- آپ کے سوال
- رابطہ
- کیلنڈر
- اعمالِ شفاء
- سی ڈیز
- کتب
- ادویات
- آڈیوز
- میگزین
- عبقری
اعمالِ شفاء | |
Print Preview | Print |
|
رمضان المبارک میں برکت والی تھیلی کا عمل | |
ماہ رمضان میں خیروبرکت اور روحانی فیوض وبرکات شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی دامت برکاتہم (پی ایچ ڈی امریکہ) برکت کی تھیلی کا عمل: برکت والی تھیلی صحابہؓ اور اہل بیتؓ کی سنت ہے اور اولیاء صالحین نے اسی سے برکتیں پائی ہیں۔ برکت والی تھیلی سے ہزاروں لوگوں کی معاشی مشکلات حل ہوئیں اور وہ قرضوں کی دلدل سے آسودگی و راحت میں آئے۔ چھوٹا سا عمل لیکن فوائد نہ صرف دنیا کی خوشحالی بلکہ آخرت کی سعادت بھی ملتی ہے۔ ٭روزانہ صبح و شام129 دفعہ سورۃ الکوثر بمعہ بسم اللہ اول و آخر 7 دفعہ درود پاک پڑھیں۔ ٭رمضان المبارک کی پہلی رات‘ گیارہویں رات‘ اکیسویں رات اورعید کی نماز کے بعد 313 دفعہ سورۃ الکوثر بمعہ بسم اللہ اول و آخر 3 دفعہ درود پاک پڑھیں۔ ٭رمضان کی ستائیسویں رات 1100 دفعہ سورۃ الکوثر بمعہ بسم اللہ پڑھ کر اور اول و آخر 11 دفعہ درود پاک پڑھ کر برکت والی تھیلی پر پھونکیں۔ |
|