- آپ کے سوال
- رابطہ
- کیلنڈر
- اعمالِ شفاء
- سی ڈیز
- کتب
- ادویات
- آڈیوز
- میگزین
- عبقری
پیغمبر اسلام کا غیر مسلموں سے حسن سلوک (ابن زیب بھکاری) (قسط نمبر 42) | |
نماز جنازہ صرف مومن پر پڑھی جاتی ہے لیکن چونکہ ابن ابی نے اسلام کا بدترین دشمن ہونے کے باوجود اپنے اوپر اسلام کا لیبل لگا رکھا تھا۔ اس لئے رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے فرزند حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کی درخواست کو شرف قبولیت بخشتے ہوئے اس کی نمازِ جنازہ پڑھی۔ چنانچہ بخاری اور مسلم عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہ سے ناقل ہیں کہ جب نفاق کا سرغنہ لقمہ اجل ہوا تو اس کے بیٹے حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے جو بدری صحابی تھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست کی کہ اپنا پیرہن مبارک عطا فرمائیے کہ اس میں اس کو کفنایا جائے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ازراہِ شفقت اپنا پیرہن عنایت فرمایا۔ اس کے بعد عبداللہ رضی اللہ عنہ نے یہ بھی استدعا کی کہ اس کے جنازے کی نماز بھی پڑھ دیجئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس درخواست کو بھی بقضائے رحم و کرم شرفِ قبول بخشا لیکن جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھنے کیلئے کھڑے ہوئے تو فاروقِ اعظم حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جو دینی امور میں انتہاءدرجہ کے غیور واقع ہوئے تھے آپ کی چادر مبارک کا کونہ پکڑ کر التماس کی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سخت قسم کے منافق پر نماز کیوں پڑھتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تو اس آیت میں منافقوں پر نماز پڑھنے سے منع فرمایا گیا ہے۔ ترجمہ:”اے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ ان کے حق میں مغفرت کی دعا کریں یا نہ کریں (یکساں ہے) اگر آپ ستر دفعہ بھی ان کیلئے دعائے مغفرت کرینگے تو بھی اللہ ہرگز ان کی مغفرت نہیں فرمائے گا“۔ |
تلبینہ (جَو سے تیار لاجواب نبویؐ ٹانک)
تسبیح خانہ سے بیعت ہونے کے بعد کیا کریں؟
حلقہ کشف المحجوب میمری کارڈ میں
زم زم کا ایک گھونٹ تمام بیماریوں کا حل
عبقری ٹرسٹ اکاونٹ نمبر
تفسیر ابن کثیر کے متلاشی متوجہ ہوں!
40404سے آنے والے تمام ایس ایم ایس عبقری کی طرف سے نہیں ہیں
شوگر بلڈ پریشر ، ٹینشن اور جوڑوں کے درد کا نسخہ
اپنے موبائل پر میسج موصول كریں
حکیم صاحب کے اسسٹنٹ
عبقری ٹرسٹ میں عطیات
حضرت حکیم صاحب سے موبائل پر رابطہ -- بیرون ملک کیلیٔے
ملتان میں ادویات اور کتابوں کے لیے
والقت مافیہا کے کرشمات
|