Strict Standards: Non-static method Util::chkNumericInput() should not be called statically, assuming $this from incompatible context in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/core/Action/Article.php on line 36
Ubqari-- The Center for Peace and Spirituality
Strict Standards: Non-static method Util::getTitle() should not be called statically in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/lib/plugins/function.callback.php(24) : eval()'d code on line 1
فرقہ واریت اور رواداری(انوکھے بول،انمول سوچیں)-کنڈیارو درس 18 اکتوبر 2015ء (بذریعہ فون)   درس کیلئے کلک کریں

Strict Standards: Non-static method BizLogic_EditionController::getRecord() should not be called statically in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/lib/plugins/function.callback.php(24) : eval()'d code on line 1

Strict Standards: Non-static method Lib::formatDate() should not be called statically, assuming $this from incompatible context in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/core/BizLogic/Edition.php on line 47
اکتوبر 2013ء
Print Preview | Print
  آپ كا خواب اور روشن تعبیر  

دلی مراد پوری


خواب: دیکھا کہ میں نے کسی تقریب میں پیلے رنگ کی کڑھائی والا جوڑا پہنا ہے لیکن اس کا دوپٹہ نہیں ملتا اور میں کسی اور کا سفید دوپٹہ پہن لیتی ہوں۔ پھر نماز فجر پڑھ کر سوئی تو دیکھا کہ میں اپنی پھپھو کے پرانے والے گھر میں ہوں وہاں اور بھی لوگ ہیں۔ اچانک بارش شروع ہوجاتی ہے جس کے بعد بڑی بڑی بوندیں میرے سر پر بھی گرتی ہیں۔ بارش رکنے کے بعد میں باہر جاتی ہوں بارش کا پانی کھڑا ہوتا ہے میں اس میں پاؤں ڈالتی ہوں تو وہ ان پر کیچڑلگجاتا ہے۔ میں آسمان کو دیکھتی ہوں تو وہاں بادل اور ستارے ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔ میں کہتی ہوں اچھا تو ان سے بارش برستی تھی۔ میں بارش میں نہ نہانے کے باوجود مکمل طور پر بھیگ جاتی ہوں۔ پڑوس کے دوسرے گھر میں جاتی ہوں تو وہاں میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (بنت قاسم‘ پشاور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کو اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کی دلی مراد پوری ہوگی اور شوہر کی طرف سے خوشیاں نصیب ہونے کا بھی اشارہ ہے تاہم خوشحالی کا وقت آنے پر اللہ سے اپنے تعلق کو کم نہ ہونے دیں۔ نمازوں کا اہتمام کیجئے اور نیک اعمال کرتی رہا کریں۔


ہوا میں اڑ رہی ہوں


خواب: میں نے دیکھا کہ میں ہوا میں اُڑ رہی ہوں۔ تقریباً بچپن سے یہ خواب دیکھتی آرہی ہوں کہ ہم پہلے جس گھر میں تھے‘ اس میں ایک درخت ہے اور میں اس کے پیچھے کھڑی ہوں۔ ہمارے گھر کوئی آتا ہے۔ میں ان سب کو دیکھتی ہوں مگر مجھے کوئی نہیں دیکھتا اور میں ہوا میں اُڑتی جارہی ہوں۔ (ن۔م۔حیدرآباد)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ اکثر سوچتے رہنے کی عادی ہیں اور عملی طور پر آپ کے منصوبے ناکام رہتے ہیں۔ آپ پنج وقتہ نماز کا اہتمام کریں اور ہر نماز کے بعد 21 باریَابَدِیْعُ پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔


حاسد اور دشمن


خواب: میرے شوہر نے دیکھا کہ میری بڑی بیٹی کو اس کی تائی بالوں سے پکڑ کر کھینچتی ہوئی لے جارہی ہیں۔ دوسری طرف سے میں غصے سے بھری آجاتی ہوں‘ تو وہ چھوڑ کر بھاگ جاتی ہیں۔ دوسرا خواب میں نے اپنی چھوٹی بیٹی کے بارے میں دیکھا ایک تین چار انچ لمبا کیڑا ہے میں اسے بے ضرر سمجھتی ہوں لیکن وہ میری بیٹی کے ہاتھ میں کاٹ لیتا ہے اور وہاں چھالا سا بن جاتا ہے۔ جب وہ بھاگتا ہے تو دیکھتی ہوں کہ وہ چھوٹا سا سانپ ہے۔ ایسے خواب اکثر نظر آتے رہتے ہیں کبھی گھر میں سانپ ہے‘ کبھی میرے پیچھے کتے پڑے ہیں اور کبھی شیر میرے پیچھے بھاگ رہا ہے۔(ص،فیصل آباد)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کے حاسد دشمن جو کہ خاندان میں سے ہی ہیں‘ آپ کو اور آپ کی بیٹیوںکو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔ آپ اور آپ کی بچیاں ہر نماز کے بعد سات بار یَاحَافِظُ، یَاحَفِیْظُ، یَانَاصِرُ، یَانَصِیْرُ، یَارَقِیْبُ، یَاوَکِیْلُ، یَااَللہُ یَااَللہُ، یَااَللہُ۔ پڑ


