- آپ کے سوال
- رابطہ
- کیلنڈر
- اعمالِ شفاء
- سی ڈیز
- کتب
- ادویات
- آڈیوز
- میگزین
- عبقری
دماغ کو کمپیوٹر اور جسم کو لوہا بنانے کا ایک انوکھا راز | |
پرانی بھولی ہوئی چیزیں یاد آنا شروع ہوئیں‘ ایسے لوگ جن کو دماغی کمزوری بہت پرانی تھی حیرت انگیز اس میں تبدیلی آئی‘نزلہ کیرا‘ زکام‘ نظر کی کمزوری‘ ختم ہوئی۔ چند ایسے بھی تھے جن کی عینک کا نمبر کم ہوا اور کچھ ایسے بھی ہیں جن کی عینک اتر گئی قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں‘ آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں (ایڈیٹر حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی)
حسب معمول ڈاک میں ریٹائر صوبے دار اللہ بخش جھنگ نے اپنا ایک نسخہ بھیجا۔ میرے مخلص کرم فرما جناب غلام قادر ہراج صاحب کو میں نے فون کیا کہ اس نام سے یہ نسخہ میرے پاس آیا ہے دل کو لگتا ہے گو میرے تجربے میں نہیں یہ صاحب کہاں ہیں؟ کیونکہ مجھے احساس ہوا کہ معاملہ کچھ اور ہوا ہے۔ فرمانے لگے مجھے خبر نہیں۔ پھر میں نے ان کا مکمل پتہ اور 2012ء کی آخری مہینے کی تاریخ بتائی کہ اس تاریخ کو یہ تحریر میرے پاس پہنچی ہے تو ہراج صاحب فوراً کہنے لگے کہ ہاں وہ تو فوت ہوگئے ہیں اور میں ان کے جنازے میں خود شامل تھا۔ موصوف مرنے سے پہلے عبقری کے قارئین کیلئے ایک انوکھا راز چھوڑ گئے ہیں۔ میں چاہتا ہوں وہ امانت آپ تک پہنچاؤں۔ امانت پہنچانے سے پہلے چونکہ اس کو ملے ہوئے کچھ وقت ہوگیا تو اس کو میں نے کچھ لوگوں کو بنانے کا عرض کیا انہوں نے بنایا‘ موسم سرما میں خوب استعمال کرایا اور واقعی اس کے انوکھے نتائج اور رزلٹ ملے‘ پرانی بھولی ہوئی چیزیں یاد آنا شروع ہوئیں‘ ایسے لوگ جن کو دماغی کمزوری بہت پرانی تھی‘ اس میں حیرت انگیز تبدیلی آئی‘نزلہ کیرا‘ زکام‘ نظر کی کمزوری ختم ہوئی۔ چند ایسے بھی تھے جن کی عینک کا نمبر کم ہوا اور کچھ ایسے بھی ہیں جن کی عینک اتر گئی۔ دماغ میں ایک طاقت آئی نظر میں قوت آئی‘ اعصاب مضبوط ہوئے کمر جسم‘ٹانگیں اور طبیعت میں ایک فولاد کی قوت پیدا ہوئی۔ انہوں نے اپنی تحریر میں اس فارمولے کا جو فائدہ لکھا تھا وہ یہ لکھا تھا کہ دماغ کو کمپیوٹر اور جسم کو لوہا بنادینے والا فارمولہ واقعی جو فائدہ لکھا مرحوم نے سچ لکھا اور بالکل درست لکھا۔ جس جس نے بھی یہ استعمال کیا حالانکہ ابھی چند ماہ ہی اسے میں نے استعمال کرنے کو دیا ہے ابھی زیادہ لوگوں نے اس کو استعمال نہیں کیا لیکن جتنے لوگوں ےا ستعمال کیا انہوں نے بہت تعریف کی اور اتنی تعریف کی کہ میں خود حیران ہوا کہ واقعی اس میں وہ طاقت اور تاثیر ہے۔ محترم ہراج صاحب نے مرحوم کے بارے میں بتایا کہ یہ وہی ہیں جنہوں نے دل کے بند وال کیلئے السی کا تیل دودھ کی لسی میں استعمال کیا تھا جو کہ عبقری میں پہلے سے چھپ چکا ہے اور اگر مزید تفصیل دیکھنا چاہیں تو ایڈیٹر کی کتاب ’’میرے طبی رازوں کا خزانہ‘‘ اس میں یہ تفصیل مل سکتی ہے۔اب میں اصل نسخہ کی طرف آتا ہوں جو انہوں نے قارئین کو لکھا موصوف لکھنے کے چند ہی ہفتوں کے بعد فوت ہوگئے لیکن کیا لکھا اور کیا خوب کہا اور کیسا زبردست راز دے گئے اب جو تحریر ان کی تھی وہ من و عن آپ کو لکھوا رہا ہوں۔ |
تلبینہ (جَو سے تیار لاجواب نبویؐ ٹانک)
تسبیح خانہ سے بیعت ہونے کے بعد کیا کریں؟
حلقہ کشف المحجوب میمری کارڈ میں
زم زم کا ایک گھونٹ تمام بیماریوں کا حل
عبقری ٹرسٹ اکاونٹ نمبر
تفسیر ابن کثیر کے متلاشی متوجہ ہوں!
40404سے آنے والے تمام ایس ایم ایس عبقری کی طرف سے نہیں ہیں
شوگر بلڈ پریشر ، ٹینشن اور جوڑوں کے درد کا نسخہ
اپنے موبائل پر میسج موصول كریں
حکیم صاحب کے اسسٹنٹ
عبقری ٹرسٹ میں عطیات
حضرت حکیم صاحب سے موبائل پر رابطہ -- بیرون ملک کیلیٔے
ملتان میں ادویات اور کتابوں کے لیے
والقت مافیہا کے کرشمات
|