- آپ کے سوال
- رابطہ
- کیلنڈر
- اعمالِ شفاء
- سی ڈیز
- کتب
- ادویات
- آڈیوز
- میگزین
- عبقری
ماہانہ روحانی محفل | |
روحانی محفل مرکز روحانیت و امن میں اجتماعی نہیں ہوتی ہر فرد اپنے مقام پر رہتے ہوئے کرے اس ماہ کی روحانی محفل8 تاریخ بروز ہفتہ صبح 11 بجکر10 منٹ سے لیکر1 بجکر13 منٹ تک‘ 20 تاریخ بروز جمعرات سہ پہر3 بجے سے لیکر4 بجکر 19 منٹ تک‘ 28 تاریخ بروز جمعہ صبح 10 بجے سے لیکر 12 بجکر 23 منٹ تک یَاحَکِیمُ یَاوَدُودُ یَاعَزِیزُo پڑھیں۔ یہ ذکر ، بھکا ری بن کر ، خلوص دل ، درددل ، توجہ اور اس یقین کے ساتھ کہ میرارب میری فریا د سن رہا ہے اور سو فی صد قبول کر رہا ہے۔ پانی کا گلاس سامنے رکھیں ا و ر اس تصو ر کیساتھ پڑھیں کہ آسمان سے ہلکی پیلی روشنی آپکے دل پر ہلکی بارش کی طر ح برس رہی ہے اور دل کو سکون چین نصیب ہورہا ہے اور مشکلات فوری حل ہورہی ہیں۔ وقت پورا ہونے کے بعد دل و جان سے پوری امت، عالم اسلام، اپنے لیے اور اپنے عزیز و اقارب کیلئے دعا کریں۔ پورے یقین کے ساتھ دعا کریں۔ ہر جائز دعا قبول کرنا اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔ دعا کے بعد پانی پر تین بار دم کر کے پانی خود پئیں۔ گھروالوں کو بھی پلا سکتے ہیں۔ انشاءاللہ آپکی تمام جائز مرادیں ضرور پوری ہونگی۔ ہر محفل کے بعد 11روپے صدقہ ضرور کریں ( نوٹ :)1-روحانی محفل کے درمیان اگر نماز کا وقت آجائے تو پہلے نماز ادا کی جائے اور بقیہ وقت نماز کے بعد پورا کیا جائے۔ 2-خواتین ناپاکی کے ایا م میں بغیر مصلےٰ کے بھی باوضو ہو کر روحانی محفل میں شرکت کرسکتی ہیں۔ اگر اسی وقت یہ وظیفہ روزانہ کرلیں تو اجازت ہے مستقل بھی کرنا چاہیں تو معمول بناسکتے ہیں۔ ہر مہینے کا ورد مختلف ہوتا ہے اور خاص وقت کے تعین کے ساتھ ہوتا ہے۔ بے شمار لوگوں کی مرادیں پوری ہوئیں۔ ناممکن ،ممکن ہوئیں۔ پھر لوگوں نے اپنی مرادیں پوری ہونے پر خطوط لکھے آپ بھی مراد پوری ہونے پرخط ضرور لکھیں۔ روحانی محفل مرکز روحانیت وامن میں اجتماعی نہیں ہوتی۔ ( ایڈیٹر :۔حکیم محمد طارق محمود عفی عنہ) روحانی محفل سے فیض پانے والے السلام علیکم ! عبقری اس دور کی ایک اہم ضرورت ہے اس کی اہمیت اسے پڑھنے کے بعد پتہ چلتی ہے۔ یہ گھروں کے الجھے مسائل کا سلجھا حل پیش کرتا ہے۔ میں بہت سے گھریلو مسائل میں مبتلا تھی لیکن عبقری میں دی ہوئی روحانی محفل کو باقاعدگی سے کرنے سے اللہ پاک نے بہت تھوڑے عرصے میں میرے انتہائی الجھے ہوئے اور پریشان کن مسائل حل کردئیے ہیں۔ میرے بچے میرے نافرمان تھے اور میرے شوہر ہر وقت مجھ سے ناراض رہتے تھے۔ گھر میں پریشانیاں اور لڑائی جھگڑے معمول بن گئے تھے۔ میں زندگی سے تنگ آچکی تھی لیکن میں نے کسی کے مشورے سے عبقری میں دی ہوئی روحانی محفل کو کرنا شروع کردیا سب سے پہلی چیز جو مجھے ملی وہ یہ تھی کہ مجھے سکون نصیب ہوگیا اور اس کے بعد آہستہ آہستہ میرے تمام مسائل ایسے حل ہونے لگے کہ میں خود حیران رہ گئی۔ واقعی اللہ کے نام میں بڑی برکت ہے اور اس میں دلوں کا چین بھی ہے۔ میں روحانی محفل کی مقررہ تاریخوں کے علاوہ بھی اسے سارا مہینہ مسلسل پوری توجہ اور ذوق وشوق سے پڑھتی رہتی ہوں۔ اس سے جہاں میرے مسائل حل ہوئے ہیں وہاں میری روحانی بیماریاں جیسے غیبت‘ جھوٹ وغیرہ بھی ختم ہوگئیں ہیں۔ جو بہنیں اپنے گھروں میں پریشان ہیں میں ان تمام بہنوں کو مشورہ دوں گی کہ وہ روحانی محفل کا پوری توجہ کے ساتھ اہتمام کریں۔ بہت تھوڑے عرصے میں آپ اس کے اثرات محسوس کریں گی۔ (شمیم بیگم‘ گوجرانوالہ) |
تلبینہ (جَو سے تیار لاجواب نبویؐ ٹانک)
تسبیح خانہ سے بیعت ہونے کے بعد کیا کریں؟
حلقہ کشف المحجوب میمری کارڈ میں
زم زم کا ایک گھونٹ تمام بیماریوں کا حل
عبقری ٹرسٹ اکاونٹ نمبر
تفسیر ابن کثیر کے متلاشی متوجہ ہوں!
40404سے آنے والے تمام ایس ایم ایس عبقری کی طرف سے نہیں ہیں
شوگر بلڈ پریشر ، ٹینشن اور جوڑوں کے درد کا نسخہ
اپنے موبائل پر میسج موصول كریں
حکیم صاحب کے اسسٹنٹ
عبقری ٹرسٹ میں عطیات
حضرت حکیم صاحب سے موبائل پر رابطہ -- بیرون ملک کیلیٔے
ملتان میں ادویات اور کتابوں کے لیے
والقت مافیہا کے کرشمات
|