- آپ کے سوال
- رابطہ
- کیلنڈر
- اعمالِ شفاء
- سی ڈیز
- کتب
- ادویات
- آڈیوز
- میگزین
- عبقری
آپ كا خواب اور روشن تعبیر | |
پریشانی سے خلاصی خواب: میں نے دیکھا کہ میں اپنی رشتے دار کے ساتھ اس کی بہن کے گھر گئی ہوں۔ میرے پاس کچھ کپڑے بھی تھے جنہیں میں وہیں چھوڑ آئی۔ وہاں سے میں اپنی رشتے دار کی بھابی کے گھر آگئی ہوں۔ وہاں آکر میں نے دیکھا کہ میرا ’’کانٹا‘‘ جو بائیں کان کا تھا وہ گم ہے اور ساتھ میری بائیں ہاتھ کی انگوٹھی جو بہت خوبصورت تھی وہ بھی غائب ہے۔ میں نے بہت ڈھونڈا لیکن کہیں بھی یہ چیزیں نہیں ملیں۔ میں نے فون کرکے ان سے کپڑوں کا پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ کپڑے یہاں ہیں لیکن زیور یعنی (کانٹا اور انگوٹھی) کا کوئی نام و نشان نہیں۔ میں بڑی پریشان ہوتی ہوں کہ اب کیا کروں۔ اچانک میں اپنے بائیں کان کو ہاتھ لگاتی ہوں تو محسوس کرتی ہوں کہ کانٹا میرے کان میں ہے لیکن انگوٹھی مجھے بہت تلاش کرنے پر بھی نہ مل سکی۔ محتاط رویہ اختیار کریں خواب: میں نے دیکھا کہ گھر میں کسی کی شادی ہے اور مہمانوں کی بہت بھیڑ ہے۔ میرے منگیتر آفس سے آتے ہیں اور بلوجینز کی پینٹ اور براؤن کلر کی شرٹ پہنے ہوئے پہلے کچن میں ہاتھ دھونے جاتے ہیں۔ دور سے میرے منگیتر کی نظر مجھ پر پڑتی ہے میں کمرے میں لڑکیوں کے ساتھ بیٹھی ہوتی ہوں۔ وہ ایک چھوٹے بچے کو گود میں لیے اندر آکر ہمارے ساتھ بیٹھ جاتے ہیں۔ بچہ تقریباً 3 سال کا ہے۔ میرے اور میرے منگیتر کے درمیان ہماری بھابی بھی بیٹھی ہوتی ہیں۔ اب وہ میری بھابی کے ساتھ باتوں میں مصروف ہوتے ہیں۔ میں اپنا ہاتھ بھابی اور لوگوں کی نظروں سے بچا کر اپنے منگیتر کے ہاتھ میں دیتی ہوں‘ جب بھابی چلی جاتی ہیں تو میں اپنے منگیتر سے کہتی ہوں کہ مجھے بھی ہمارا بچہ گود میں دو نا۔ وہ مجھے بچہ پکڑاتے ہیں اور وہ میری گود میں ہوتا ہے۔ منگیتر بچے کے ساتھ باتیں کرتے ہیں اس سے کھیلتے ہیں (جبکہ خواب میں ہماری شادی نہیں ہوئی ہے اور میں نے اورنج اور گولڈن کلر کا ڈریس پہنا ہے خواب میں) پھر میری آنکھ کھل گئی۔ (قدسیہ کرن‘بہاولپور) مالی خوشحالی اور خوشیاں خواب: میں نے دیکھا کہ رات کا وقت ہے میں اپنی امی اور تائی کے ہمراہ کسی مکان کی سیڑھیاں چڑھ رہی ہوں‘میری امی اور نانی نے سرخ چمکدار ایک جیسے کپڑے پہن رکھے ہیں۔ وہ دونوں تو سیڑھیاں اوپر تک چڑھ گئیں جبکہ میں درمیان سے ایک ٹیرس پر آگئی ہوں۔ وہاں آم کے درخت پر بہت سارے آم لگے ہیں‘ میں انہیں توڑنا چاہتی ہوں مگر میرا ہاتھ نہیں جاتا۔ اچانک ایک لڑکا وہاں آجاتا ہے وہ دور سے درخت کو ہلاتا ہے تو بہت سارے آم نیچے گرجاتے ہیں۔ ساتھ ہی 12/13سال اور اس سے کم عمر کے کئی بچے کھڑے ہیں‘ میں زمین پر سے سب آم اٹھا کر ان بچوں میں تقسیم کردیتی ہوں۔ منظر بدلتا ہے اب میں ایک بہت بڑے آم کے درخت کے نیچے ایک میز پر کھڑی ہوں اور ہاتھ سے آم توڑ توڑ کر نیچے کھڑے بچوں کی طرف اچھال رہی ہوں جب سب بچوں کو آم مل جاتے ہیں تو مجھے ایک شاپر نظر آتا ہے اور میں سوچتی ہوں کہ اب تو سب بچے فارغ ہوگئے ہیں اب کچھ آم میں اپنے لیے بھی توڑ لوں۔ (اس دوران میں خود بھی آم کھاتی رہتی ہوں) آم بہت مزیدار اور رسیلے ہیں۔ اپنے لئے آم توڑنا چاہتی ہوں تو سامنے کی طرف درخت پر تو آم نظر نہیں آتے وہ تو سب میں پہلے ہی توڑ کر بچوں میں تقسیم کرچکی ہوتی ہوں اب جو میں ایک شاخ ہٹاتی ہوں تو پیچھے مجھے آموں کا ایک گچھا نظر آتا ہے جو بہت خوبصورت ہے۔ میں اسے دیکھ کر حیران رہ جاتی ہوں اور توڑنا چاہ رہی ہوتی ہوں کہ اس وقت میرے بیٹے نے مجھے آواز دیکر جگا دیا۔ (بیگم رشید‘ کراچی) رزق میں برکت اور کشادگی خواب: میں نے دیکھا کہ میں اپنی خالہ کے گھر گئی ہوں‘ وہ جگہ ان کے اصل گھر سے بالکل مختلف ہے۔ میں ان کے گھر کچھ دینے جاتی ہوں سب لوگ چھت پر ہوتے ہیں‘ شاید لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے۔ وہاں میں ان دونوں چھوٹی خالاؤں ’’ا‘‘ اور ’’ش‘‘ کو دیکھتی ہوں‘ مجھے ایسا لگتا ہے کہ وہ دونوں وہیں رہتی ہیں۔ گھر کی چھت کو لوگوں نے رسی کی مدد سے تقسیم کیا ہوا تھا۔ یعنی کسی کے پاس نیچے ایک کمرہ کرایہ کا ہے تو اس نے اسی کی مدد سے اتنی جگہ چھت پر لوگوں نے رسی باندھ کر حد بندی کررکھی تھی۔ میری خالائیں بھی یہیں رہتی ہیں۔ میں گھر آکر یہ سب بتاتی ہوں تو میرا بھائی کہتا ہے کہ پھر تو چھت پر بے پردگی کی وجہ سے کوئی سوتا نہیں ہوگا۔ سب لوگ چھت پر ہی سورہے تھے۔ میں سب گھر والوں سے کہتی ہوں کہ اللہ کا شکرادا کیا کرو کہ ہمارے پاس اتنا بڑا گھر ہے۔ (صدف راشد‘ خوشاب) |
تلبینہ (جَو سے تیار لاجواب نبویؐ ٹانک)
تسبیح خانہ سے بیعت ہونے کے بعد کیا کریں؟
حلقہ کشف المحجوب میمری کارڈ میں
زم زم کا ایک گھونٹ تمام بیماریوں کا حل
عبقری ٹرسٹ اکاونٹ نمبر
تفسیر ابن کثیر کے متلاشی متوجہ ہوں!
40404سے آنے والے تمام ایس ایم ایس عبقری کی طرف سے نہیں ہیں
شوگر بلڈ پریشر ، ٹینشن اور جوڑوں کے درد کا نسخہ
اپنے موبائل پر میسج موصول كریں
حکیم صاحب کے اسسٹنٹ
عبقری ٹرسٹ میں عطیات
حضرت حکیم صاحب سے موبائل پر رابطہ -- بیرون ملک کیلیٔے
ملتان میں ادویات اور کتابوں کے لیے
والقت مافیہا کے کرشمات
|