- آپ کے سوال
- رابطہ
- کیلنڈر
- اعمالِ شفاء
- سی ڈیز
- کتب
- ادویات
- آڈیوز
- میگزین
- عبقری
پروموشن کیلئے علامہ لاہوتی کا کامیاب وظیفہ | |
سب سے پہلے علامہ لاہوتی پراسرای صاحب کا بہت بہت شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جن کی بدولت بہت قیمتی وظائف اور معلومات پڑھنے کو ملیں‘ علامہ صاحب کا خاص شمارہ جب سے پڑھ رہی تھی میرے رونگٹے کھڑے ہورہے تھے‘ ایک خواہش ہے کہ زندگی میں ایک بار اس عظیم انسان کو دیکھ سکوں۔ ان کا خاص شمارہ پڑھتے ہوئے میرے ذہن میں آیا کہ کیوں نہ اپنے اس مسئلے کے حل کیلئے ان کا یہ وظیفہ پڑھوں‘ مسئلہ یہ تھا کہ میرے شوہر کو گزشتہ دو سال سے جاب میں پروموشن نہیں ہورہی تھی تنخواہ اتنی ہے کہ بمشکل گزارہ ہوتا ہے ایک دن رات سونے سے پہلے علامہ صاحب کا مضمون پڑھ رہی تھی کہ شوہر نے آواز دی لائٹ آف کرو اور سوجاؤ ورنہ پھر صبح اٹھنے میں دیر ہوجائے گی میں نے لائٹ آف کی اور آکر لیٹ گئی کہ اچانک ذہن میں آیا کیوں نہ اس وظیفے کو ابھی سے پڑھنا شروع کردوں‘ دوبارہ اٹھی چونکہ لائٹ آف کردی تھی اس لیے موبائل کی ٹارچ آن کی اور خاص شمارہ لے کر بیٹھ گئی دو تین بار یہ آیت پڑھی ولسوف یعطیک ربک فترضی جب یاد ہوگئی اور شمارہ رکھا اور آکر لیٹ گئی اور لیٹے لیٹے آیت کو بلاتعداد پڑھنے لگی پڑھتے پڑھتے ہی سوگئی‘ اگلے دن بھی کاموں کے دوران یہ آیت پڑھتی رہی۔ شام کو جب شوہر گھرآئے تو انہوں نے وہ بات بتائی کہ جسے سن کر میری آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے‘ اسی وقت اٹھی دو رکعت نفل شکرانے کے پڑھے اور اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوگئی۔ میرے شوہر نے مجھے بتایا آج جب میں آفس گیا تو میرے باس نے مجھے اپنے روم میں بلایا اور کہا کہ مبارک ہو تمہاری پروموشن کے آرڈر آگئے ہیں۔ میرے شوہر کہتے ہیں کہ مجھے یقین ہی نہیں ہورہا تھا کہ یہ سب اچانک کیسے…؟ حالانکہ کچھ دن پہلے ہی ان کے باس نے انہیں صاف کہہ دیا تھا کہ اس سال بھی تمہاری پروموشن کے چانس نہیں کوشش کرو کہ کسی دوسری جگہ جاب کیلئے اپلائی کرو۔ قارئین! میں آپ کو بتانہیں سکتی کہ میں دن میں کتنی ہی بار اپنے ان خوشی کے آنسوؤں کو چھپ چھپ کر بہاتی ہوں۔ علامہ صاحب کیلئے دل سے دعائیں نکلتی ہیں کہ ان کی بدولت اور عبقری کے ذریعے اللہ نے آج مجھے یہ دن دکھایا۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ علامہ صاحب کو اور عبقری کی تمام ٹیم کو صحت‘ زندگی اور بہت خوشیاں دے اور یہ رسالہ یونہی لوگوں کی زندگی میں خوشیاں بھرتا رہے۔ آمین۔ قارئین! آپ بھی ان وظائف سے پورا پورا استفادہ حاصل کریں۔ محترم حکیم صاحب! میرا نام شائع نہ کیجئے گا۔ |
تلبینہ (جَو سے تیار لاجواب نبویؐ ٹانک)
تسبیح خانہ سے بیعت ہونے کے بعد کیا کریں؟
حلقہ کشف المحجوب میمری کارڈ میں
زم زم کا ایک گھونٹ تمام بیماریوں کا حل
عبقری ٹرسٹ اکاونٹ نمبر
تفسیر ابن کثیر کے متلاشی متوجہ ہوں!
40404سے آنے والے تمام ایس ایم ایس عبقری کی طرف سے نہیں ہیں
شوگر بلڈ پریشر ، ٹینشن اور جوڑوں کے درد کا نسخہ
اپنے موبائل پر میسج موصول كریں
حکیم صاحب کے اسسٹنٹ
عبقری ٹرسٹ میں عطیات
حضرت حکیم صاحب سے موبائل پر رابطہ -- بیرون ملک کیلیٔے
ملتان میں ادویات اور کتابوں کے لیے
والقت مافیہا کے کرشمات
|