- آپ کے سوال
- رابطہ
- کیلنڈر
- اعمالِ شفاء
- سی ڈیز
- کتب
- ادویات
- آڈیوز
- میگزین
- عبقری
اعمالِ شفاء | |
Print Preview | Print |
|
لیلتہ القدر کی مختصر مگر جامع عبادت | |
حضرت عا ئشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرمﷺ نے فرمایا ہے کہ جس نے لیلتہ القدر میں شب بیداری کی اور اس رات میں دو رکعت نماز پڑھی اور اﷲتعالیٰ سے بخشش مانگی، اﷲ تعالیٰ اسے معاف کر دیں گے اور اس نے اﷲ کی رحمت میں غوطہ لگایا اور اسے جبرائیل علیہ السلام اپنا پر لگائیں گے اور وہ جنت میں داخل ہوگیا۔ نماز عشاء کے بعد:عشاء کے بعد ایک مرتبہ سورۃ یٰسین، سورۃ دخان، سورۃملک۔ دو رکعت نماز نفل ہر رکعت میں ایک بار سورۃالقدر اورپندرہ مرتبہ سورۃ کوثر۔ اس رات میں نوافل، تلاوت کلام پاک، کلمہ طیبہ، درود شریف اور استغفار کی کثرت کریں۔ اﷲ پاک سے اس کی رضا اور جنت طلب کریں اور اﷲ کی ناراضگی اور دوزخ سے پناہ طلب کریں۔ |
|