- آپ کے سوال
- رابطہ
- کیلنڈر
- اعمالِ شفاء
- سی ڈیز
- کتب
- ادویات
- آڈیوز
- میگزین
- عبقری
کالی دنیا، کالے عامل اور ازلی کالی مشکلات کا زوال اور قرآنی طاقت کا کمال | |
باپ کی ہدایت کا ذریعہ جس شخص کا با پ شریعت کی نافرمانی کر تا ہو اور بیٹا شریعت کا تابعدار ہو او ر با پ کو بھی خدا اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا تابعدار بنانا چاہے تو اکیس مر تبہ روزانہ اکیس دن تک(سورئہ مریم کی آیت نمبر43 ) پڑھ کر پانی یا کسی اور چیز پر دم کر کے پلائے انشا ءاللہ مقصو د حاصل ہو گا۔آیت یہ ہے ۔ یٰٓاَبَتِ اِنِّی قَد جَآ ئَ نِی مِنَ العِلمِ مَالَم یَاتِکَ فَاتَّبِعنِی ٓ اَھدِکَ صِرَا طًا سَوِیًّا o جھوٹ سے بچنا جو شخص جھو ٹ بو لنے کا عا دی ہو او رچاہے کہ جھوٹ کی عا دت چھوٹ جائے۔ ایک ہزار دفعہ انیس دن تک (سورئہ مریم کی آیت نمبر54) کو عشا ءکی نماز کے بعد اول آخر گیا رہ گیا رہ مر تبہ درود شریف پڑھنے کے بعد پڑھے اور حق تعالیٰ سے دعا کرے کہ الہٰی حضرت اسما عیل علیہ السلام کے طفیل سے مجھے سچی زبان والا بنا دے ۔ انشا ءا للہ تعالیٰ نہا یت صادق القول ہو جائے گا ۔ وَاذ کُر فِی الکِتٰبِ اِسمٰعِیلَز اِنَّہ‘ کَا نَ صَادِقَ الوَعدِ وَکَا نَ رَسُولًا نَّبِیًّا oج ترقی میں رکاوٹیں جس کسی ملا زم کا عہدہ ٹو ٹ کر تنزل ہو ا ہو یا تجا رت میں گھا ٹا آیا ہو ا ۔ آبرو بگڑ گئی ہو چا لیس دن، رات کے اندھیرے میںبیٹھ کر تین ہزار مر تبہ(سورئہ مریم کی آیت نمبر 56 تا58 )کا پڑھنا انشا ءاللہ کھو ئی ہوئی عزت کو دوبارہ واپس لا تا ہے۔ بگڑی ہو ئی بات کو بناتا ہے اگلے پچھلے سارے نقصان پورے کر تا ہے۔ اگر خلو ص کے ساتھ پڑھا جائے تو عمل مجر ب ہے۔(آیات یہ ہیں ) وَاذکُر فِی الکِتٰبِ اِدرِیسَز اِنَّہ‘ کَا نَ صِدِّیقًانَّبِیًّاoلا وَّرَفَعنٰہُ مَکَانًا عَلِیًّاoاُولٰٓئِکَ الَّذِینَ اَنعَمَ اللّٰہُ عَلَیھِم مِّنَ النَّبِیّنَ مِن ذُرِّیَّةِ اٰدَ مَ طاعون اور ہیضہ سے حفاظت کے لیے جس شہر میں کسی قسم کا مر ض ، طا عون یا ہیضہ وغیرہ پھیل رہا ہو او ر اگر کو ئی شخص یہ چاہے کہ میرا گھر اس بلا سے محفوظ رہے و ہ (سورئہ مریم کی آیت نمبر71 تا73 ) تک تین مر تبہ کا غذ پر لکھ کر مکان کے دروازے پر لگا ئے انشا ءاللہ ضرور اس وبا سے مکان محفوظ رہے گا ۔ وَاِن مِِّنکُم اِلَّا وَارِدُ ھَاج کَانَ عَلٰی رَبِّکَ حَتمًا مَّقضِیًّا o ثُمَّ نُنَجِّی الَّذِینَ اتَّقَوا وَّنَذَ رُ ا لظّٰلِمِینَ فِیھَا جِثِیًّاo وَاِذَا تُتلٰی عَلَیھِم اٰیٰتُنَا بَیِّنٰتٍ قَالَ الَّذِینَ کَفَرُوا لِلَّذِینَ اٰمَنُوآلااَیُّ الفَرِیقَینِ خَیر مَّقَامًا وَّ اَحسَنُ نَدِ یًّا o محبت سلوک کے لیے مجرب ہے اگر دو لڑے ہو ئے روٹھو ں میں ملا پ کرانا، میا ں بیوی میں سلوک محبت کرانامنظور ہو تو صبح کی نماز کے بعد تین دن تک برا بر ایک سو تئیس مر تبہ (سورئہ مریم کی آیت نمبر 96 تا 97)کو کسی چیز پر دم کرکے لڑے روٹھے کو کھلانا اورپڑھنے کے بعداللہ سے دعا کرنا محبت سلوک پیدا کر نے کے لیے اللہ کے حکم سے یہ عمل نہا یت مجرب ہے ۔ آیات یہ ہیں۔ اِنَّ الَّذِینَ اٰمَنُوا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَیَجعَلُ لَھُمُ الرَّحمٰنُ وُدًّاo فَاِنَّمَا یَسَّرنٰہُ بِلِسَانِکَ لِتُبَشِّرَ بِہِ المُتَّقِینَ شفا کا آسان حل سورج نکلنے سے پہلے طٰہٰ مَااَنزَلنَاسے لیکر لَہُ الاَسمَآ ئُ الحُسنٰیتک (سورئہ طہ آیت نمبر 1 تا 8)سات مر تبہ پڑھ کر مریض پر دم کرنا مر یض کو سا ت دن میں خدا کے فضل سے شفاملتی ہے۔ |
تلبینہ (جَو سے تیار لاجواب نبویؐ ٹانک)
تسبیح خانہ سے بیعت ہونے کے بعد کیا کریں؟
حلقہ کشف المحجوب میمری کارڈ میں
زم زم کا ایک گھونٹ تمام بیماریوں کا حل
عبقری ٹرسٹ اکاونٹ نمبر
تفسیر ابن کثیر کے متلاشی متوجہ ہوں!
40404سے آنے والے تمام ایس ایم ایس عبقری کی طرف سے نہیں ہیں
شوگر بلڈ پریشر ، ٹینشن اور جوڑوں کے درد کا نسخہ
اپنے موبائل پر میسج موصول كریں
حکیم صاحب کے اسسٹنٹ
عبقری ٹرسٹ میں عطیات
حضرت حکیم صاحب سے موبائل پر رابطہ -- بیرون ملک کیلیٔے
ملتان میں ادویات اور کتابوں کے لیے
والقت مافیہا کے کرشمات
|