Strict Standards: Non-static method Util::chkNumericInput() should not be called statically, assuming $this from incompatible context in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/core/Action/Article.php on line 36
Ubqari-- The Center for Peace and Spirituality
Strict Standards: Non-static method Util::getTitle() should not be called statically in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/lib/plugins/function.callback.php(24) : eval()'d code on line 1
فرقہ واریت اور رواداری(انوکھے بول،انمول سوچیں)-کنڈیارو درس 18 اکتوبر 2015ء (بذریعہ فون)   درس کیلئے کلک کریں

Strict Standards: Non-static method BizLogic_EditionController::getRecord() should not be called statically in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/lib/plugins/function.callback.php(24) : eval()'d code on line 1

Strict Standards: Non-static method Lib::formatDate() should not be called statically, assuming $this from incompatible context in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/core/BizLogic/Edition.php on line 47
نومبر 2010ء
Print Preview | Print
  قارئین کے سوال، قارئین کے جواب  

اکتوبر کے جوابات
1۔میری محترم بہن آپ پریشان نہ ہوں‘ بڑوں سے سنا ہوا آزمودہ اور مجرب ایک عمل آپ کو بتاتی ہوں۔میں نے یہ وظیفہ بہت سی بہنوں کو دیااور انہوں نے اعتماد اور یقین سے کیا اللہ نے سب بہنوں کا مسئلہ حل کردیا ہے۔ مجھے اللہ کی ذات پر پورا یقین ہے کہ اگر آپ بھی یقین اور توجہ سے یہ وظیفہ کریں گی تو آپ کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔
وظیفہ یہ ہے: جو بھی عورت شوہر سے تنگ ہووہ بسم اللہ الرحمن الرحیم 11 مرتبہ اول و آخر تین تین بار درود شریف پڑھ کر کسی چیز پر دم کرکے شوہر کو کھلائیں یا پلائیں۔ انشاءاللہ شوہر کا دل نرم ہوجائیگا اور چلتے پھرتے کثرت سے درود شریف پڑھیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ شوہر کے دل میں محبت پیدا ہوجائیگی۔
(میمونہ مظہر‘میلسی)
2۔آپ روزانہ گیارہ سو بار کوئی سا بھی استغفار پڑھیں۔ انتہائی توجہ‘ زاری اور حضور قلبی کے ساتھ اس کا ورد کریں۔ یہ کم از کم تعداد ہے۔ جتنا زیادہ ہوسکے اتنا ہی بہتر ہے۔ انشاءاللہ بہت جلد آپ کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔ نماز اور اعمال کی پابندی کریں۔ جتنی زیادہ توجہ کریں گی اتنی جلدی نفع ہوگا۔(ام فروہ‘ ڈیرہ غازی خان)
3۔بہن! آپ کنزیٰ بیٹی کو یہ دعا پڑھنے کو کہیں انشاءاللہ وہ اعلیٰ نمبروں میں کامیاب ہوگی۔ یہ میرا اور میرے بچوں کا بہت آزمودہ اور مجرب وظیفہ ہے اور احادیث مبارکہ میں بھی اس کی بہت فضیلت آئی ہے۔ پڑھنے لکھنے والوں کو اس دعا کا خصوصی اہتمام کرنا چاہیے۔ دعا یہ ہے:
اَللّٰھُمَّ نَوِّر قَلبِی بِعِلمِکَ وَاستَعمَل بَدَنِی بِطَاعَتِکَ
ہر نماز کے بعد اس دعا کو گیارہ بار پڑھیں۔ اول و آخر تین تین بار درود شریف لازمی پڑھیں۔ (عابد خان‘ پشاور)
4۔میمونہ بہن آپ یہ نسخہ مطمئن ہوکر استعمال کریں۔ انشاءاللہ آپ کو فائدہ ہوگا۔ سونف‘ سوئے دونوں ہم وزن کوٹ پیس کر ایک چمچ دن میں تین بار کھانے کے بعد تازہ پانی کے ہمراہ لیں۔ دو ماہ تک یہ استعمال کریں آپ ٹھیک ہوجائیں گی۔ (بیگم الیاس‘ گوجرہ)

نومبر کے سوالات
1۔میں رات کو سیدھا سوتا ہوں اور جب اٹھتا ہوں تو الٹا سویا ہوتا ہوں‘ بجائے چھت نظر آنے کے تکیہ نظر آتا ہے۔ اس وجہ سے میری گردن اور مختلف جسم کے دوسرے حصے دکھنے لگتے ہیں اور درد اتنا شدید ہوتا ہے کہ چل بھی نہیں سکتا اور تو اور میرا پیٹ بھی بڑھتا جارہا ہے میں نے ایک دوسرے حکیم سے مشورہ کیا تھا تو اس نے مجھے کہا کہ یہ پینٹ شرٹ پہننے کی وجہ سے ہے کیا واقعی؟ قارئین سے درخواست ہے کہ مجھے کوئی ٹوٹکہ یا وظیفہ بتائیں۔ میری عمر 17 سال ہے۔ (مبشر حسن‘ اٹک)
2۔ قارئین میری آواز میں بھاری پن بہت زیادہ ہے۔ جس کی وجہ سے مجھے بہت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس آواز کے بھاری پن کی وجہ سے میں کسی شادی یا کسی اور تقریب میں نہیں جاتی کہ وہاں لوگ میرا مذاق اڑائیں گے۔ میں بہت زیادہ احساس کمتری کاشکار ہوچکی ہوں۔ براہ مہربانی اس دکھی بہن کو کوئی ٹوٹکہ بتائیں۔ (نیلم‘ سکھر)
3۔ قارئین! میری شادی کو عرصہ 5 سال ہوگئے ہیں لیکن میرے ہاں اولاد نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے میں اور میرے شوہر بہت زیادہ پریشان ہیں۔ ہمارے گھر میں اکثر اسی وجہ سے لڑائی جھگڑا رہتا ہے۔ ہم نے بہت جگہ سے علاج ومعالجہ کرایا لیکن سب بے سود رہا۔ براہ مہربانی کوئی وظیفہ یا ٹوٹکہ بتائیں میں تمام عمر آپ کی شکر گزار رہوں گی۔(ثمینہ ‘ پشاور)
June 2, 2024

سنیے عبقری

لایو براڈکاسٹ
براڈکاسٹ شیڈول

درس روحانیت و امن
تسبیح خانے سے براہ راست ہر جمعرات بعد نماز مغرب
(GMT +05.00)

Strict Standards: Non-static method BizLogic_EditionController::getDefault() should not be called statically in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/lib/plugins/function.callback.php(24) : eval()'d code on line 1

Strict Standards: Non-static method Lib::formatDate() should not be called statically, assuming $this from incompatible context in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/core/BizLogic/Edition.php on line 47
اہم اعلانات