Strict Standards: Non-static method Util::chkNumericInput() should not be called statically, assuming $this from incompatible context in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/core/Action/Article.php on line 36 Ubqari-- The Center for Peace and Spirituality Strict Standards: Non-static method Util::getTitle() should not be called statically in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/lib/plugins/function.callback.php(24) : eval()'d code on line 1
Strict Standards: Non-static method BizLogic_EditionController::getRecord() should not be called statically in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/lib/plugins/function.callback.php(24) : eval()'d code on line 1
Strict Standards: Non-static method Lib::formatDate() should not be called statically, assuming $this from incompatible context in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/core/BizLogic/Edition.php on line 47
انسانیت کے حقیقی خیرخواہ دوسری قسم کے رہنما ہوتے ہیں۔ وہ اپنے کو چھوٹا کرکے دوسروں کو بڑا بنادیتے ہیں۔
جی کے چیسٹرٹن ایک انگریز رائٹر تھا۔ وہ 1874 میں پیدا ہوا۔1936 ء میں اس کی وفات ہوئی۔ اس کا قول ہے کہ ایک بڑا آدمی وہ ہے جو ہر آدمی کو یہ احساس دلائے کہ تم مجھ سے چھوٹے ہو۔ مگر حقیقی معنوں میں بڑا آدمی وہ ہے جو ہر آدمی کے اندر بڑائی کا احساس پیدا کردے۔ لیڈر دو قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک وہ جو بڑے بڑے ایشو لے کر اٹھتے ہیں۔ جن کے پاس بڑے بڑے نعرے ہوتے ہیں جو ہمیشہ ہائی پروفائل میں بات کرتے ہیں۔ ایسے لوگ ہر جگہ چھپتے ہیں۔ ہرطرف ان کا تذکرہ کیا جاتا ہے۔ ہر مقام پر ان کو استقبال ملتا ہے۔ اس طرح ان کی شخصیت نمایاں ہوجاتی ہے۔ وہ ہرآدمی کو اپنے سے بڑے دکھائی دینے لگتے ہیں۔ یہ وہ لیڈر ہیں جن کی اپنی شخصیتیں تو خوب نمایاں ہوجاتی ہیں مگر عوام کو ان سے کوئی حقیقی فائدہ نہیں ملتا۔ دوسرا لیڈر وہ ہے جو حقیقی معنوں میں عام انسان کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ وہ ہرآدمی کا درد اپنے سینہ میں لیے ہوئے ہوتا ہے۔ اس کا یہ مزاج اس کو ایسے کام کی طرف لے جاتا ہے جو ایک عام انسان کیلئے تو یقیناً بے حد مفید ہوتا ہے مگر وہ کہنے میں کوئی بڑا کام نظر نہیں آتا۔ وہ اخبار کے صفحہ اول کی سرخی نہیں بنتا۔ اس کی بنیادپر اس کو تعریفی قصیدے نہیںملتے۔ایسے رہنما کا عمل اس کو ذاتی شہرت تو نہیں دیتا البتہ قوم کے ہر فرد کو وہ اونچا کردیتا ہے وہ ہر آدمی کو اپنے دائرہ میں ہیرو بناتا ہے وہ ہر آدمی کو بلند کردیتا ہے۔عظمت پرست لوگ اگرچہ پہلی قسم کے رہنماؤں کی پوجا کرتے ہیں مگر انسانیت کے حقیقی خیرخواہ دوسری قسم کے رہنما ہوتے ہیں۔ وہ اپنے کو چھوٹا کرکے دوسروں کو بڑا بنادیتے ہیں۔ وہ اپنے کو بنیاد میں دفن کرکے دوسروں کواونچے مینار کی مانند کھڑا کردیتے ہیں۔ وہ اپنی نفی کرکے دوسروں کیلئے اثبات کے مواقع فراہم کردیتے ہیں۔
May 20, 2024
سنیے عبقری
لایو براڈکاسٹ
براڈکاسٹ شیڈول
درس روحانیت و امن
تسبیح خانے سے براہ راست ہر جمعرات بعد نماز مغرب
(GMT +05.00)
Strict Standards: Non-static method BizLogic_EditionController::getDefault() should not be called statically in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/lib/plugins/function.callback.php(24) : eval()'d code on line 1
Strict Standards: Non-static method Lib::formatDate() should not be called statically, assuming $this from incompatible context in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/core/BizLogic/Edition.php on line 47