- آپ کے سوال
- رابطہ
- کیلنڈر
- اعمالِ شفاء
- سی ڈیز
- کتب
- ادویات
- آڈیوز
- میگزین
- عبقری
زیارت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے (مرسلہ: اکرم کمبوہ، کراچی) | |
ایک خاتون نہایت ہی پاک دامن اور نیک تھی۔ وہ چاہتی تھی کہ مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہو۔ وہ درود شریف بھی بہت پڑھتی تھی لیکن زیارت نہیں ہوتی تھی۔ ان کے خاوند بڑے اللہ والے تھے۔ ایک دن انہوں نے اپنے خاوند سے اپنی یہی تمنا ظاہر کی کہ میرا دل تو چاہتا ہے کہ مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہو‘ لیکن کبھی یہ شرف نصیب نہیں ہوا‘ اس لئے آپ مجھے کوئی عمل ہی بتا دیں جس کے کرنے سے میں خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی سعادت حاصل کر لوں۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کو عمل بتاﺅں گا لیکن آپ کو میری بات ماننا پڑے گی۔ وہ کہنے لگی کہ آپ مجھے جو بات کہیں گے وہ مانوں گی۔ وہ کہنے لگے اچھا تم بن سنور کر دلہن کی طرح تیار ہو جاﺅ۔ اس نے کہا‘ بہت اچھا۔ چنانچہ اس نے غسل کیا‘ دلہن والے کپڑے پہنے‘ زیور پہنے اور دلہن کی طرح بن سنور کر بیٹھ گئی۔ جب وہ دلہن کی طرح بن سنور کر بیٹھ گئی تو وہ صاحب ان کے بھائی کے گھر چلے گئے اور جا کر اس سے کہا دیکھ میری کتنی عمر ہو چکی ہے اور اپنی بہن کو دیکھو وہ کیا بن کر بیٹھی ہوئی ہے۔ جب بھائی گھر آیا اور اس نے اپنی بہن کو دلہن کے کپڑوں میں دیکھا تو اس نے اسے ڈانٹنا شروع کیا کہ تم کو شرم نہیں آتی‘ کیا یہ عمر دلہن بننے کی ہے‘ تمہارے بال سفید ہو چکے ہیں‘ تمہاری کمر سیدھی نہیں ہوتی اور بیس سال کی لڑکی بن کر بیٹھی ہوئی ہو۔ اب جب بھائی نے ڈانٹ پلائی تو اس کا دل ٹوٹا اور اس نے رونا شروع کر دیا۔ حتیٰ کہ وہ روتے روتے سوگئی۔ اللہ کی شان دیکھئے کہ اللہ رب العزت نے اسے اسی نیند میں اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کروا دی۔ وہ زیارت کرنے کے بعد بڑی خوش ہو ئی لیکن خاوند سے پوچھنے لگی کہ آپ نے وہ عمل بتایا ہی نہیں جو آپ نے کہا تھا اور مجھے زیارت تو ویسے ہی ہو گئی ہے۔ وہ کہنے لگا‘ اللہ کی بندی ! یہی عمل تھا‘ کیونکہ میں نے تیری زندگی پر غور کیا‘ مجھے تیرے اندر ہر نیکی نظر آئی ‘ تیری زندگی شریعت و سنت کے مطابق نظر آئی‘ البتہ میں نے یہ محسوس کیا کہ میں چونکہ آپ سے پیار محبت کی زندگی گزارتا ہوں اس لئے آپ کا دل کبھی نہیں ٹوٹا‘ اس وجہ سے میں نے سوچا کہ جب آپ کا دل ٹوٹے گا تو اللہ تعالیٰ کی رحمت اترے گی اور آپ کی تمنا کو پورا کر دیا جائے گا۔ اسی لئے تو میں نے ایک طرف آپ کو دلہن کی طرح بن سنور کر بیٹھنے کو کہا اور دوسری طرف آپ کے بھائی کو بلا کر لے آیا‘ اس نے آکر آپ کو ڈانٹ پلائی جس کی وجہ سے آپ کا دل ٹوٹا اور اللہ رب العزت کی ایسی رحمت اتری کہ اس نے آپ کو اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کروا دی۔ اللہ اکبر۔ |
تلبینہ (جَو سے تیار لاجواب نبویؐ ٹانک)
تسبیح خانہ سے بیعت ہونے کے بعد کیا کریں؟
حلقہ کشف المحجوب میمری کارڈ میں
زم زم کا ایک گھونٹ تمام بیماریوں کا حل
عبقری ٹرسٹ اکاونٹ نمبر
تفسیر ابن کثیر کے متلاشی متوجہ ہوں!
40404سے آنے والے تمام ایس ایم ایس عبقری کی طرف سے نہیں ہیں
شوگر بلڈ پریشر ، ٹینشن اور جوڑوں کے درد کا نسخہ
اپنے موبائل پر میسج موصول كریں
حکیم صاحب کے اسسٹنٹ
عبقری ٹرسٹ میں عطیات
حضرت حکیم صاحب سے موبائل پر رابطہ -- بیرون ملک کیلیٔے
ملتان میں ادویات اور کتابوں کے لیے
والقت مافیہا کے کرشمات
|