- آپ کے سوال
- رابطہ
- کیلنڈر
- اعمالِ شفاء
- سی ڈیز
- کتب
- ادویات
- آڈیوز
- میگزین
- عبقری
حمدِ باری تعالیٰ | |
کس سے مانگیں‘ کہاں جائیں‘ کس سے کہیں اور دنیا میں حاجت روا کون ہے سب کا داتا ہے تو‘ سب کو دیتا ہے تو‘ تیرے بندوں کا تیرے سوا کون ہے کون مقبول ہے‘ کون مردود ہے‘ بے خبر! کیا خبر تجھ کو کیا کون ہے جب تُلیں گے عمل سب کے میزان پر‘ تب کُھلے گا کہ کھوٹا کھرا کون ہے کون سنتا ہے فریاد مظلوم کی‘ کس کے ہاتھوں میں کنجی ہے مقسوم کی رزق پر کس کے پلتے ہیں شاہ وگدا‘ مسند آرائے بزمِ عطا کون ہے اولیاءتیرے محتاج اے ربِّ کل‘ تیرے بندے ہیں انبیاءو رُسل اِن کی عزت کا باعث ہے نسبت تری‘ ان کی پہچان تیرے سوا کون ہے میرا مالک مری سُن رہا ہے فُغاں‘ جانتا ہے وہ خاموشیوں کی زباں اب مری راہ میں کوئی حائل نہ ہو‘ نامہ برکیا بلا ہے‘ صبا کون ہے ہے خبر بھی وہی مبتدا بھی وہی‘ ناخدا بھی وہی ہے‘ خدا بھی وہی جو ہے سارے جہانوں میں جلوہ نُما‘ اس اَحَد کے سوا دُوسرا کون ہے وہ حقائق ہوں اشیاءکے یا خُشک و تر‘ فہم وادراک کی زد میں ہیں سب مگر ماسوا ایک اُس ذاتِ بے رنگ کے‘ فہم و ادراک سے ماوریٰ کون ہے انبیائ‘ اولیائ‘ اہل بیتِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ‘ تابعین و صحابہ پہ جب آبنی گر کے سجدے میں سب نے یہی عرض کی‘ تو نہیں ہے مشکل کُشا کون ہے اہلِ فکر و نظر جانتے ہیں تجھے‘ کچھ نہ ہونے پہ بھی مانتے ہیں تجھے اے نصیر اِس کو تُو فضل باری سمجھ‘ ورنہ تیری طرف دیکھتا کون ہے حمدیہ کلام علامہ پیر سید نصیرالدین نصیر گیلانی رحمة اللہ علیہ زیب سجادہ گولڑہ شریف |
تلبینہ (جَو سے تیار لاجواب نبویؐ ٹانک)
تسبیح خانہ سے بیعت ہونے کے بعد کیا کریں؟
حلقہ کشف المحجوب میمری کارڈ میں
زم زم کا ایک گھونٹ تمام بیماریوں کا حل
عبقری ٹرسٹ اکاونٹ نمبر
تفسیر ابن کثیر کے متلاشی متوجہ ہوں!
40404سے آنے والے تمام ایس ایم ایس عبقری کی طرف سے نہیں ہیں
شوگر بلڈ پریشر ، ٹینشن اور جوڑوں کے درد کا نسخہ
اپنے موبائل پر میسج موصول كریں
حکیم صاحب کے اسسٹنٹ
عبقری ٹرسٹ میں عطیات
حضرت حکیم صاحب سے موبائل پر رابطہ -- بیرون ملک کیلیٔے
ملتان میں ادویات اور کتابوں کے لیے
والقت مافیہا کے کرشمات
|