Strict Standards: Non-static method Util::chkNumericInput() should not be called statically, assuming $this from incompatible context in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/core/Action/Article.php on line 36
Ubqari-- The Center for Peace and Spirituality
Strict Standards: Non-static method Util::getTitle() should not be called statically in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/lib/plugins/function.callback.php(24) : eval()'d code on line 1
فرقہ واریت اور رواداری(انوکھے بول،انمول سوچیں)-کنڈیارو درس 18 اکتوبر 2015ء (بذریعہ فون)   درس کیلئے کلک کریں

Strict Standards: Non-static method BizLogic_EditionController::getRecord() should not be called statically in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/lib/plugins/function.callback.php(24) : eval()'d code on line 1

Strict Standards: Non-static method Lib::formatDate() should not be called statically, assuming $this from incompatible context in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/core/BizLogic/Edition.php on line 47
دسمبر 2012
Print Preview | Print
  کشف اور تسخیرنگاہ میں کمال حاصل کریں  

دولت‘ شہرت ‘ امیر کبیر ہونا
(ڈاکٹر شوکت شاہین‘ خانیوال)
جب سورج طلوع ہورہا ہو‘ 300 سوبار درود شریف پڑھیں پھر 300باربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھیں۔ لگاتار ایک سال پڑھیں۔ طہارت کا خیال رکھیں۔ ہمیشہ باوضو اورمکمل توجہ اور دھیان سے پڑھیں۔ آپ اس کے کرشمات سے حیران ہونگے۔ دولت بارش کی طرح برسے گی یہ عمل آزمودہ اور پتھر پر لکیر ہے کبھی ناغہ نہ ہو۔
کشف کیلئے‘ غیب سے آگاہی
کشف حاصل کرنے کیلئے اور جو بات ہونے والی ہوگی قبل ازوقت معلوم ہوجائے۔اس عمل سے حیرت انگیز انکشاف اور غیب کی عجیب باتوں کا مشاہدہ ہوگا۔ خفیہ اسرار سے آگاہی ہوگی۔نماز فجر کے بعد روزانہ 2500مرتبہ بِسْمِ اللہمکمل پڑھیں اول و آخر تین مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ چالیس دن باقاعدگی سے۔ وقت اور جگہ ایک ہو۔ دوران عمل ہی اثرات ملاحظہ ہونگے۔
تسخیر نگاہ
یہ عمل بڑا ہی مؤثر ہے میں نے چند سال قبل اس کو کیا نہایت اکسیر پایا۔ بِسْمِ اللہ میںا سم اعظم مخفی ہے اس عمل سے آنکھوں میں تسخیر کی قوت پیدا ہوتی ہے آنکھوں میں کشش بڑھ جاتی ہے جس طرف چند لمحے نگاہ جما کر دیکھو گے مقناطیس کی طرح کھینچ آئے گا جو خیال دل میں جما کر کروگے ویسا ہی عمل ہوگا۔ عمل کرنے پر اس کی افادیت کے جوہر سے آشکار ہونگے۔صبح طلوع کے وقت جب سورج نکل رہا ہو تو نگاہیں سورج پر جمائیں آنکھیں نہ جھپکائیں اور سوباربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کا ورد کریں۔ چند دن تو سورج کے کناروں سے روشنی متحرک ادھر ادھر اوپر نیچے ہوگی پھر ساکن ہوجائے اور آپ کی آنکھوں میں عجیب کشش ہوگی۔ عمل میں چار سے چھ منٹ لگتے ہیں لگاتار پابندی سے کریں ایک دن کا بھی ناغہ ہرگز نہ کریں۔
ہرنقصان دہ چیز گھر کی حفاظت
(س۔ گوجرانوالہ)
بخاری شریف میں ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایاکہ سورۂ فاتحہ کے پڑھنے سے سوائے موت کے کوئی آفت نہیں آسکتی تومیں نے اسے آزمایا وہ اس طرح کہ میرے گھر کے ایک کمرے کا فرش کچا تھا وہاں سے بچھو بہت زیادہ نکلتے تھے۔ اس کیلئے میں بہت زیادہ پریشان تھی لہٰذا میں نے آپ ﷺ کی حدیث پر عمل کیا اور رات کو سوتے وقت تین دفعہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر چاروں طرف پھونک مار کر سوتی تھی۔ آپ یقین کریں کہ مجھے اس کے بعد اپنے گھر میں کوئی بچھو نظر نہیں آیا۔ اگر شروع میں کوئی بچھو نظر آیا بھی تو اس کی حالت ایسی ہوتی تھی جیسے اسے کسی نے مار مار کر ادھ موا کردیا ہو۔میں پیشے کے لحاظ سے L.H.Vہوں جب کبھی میں محسوس کرتی ہوں کہ کوئی مشکل کیس ہے اور اس کیلئے کوئی فیصلہ کرنے کیلئے میں یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ پڑھتی ہوں اور میں بڑے آرام سے فیصلہ کرلیتی ہوں کہ یہ کیس نارمل کرنا چاہیے یا آپریشن کرانا چاہیے۔ایک مرتبہ میں صبح کو اٹھی تو دروازہ کھلا تھا پھر یاد آیا کہ رات کو دروازہ بند کرنا بھول گئی تھی ساری رات دروازہ کھلا رہا یہاں تک کہ کوئی کتا بلی بھی گھر میں داخل نہیں ہوئی۔ یہ صرف اللہ تعالیٰ کے کلام پاک آیۃ الکرسی کی برکت تھی کہ دروازہ کھلا رہنے کےباوجود بھی کوئی چیز گھر میں داخل نہیں ہوئی۔

June 2, 2024

سنیے عبقری

لایو براڈکاسٹ
براڈکاسٹ شیڈول

درس روحانیت و امن
تسبیح خانے سے براہ راست ہر جمعرات بعد نماز مغرب
(GMT +05.00)

Strict Standards: Non-static method BizLogic_EditionController::getDefault() should not be called statically in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/lib/plugins/function.callback.php(24) : eval()'d code on line 1

Strict Standards: Non-static method Lib::formatDate() should not be called statically, assuming $this from incompatible context in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/core/BizLogic/Edition.php on line 47
اہم اعلانات