٹ میں عطیات
حضرت حکیم صاحب سے موبائل پر رابطہ -- بیرون ملک کیلیٔے
ملتان میں ادویات اور کتابوں کے لیے
والقت مافیہا کے کرشمات
|