Strict Standards: Non-static method Util::chkNumericInput() should not be called statically, assuming $this from incompatible context in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/core/Action/Article.php on line 36
Ubqari-- The Center for Peace and Spirituality
Strict Standards: Non-static method Util::getTitle() should not be called statically in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/lib/plugins/function.callback.php(24) : eval()'d code on line 1
فرقہ واریت اور رواداری(انوکھے بول،انمول سوچیں)-کنڈیارو درس 18 اکتوبر 2015ء (بذریعہ فون)   درس کیلئے کلک کریں

Strict Standards: Non-static method BizLogic_EditionController::getRecord() should not be called statically in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/lib/plugins/function.callback.php(24) : eval()'d code on line 1

Strict Standards: Non-static method Lib::formatDate() should not be called statically, assuming $this from incompatible context in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/core/BizLogic/Edition.php on line 47
اگست 2015ء
Print Preview | Print
  بیماری‘ جھگڑے‘ جادو جنات کیلئے وظیفہ درود  

جب استاد نے دم کیا تو حاضری ہوگئی‘ تھوڑی دیر کے بعد جنات بھاگ گئے۔ مریض دم والا پانی‘ تعویذ اور کچھ چیزیں لے کر گھر چلے گئے۔ دو دن کے بعد اتوار کو صبح کے وقت لڑکی پر پھر حاضری ہوگئی‘ آنکھیں باہر کو نکل آئیں۔


