- آپ کے سوال
- رابطہ
- کیلنڈر
- اعمالِ شفاء
- سی ڈیز
- کتب
- ادویات
- آڈیوز
- میگزین
- عبقری
اُدھر کتیا کی چیخ نکلی ادھر ٹانگ میری کٹ گئی | |
ایک بھائی شادی شدہ ہے ان کے گھر کے بھی عجیب حالات ہیں‘ جو میں بیان نہیں کرسکتی۔مختصر یہ کہ ہم ایک بہن اور پانچ بھائی ہیں‘ روزگار بھی تنگ ہے۔ تمام کے تمام کسی نہ کسی مسئلے میں ایسے پھنسے ہوئے ہیں کہ زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے۔ ایک ٹیکسی ڈرائیور نے ایک عجیب واقعہ سنایا جس نے رونگٹے کھڑے کردئیے‘ کہا کہ ایک مرتبہ میں کرایہ پر کسی کے ساتھ کراچی جارہا تھا‘ درمیان میں ایک ہوٹل پر چائے پینے کیلئے ٹھہرے تو جیسے ہی ہم بیٹھے تو ایک آدمی لکڑی کی بیساکھی کے ذریعے ہمارے پاس پہنچا‘ اس کی ایک ٹانگ نہیں تھی۔ میرے ساتھ جوآدمی تھا وہ کچھ رحمدل تھا‘ اس نے اس آدمی کو کہا کہ بیٹھو چائے پیو گے یا روٹی کھاؤ گے‘ تیری کیا خدمت کروں؟ تو اس شخص نے کہا کہ میں نےروٹی کھالی ہے باقی آپ مجھے چائے پلائیں تو مہربانی ہوگی۔ جب وہ بیٹھا تو اب اس سے حال احوال لینا شروع کردیا اور پوچھا کہ آپ کی یہ ٹانگ کیسے کٹ گئی کیا ہوا تھا؟ جب اس نے یہ سوال سنا تو رونا شروع ہوگیا اور اف اف اف کرکے توبہ توبہ توبہ کےالفاظ منہ سے نکال رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ بس مجھےاللہ معاف کردے‘ کیا کروں؟ آپ نےپوچھا ہے تو میں آپ کو بتا دیتا ہوں۔ میں اصل میں بس کا ڈرائیور ہوں‘ ایک مرتبہ میں سواری لیکر آرہا تھا تو ایک جگہ راستے میں ایک کتیا تھی جو اپنے نومولود چھوٹے چھوٹے بچوں کو اپنے منہ میں ڈال کر راستہ کراس کرا رہی تھی‘ ایک دو بچے اس نے کراس کرالیے اب میرے دماغ پر کچھ مستی سوار تھی‘ میں نے فیصلہ کرلیا کہ اس کتیا کو گاڑی کے نیچے دیکر ماردوں‘ حالانکہ اس کا کوئی جرم بھی نہیں تھا جب وہ تیسرا بچہ لےکر راستہ کراس کررہی تھی تو میں نے گاڑی تیز کرکے اس کو مار دیا‘ ٹکر لگتے ہی کتیا نے ایسے خوفناک چیخ ماری کہ جس سے مجھے پتہ نہیں کیا ہوا‘ میرا پورا جسم سن اور میری آنکھوں کی بینائی چلی گئی اور یوں گاڑی میرے کنٹرول سے بھی نکل گئی‘ اور سڑک سے نیچے ایک طرف اتر گئی اور درخت سے جاکر ٹکرا گئی اور وہیں کھڑی ہوگئی۔ پیچھے بیٹھے مسافروں نےچیخیں مارنا شروع کردیں کہ یہ کیا ہورہا ہے؟ اب جب میں نے آنکھیں کھولیں تو میری بینائی تو لوٹ آئی لیکن کتیا کی چیخ اور اس پر جان بوجھ کر ظلم کہاں چھوڑتا ہے؟ دیکھا کہ میری ایک ٹانگ مکمل کٹ کر میرے جسم سے الگ پڑی ہے اور باقی سب مسافر بالکل محفوظ تھے اور مجھے علم نہیں کہ میری ٹانگ کس طرح کٹی۔ بس انتقام قدرت کے سوا کچھ بھی نہیں جو ہوا سب کچھ میرے اپنے جرم کی سزا تھی جو میں نے پائی‘ اب ٹانگ تو نہ ملےگی باقی اسباب پر روتا ہوں کہ اپنے رب کے سامنے کیا جواب دوں گا۔ اس کے بچوں کی یاد آتی ہے کہ ان کا کیا بنے گا؟ جن سے میں نے ان کی ماں چھین لی اور وہ بھی ایک جان بوجھ کر بڑے ظلم کے ساتھ۔ اب کیا کروں‘ میرا کیا ہوگا؟ میں اکیلا چھپ چھپ کر روتا ہوں(وہ واقعہ بیان کرتے ہوئے بھی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگ گیا) کہ شاید بوجھ اتر جائے‘ دل مطمئن ہوجائے مگر ایسا نہیں ہوتا۔ کیا کروں؟ اپنے دوستوں اور بھائیوں کو کہوں گا کہ اللہ تعالیٰ کی مخلوق پر ظلم کرنا تو کیا سوچنا بھی جرم عظیم ہے۔ لہٰذا اپنے آپ کو بچاؤ یہ مکافات عمل ہے اور کچھ بھی نہیں۔(سلیم اللہ سومرو‘ کنڈیارو)
|
تلبینہ (جَو سے تیار لاجواب نبویؐ ٹانک)
تسبیح خانہ سے بیعت ہونے کے بعد کیا کریں؟
حلقہ کشف المحجوب میمری کارڈ میں
زم زم کا ایک گھونٹ تمام بیماریوں کا حل
عبقری ٹرسٹ اکاونٹ نمبر
تفسیر ابن کثیر کے متلاشی متوجہ ہوں!
40404سے آنے والے تمام ایس ایم ایس عبقری کی طرف سے نہیں ہیں
شوگر بلڈ پریشر ، ٹینشن اور جوڑوں کے درد کا نسخہ
اپنے موبائل پر میسج موصول كریں
حکیم صاحب کے اسسٹنٹ
عبقری ٹرسٹ میں عطیات
حضرت حکیم صاحب سے موبائل پر رابطہ -- بیرون ملک کیلیٔے
ملتان میں ادویات اور کتابوں کے لیے
والقت مافیہا کے کرشمات
|