Strict Standards: Non-static method Util::chkNumericInput() should not be called statically, assuming $this from incompatible context in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/core/Action/Article.php on line 36
Ubqari-- The Center for Peace and Spirituality
Strict Standards: Non-static method Util::getTitle() should not be called statically in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/lib/plugins/function.callback.php(24) : eval()'d code on line 1
فرقہ واریت اور رواداری(انوکھے بول،انمول سوچیں)-کنڈیارو درس 18 اکتوبر 2015ء (بذریعہ فون)   درس کیلئے کلک کریں

Strict Standards: Non-static method BizLogic_EditionController::getRecord() should not be called statically in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/lib/plugins/function.callback.php(24) : eval()'d code on line 1

Strict Standards: Non-static method Lib::formatDate() should not be called statically, assuming $this from incompatible context in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/core/BizLogic/Edition.php on line 47
مئی 2011ء
Print Preview | Print
  اسلام میںوقت کی اہمیت (حافظ معاویہ‘ کراچی)  

اللہ تعالیٰ نے عمر کی شکل میں جو نعمت عطا فرمائی ہے دراصل یہی وہ نعمت اور وہ دولت ہے جس کو لے کر انسان دنیامیں آتا ہے
حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں کسی آدمی کو دیکھتا ہوں اور وہ مجھے پسند آتا ہے مگر جب معلوم ہوتا ہے کہ وہ کوئی کام نہیں کرتا تو میری نگاہوں سے گرجاتا ہے۔
وقت کو ضائع کرنے کی عادت انسان کی تمام بہترین صلاحیتوں کو زنگ لگا دیتی ہے ایک بے کار آدمی دوسرے لوگوں کو بظاہر زندہ دکھائی دیتا ہے درحقیقت اس کے اندر سے وہ تمام لطیف احساسات ختم ہوچکے ہوتے ہیں جو کسی آدمی کو حقیقی معنوں میں انسان بناتے ہیں اس لیے اس کا شمار مُردوں میں ہی کیا جانا چاہیے۔
قیامت کے روز جب انسان کو اللہ تعالیٰ کے سامنے حساب و کتاب کیلئے پیش کیا جائیگا تو اس کے دل میں اپنی بداعمالیوں کی وجہ سے اس وقت یہ خیال پیدا ہوگاکہ کاش مجھے دوبارہ مہلت دی جاتی کہ دنیا میں جاکر میں اعمال صالحہ کا ذخیرہ زیادہ سے زیادہ اکٹھا کرلیتا اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس وقت یہ کہا جائے گا کہ کیا ہم نے تم کو اتنی عمر نہیں دی تھی کہ عمر کی اس مقدار میں اگر تم اپنے آپ کو درست کرنا چاہتے کچھ نصیحت حاصل کرنا چاہتے تو حاصل کرسکتے تھے اور مزید برآں یہ کہ تمہیں ڈرانے کے واسطے ڈرانے والے بھی آئے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جس آدمی کو اللہ تعالیٰ نے ساٹھ سال کی عمر دی ہو اس کا عذر ختم کردیا گیا یعنی اسے کل قیامت کے دن یہ کہنے کا حق نہیں رہے گا کہ مجھے دنیا میں عمل کا موقع نہیں دیا گیاساٹھ سال کا زمانہ ملا اور آخرت کے واسطے کوئی توشہ جمع نہ کیا تو آخرت کے عذر کے واسطے کیا چیز باقی رہی۔
اللہ تعالیٰ نے عمر کی شکل میں جو نعمت عطا فرمائی ہے دراصل یہی وہ نعمت اور وہ دولت ہے جس کو لے کر انسان دنیامیں آتا ہے اللہ نے یہ جسم عطا فرمایا جسم میں کام کرنے کے واسطے کچھ اور چیزیں دے رکھی ہیں اور یہ عمر اسی لیے عطا فرمائی کہ یہ جسم اور اس کی قوتیں ہم اللہ کی اطاعت میں لگادیں۔
اللہ کے محبوب بندے اس کا اہتمام کرتے کہ زندگی کا یہ سرمایہ ضائع نہ ہوجائے غلط استعمال نہ ہو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے اللہ کی دو نعمتیں ایسی ہیں جن کے بارے میں بہت سے لوگ خسارے میں ہیں وہ نعمتیں تندرستی اور فرصت ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں ان لمحات کی زیادہ سے زیادہ قدردانی کی توفیق نصیب فرمائے آمین!
٭٭٭٭
June 2, 2024

سنیے عبقری

لایو براڈکاسٹ
براڈکاسٹ شیڈول

درس روحانیت و امن
تسبیح خانے سے براہ راست ہر جمعرات بعد نماز مغرب
(GMT +05.00)

Strict Standards: Non-static method BizLogic_EditionController::getDefault() should not be called statically in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/lib/plugins/function.callback.php(24) : eval()'d code on line 1

Strict Standards: Non-static method Lib::formatDate() should not be called statically, assuming $this from incompatible context in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/core/BizLogic/Edition.php on line 47
اہم اعلانات