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا رسالہ لاجواب اور بے مثال ہے جس میں دنیا کے تمام مسائل کا حل موجود ہے‘ آپ کی نظر کرم سے آج میں قارئین کی خدمت میں ایک ایسا عمل لے کر حاضر ہوا ہوں جو تمام مشکلوں اور کاموں کیلئے مجرب ہے‘ تمام بیماریاں‘ لڑائی جھگڑے‘ جادو جنات کیلئے ایک ایٹم بم اور میزائل سے کم نہیں ہے جن حضرات کے باطن کی صفائی ہو وہ انوار تجلیات اور مشاہدات بھی دیکھیں گے‘ انشاء اللہ۔ اس وظیفہ کا ایک واقعہ سن لیں جو کہ حقیقت پر مبنی ہے۔ یہ وظیفہ مجھ کو میرے استاد سے ملا تھا۔
واقعہ یوں ہوا کہ ایک دن ایک مریضہ جس کو آسیب وغیرہ تھا وہ میرے استاد سے دم کروانے آئی‘ جب استاد نے دم کیا تو حاضری ہوگئی‘ تھوڑی دیر کے بعد جنات بھاگ گئے۔ مریض دم والا پانی‘ تعویذ اور کچھ چیزیں لے کر گھر چلے گئے۔ دو دن کے بعد اتوار کو صبح کے وقت لڑکی پر پھر حاضری ہوگئی‘ آنکھیں باہر کو نکل آئیں‘ چہرہ پرکشش اور نورانی سا ہوگیا جب باہر گئی تو گلی میں جھگڑاہورہا تھا‘ پتہ نہیں کیا معاملہ تھا کہ سب لڑکے ایک دم ادھر ادھر گرگئے۔ بعد میں محلے میں مشہور ہوگیا کہ اس لڑکی میں جن آتا ہے‘ مائیں اتوار کو بچوں کو گھروں سے نہ نکلنے دیتیں‘ پھر وہ استاد کے پاس لے کر آئے‘ کافی افراد تھے۔ استاد نے پڑھائی کی تو جن حاضر ہوگیا اور بتایا کہ میرا نام یوسف ہے‘ میں عیسائی ہوں‘ اُردن شہر میں ہماری حکومت ہے‘ میری والدہ پورے ملک (اردن) پر حکومت کرتی ہے اور بہت کچھ بتایا۔ چند نسخہ وغیرہ قرآنی بعد میں لکھ کردئیے۔ تعارف کے بعد استاد نے پوچھا کہ اس لڑکی کو چھوڑنا ہے یا نہیں؟ یوسف نے کہا کہ نہیں میں اس کے بالوں پر عاشق ہوں‘ مقابلہ شروع ہوگیا‘ یوسف مکاشفہ عیسائیت پڑھتا تھا جس کے پڑھنے سے بڑے بڑے عاملوں کے چھکے چھوٹ جاتے ہیں مگر استاد سات یا گیارہ مرتبہ یہ وظیفہ پڑھ کر انگلیوں پر دم کرکے اس کے ماتھے پر پھیر دیتے۔ چالیس منٹ کے بعد اس نے منہ پر ہاتھ رکھ کر کہاکہ حافظ صاحب پڑھائی بند کردو‘ استاد نے کہا کہ بات مان لو مگر اس نے انکار کردیا اور پھر مقابلہ جاری ہوگیا۔ یوسف حیران ہوگیا کہ میری سب سے طاقتور پڑھائی اس کے ہاتھ پھیرنے سے ضائع ہوجاتی ہے۔ دس منٹ بعد یوسف نے ہار مان لی‘ مگر اندر سے ڈر گیا اور کہنے لگا کہ میری والدہ مسلمان ہونے پر راضی نہیں ہے۔ میں والدہ کی حکم عدولی نہیں کرسکتا ہوں مگر میں آئندہ اس لڑکی کو تنگ نہیں کروں گا۔ پھر لڑکی پانی تعویذ وغیرہ لےکر چلی گئی‘ دو مہینے کے بعد پھر آنا جانا شروع کردیا۔ اس نے مؤکلات سے کہا کہ سب کو اٹھالاؤ۔ مؤکلات نے پتہ کرکے بتایا کہ وہ تعداد میں ہم سے دگنے ہیں۔ استاد کے حکم سے جنات و مؤکلات نے ایسی وردی پہنی جس سے جنات، جنات کی نظر سے غائب ہوجاتے ہیں‘ بعد میں جاکر اردون ملک کے اردگرد بیٹھ گئے اور دو دن کے بعد کامیابی کے ساتھ واپس آئے۔ پھر استاد نے اس عمل کی بدولت تمام جنات کو واصل جہنم کردیا۔ بعد میں چند دن کے بعد لڑکی ہمیشہ کیلئے تندرست ہوگئی۔ اب عمل ملاحظہ فرمائیں۔
سب سے پہلے علیحدہ کمرے میں بیٹھ کر اگربتی وغیرہ جلائیں۔ سورۂ فاتحہ‘ آیۃ الکرسی‘ چاروں قل تین تین مرتبہ پڑھ کر حصار بنائیں۔ پھر وظیفہ 3333 مرتبہ پڑھیں۔ پڑھنے کے دس، گیارہ منٹ کے بعد حصار سے نکل آئیں۔ کمر الگ ہو‘ جائے نماز تسبیح اور وقت مقرر ہو۔ سود والے گھر کی چیز اور کھانا سختی سے منع ہے۔ ہر قسم کا گوشت بھی چالیس دن تک سختی سے منع ہے۔ چالیس دن کے بعد روزانہ ایک سو ایک مرتبہ بعد نماز عشاء ورد میں رکھیں۔ یہ عمل تب کریں جب سب سوجائیں رات دس بجے کے بعد گھبرانا نہیں ہے۔ انشاء اللہ آپ خود دیکھیں گے کہ زندگی کیسے ذلتوں سے نکل کر سکون و آرام میں بدل جائے گی۔ ہر کام کیلئے حسب منشاء دم سے یا تعویذ بنا کر استعمال میں لائیں۔ : صَلَّی اللہُ عَلٰی حَبِیْبِہٖ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ    ۔اللہ تبارک وتعالیٰ ہم سب کو اس وظیفے سے فیض حاصل کرنے کی توفیق فرمائے۔ آمین!

May 20, 2024

سنیے عبقری

لایو براڈکاسٹ
براڈکاسٹ شیڈول

درس روحانیت و امن
تسبیح خانے سے براہ راست ہر جمعرات بعد نماز مغرب
(GMT +05.00)

Strict Standards: Non-static method BizLogic_EditionController::getDefault() should not be called statically in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/lib/plugins/function.callback.php(24) : eval()'d code on line 1

Strict Standards: Non-static method Lib::formatDate() should not be called statically, assuming $this from incompatible context in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/core/BizLogic/Edition.php on line 47
اہم اعلانات