گھریلو پریشانی


خواب: میں نے دیکھا کہ میرا ایک کزن جو میرے چچا کی بیٹی کو پسند کرتا ہے‘ اس کا گھر ہمارے گھر سے بہت فاصلے پر ہے اور وہ بہت ہی کم ہمارے گھر آتا ہے۔ میرے چچا کی بیٹی کے گھر میں دونوں ایک دوسرے سے ہنس کر بات کررہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ میری چچا کی بیٹی مجھ کو دیکھ سکتی ہے لیکن مجھ کو نظرانداز کررہی ہے۔ میں اپنے کزن کو دیوار کے ایک کونے سے ہاتھ ہلا کر اشارہ کرتا ہوں وہ مجھ کو دیکھ لیتا ہے۔ میرے پاس ایک پرانی بندوق ہوتی ہے۔ پھر دیکھ رہا ہوں کہ میرا بیٹا بیٹھا ہے اور میرے چچا کی بیٹی اس کے سامنے لیٹی ہوئی ہے پھر میرا دوسرا چچا آجاتا ہے۔ وہ میرے کزن کے ساتھ مذاق کرتا ہے لیکن میرا کزن اس کو دیکھتا رہتا ہے اور پھر میری چچا کی بیٹی شرم سےاُٹھ جاتی ہے اور میں بندوق سے فائر کرتا ہوں جس کی آواز ہلکی ہوتی ہے۔ (محمد شفیع‘ پشاور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کو کسی گھریلو پریشانی کا سامنا ہے جو کہ انشاء اللہ دور ہونے کا اشارہ ہے تاہم آپ ہر نماز کےبعد یَاجَامِعُ 21 بار پڑھ کر اپنے اور اپنے تمام افراد خانہ کیلئے دعا کرلیا کریں۔


دین کی خدمت


خواب: میں نے دیکھا کہ کچھ لوگ گانے کے سازو سامان کے ساتھ جمع ہیں ساتھ ہی والد، والدہ اور میں بیٹھا ہوں۔ میرے دل میں خیال آتا ہے کہ یہ لوگ ٹھیک نہیں ہیں۔ منظر بدلتا ہے تو میرے ہاتھ ایک مضبوط سی چھری آجاتی ہے۔ پھر کچھ لوگ نظر آتے ہیں میرے ذہن میں آتا ہے کہ انہوں نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے میں ان میں سے ایک کو قتل کرکے گھر آجاتی ہوں۔ دوسرا خواب: جیسے میرے پیچھے کوئی لگا ہوا ہے۔ میں دیواریں اور سیڑھیاں پھلانگ کر خوب تیز دوڑ رہی ہوں۔ دشمن بہت پیچھے رہ جاتا ہے یا دشمن بالکل قریب آجاتا ہے تو اس کی خوب پٹائی کرتی ہوں۔ کسی خواب میں قتل کردیتی ہوں۔ کبھی کوئی بہت بڑا دیو آجاتا ہے تو بہت خوف زدہ ہوجاتی ہوں اس پر کلمہ یا آیۃ الکرسی پڑھ کر پھونک مارتی ہوں تو جن یا دیو وہیں رک جاتا ہے۔ اسے کچھ اثر تو نہیں ہوتا لیکن مجھے بھی کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔ (نبیلہ‘ گجرات)
تعبیر: آپ کے خوابوں کے مطابق آپ سے دین کی خدمت کا کام لیا جائے گا ‘ دشمن ناکام ہوں گے تاہم روحانی طاقت اور ترقی کی منزلوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے کسی متبع سنت و شریعت اللہ والے سے اسلامی تعلق قائم کرلیں توبہتر ہوگا۔

June 2, 2024

سنیے عبقری

لایو براڈکاسٹ
براڈکاسٹ شیڈول

درس روحانیت و امن
تسبیح خانے سے براہ راست ہر جمعرات بعد نماز مغرب
(GMT +05.00)

Strict Standards: Non-static method BizLogic_EditionController::getDefault() should not be called statically in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/lib/plugins/function.callback.php(24) : eval()'d code on line 1

Strict Standards: Non-static method Lib::formatDate() should not be called statically, assuming $this from incompatible context in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/core/BizLogic/Edition.php on line 47
اہم اعلانات