- آپ کے سوال
- رابطہ
- کیلنڈر
- اعمالِ شفاء
- سی ڈیز
- کتب
- ادویات
- آڈیوز
- میگزین
- عبقری
ہندو کو قرآن سے فیض کیسے ملا؟ | |
جس کو اس کا قرآن فائدہ نہیں دے سکا اور ایک ہندو کو دے دیا وہ ہندو تیری کیا ضرورت پوری کرسکتا ہے؟ دفع ہوجا یہاں سے‘‘وہ سائل شرمندگی سے چل دیا اور میں گم سم کھڑا رہا کہ قرآن ایک ہندو کو فائدہ دے سکتا ہے تو مسلمان کو کیوں نہیں؟ میں ان کے چہرے کی طرف بھونچکاں دیکھ رہا تھا اور ان کی آواز کا تاثر میرے دل پر ہتھوڑے برسا رہا تھا۔ وہ تو شاید اپنی روٹین میں بیان کررہے تھے لیکن میں ان کے قریب بیٹھا اپنی ہی ندامت کے سمندر میں غوطے کھارہا تھا۔ یہ آج سے تقریباً پانچ سال پہلے کی بات ہے رمضان کے مقدس مہینے کی مبارک رات ستائیسویں شب میں ختم القرآن کی محفل تھی۔ ستائیسویں شب کا نور آسمان سے برس رہا تھا ۔ خطیب صاحب دو دن پہلے ہی انڈیا میں اپنے عزیزوں سے ملاقات کرکے واپس آئے تھے۔ قرآن کریم کی برکات اور فضائل پر بیان چل رہا تھا جو بات مجھے جھنجھوڑ رہی تھی خطیب کا بیان کردہ ایک واقعہ تھا یہ واقعہ انہی کی زبانی نقل کرتا ہوں۔میں تقریباً ایک ماہ انڈیا میں اپنے عزیزوں کے پاس رہا۔ وہیں رمضان کے ایام شروع ہوگئے‘ ایک دن میں بازار میں اپنے چچازاد کے ساتھ خریداری کیلئے گیا۔ میں خریداری میں مشغول تھا کہ قریب سے ایک سائل کی آواز آئی جو کہ بھیک مانگ رہا تھا۔ میں نے نظر اٹھا کر دیکھا تو قریب کی دکان میں ایک ہندو لالہ جی بیٹھے تھے۔ سائل اپنے حلیے سے مسلمان لگ رہا تھا۔ لالہ جی نے بھیک دینے کیلئے اپنے گلے (جس میں دکاندار پیسے رکھتا ہے) میں ہاتھ ڈالا کہ اچانک سائل نے مزید کسمپرسی دکھانے کیلئے اور اورزیادہ رقم حاصل کرنے کیلئے ایک جملہ بولا جس نے مجھ پر بھی بڑا اثر کیا اور لالہ جی پر بھی۔۔۔وہ سائل کہنے لگا لالہ جی! بہت ہی زیادہ غریب ہوں‘ گھر میں کھانے کو کچھ نہیں‘ میں حافظ قرآن بھی ہوں لیکن حالات بہت خراب ہوگئے ہیں۔ |
تلبینہ (جَو سے تیار لاجواب نبویؐ ٹانک)
تسبیح خانہ سے بیعت ہونے کے بعد کیا کریں؟
حلقہ کشف المحجوب میمری کارڈ میں
زم زم کا ایک گھونٹ تمام بیماریوں کا حل
عبقری ٹرسٹ اکاونٹ نمبر
تفسیر ابن کثیر کے متلاشی متوجہ ہوں!
40404سے آنے والے تمام ایس ایم ایس عبقری کی طرف سے نہیں ہیں
شوگر بلڈ پریشر ، ٹینشن اور جوڑوں کے درد کا نسخہ
اپنے موبائل پر میسج موصول كریں
حکیم صاحب کے اسسٹنٹ
عبقری ٹرسٹ میں عطیات
حضرت حکیم صاحب سے موبائل پر رابطہ -- بیرون ملک کیلیٔے
ملتان میں ادویات اور کتابوں کے لیے
والقت مافیہا کے کرشمات
|