Strict Standards: Non-static method BizLogic_BookController::getRecord() should not be called statically, assuming $this from incompatible context in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/core/Action/Book.php on line 466

Strict Standards: Non-static method BizLogic_BookCatsController::getBookCats() should not be called statically, assuming $this from incompatible context in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/core/BizLogic/Book.php on line 87
Ubqari-- The Center for Peace and Spirituality
Strict Standards: Non-static method Util::getTitle() should not be called statically in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/lib/plugins/function.callback.php(24) : eval()'d code on line 1
Print Preview | Print
 
 
خطبات عبقری جلد دوم
 
 

خطبات عبقری 2
ایک بزرگ فرمانے لگے کہ ہمارے پڑوس میں ایک کثیر العیال گھڑی ساز رہتا تھا زمانے کا نشیب و فراز اتار چڑھائو اس کے کاروبار پر اثرانداز ہونا شروع ہوا تو وہ زوال پذیر ہوتا رہا ہر آنے والی صبح غربت اور تنگ دستی کے ساتھ اس کا گھیرائو کرنے لگی، کئی جتن کیے مگر خلاصی نظر نہ آئی کسی واقف کار نے کہا کہ تو ایسا کر گلے میں ایک بڑی سی تسبیح ڈال کر پیر بن جا اس کے بعد ہدیے نذرانے اور شکرانے آنا شروع ہو جائیں گے جس کی وجہ سے تو تھوڑے ہی عرصے میں آسودہ حال ہو جائے گا۔
 محترم قارئین! واقعتہً اُس نے ایسا ہی کیا اور کافی عرصہ یہ طرز اپنانے کے باوجود بھی خوشحالی اس سے روٹھی رہی، پھر کسی نے اُسے حکیم بن جانے کا کہا، اچانک یہ پیر صاحب مایہ ناز طبیب کے طور پر نمودار ہوئے تو یہ سعی بھی لاحاصل رہی۔ پھر کسی نے دم اور تعویذات کا بازار گرم کرنے کا مشورہ دیا، پھر یہ القابات کے حامل پیر صاحب راتوں رات سیّد زادے کے طور پر ظاہر ہوئے لیکن یہ کاوش بھی کچھ کارگر اور سود مند نہ ہوئی۔ بالآخر تھک ہار کر وہ ان بزرگ کے پاس گئے اور کہنے لگے کہ حضرت بات کچھ سمجھ نہیں آئی۔۔۔!آپ جو کام کرتے ہیں وہی کام میں نے بھی کئے، آپ کا حال تو یہ ہے کہ آپ کی عزت و شہرت بام عروج کی بلندیوں کو چھوتی ہوئی چار دانگ عالم میں پھیل گئی ہے اور یہی کام مجھے فائدہ نہ دے سکے۔ ان بزرگ نے اُسے بٹھایا اور سمجھایا بھائی ۔۔۔!بات دراصل یہ ہے کہ میرے اور تمہارے جذبے کا فرق ہے میں پہلے مربہ بنا یعنی امتحان اورآزمائشوں کی چکی میں پستا رہا اور پھر مربی بنا ہوں۔ میری نظر لوگوں کے دلوں پر ہے اور تمہاری نظر لوگوں کی جیبوں پر ہے۔ میں اپنی نظر میں گرِ کر اس مقام پر پہنچا ہوں اور تم اپنے بڑے پن کے ساتھ بڑا بننا چاہتے ہو۔۔۔۔۔۔!!
محترم قارئین! کہنے کو تو یہ ایک واقعہ ہے لیکن ہمارے لیے حقیقت سے بھرپور ایک پیغام ہے جو ہمیں نہایت سنجیدگی کے ساتھ سوچ و فکر کی دعوت دے رہا ہے۔
’’خطبات عبقری جلد اول‘‘ لوگوں کی دینی اخلاقی اور معاشرتی زندگی بدلنے اور لوگوں کو اپنے مقصد زندگی کا احساس دلانے میںکتنی مدگار ثابت ہوئی اس کا ثبوت ہمیںبذریعہ فون ،خطوط وای میلز کے ذریعے ہوتا رہااور مسلسل یہ اصرا ر ہوتارہاکہ ’’خطبات عبقری جلد ثانی‘‘ کو جلد از جلد منظر عام پر لایا جائے اللہ پاک اپنی شایان شان جزائے خیر دے مخلص احباب کی شب و روز کی مسلسل محنت سے یہ کاوش ظہور پذیر ہوئی ۔
آخر میں گزارش کرنا چاہوں گا کہ میں اپنے آپ کو عقل کُل نہیں سمجھتا بلکہ ہر لمحہ اپنے آپ کو قابل اصلاح سمجھتا ہوں۔ آپ کی تحقیقی نظر میں کہیں بھی کوئی قابل اصلاح پہلو نظر آئے تو اطلاع ضرور دیجئے گا۔ ممنون ہوں گا۔چند صفحات کی جھلکیاں ملاحظہ ہوں۔٭آخری  چھ سورتوں کے کمالات ٭اعمال سے حفاظت٭انمول خزانہ کے کمالات ٭اعمال ہی نجات کا زریعہ ٭روحانی غسل کے کمالات ٭غیب کے خزانے٭متبرک اور افضل ترین پانی۔

قیمت: 600 روپے   علاوہ ڈاک خرچ       رعایتی قیمت: 300 روپے   علاوہ ڈاک خرچ مقدار:
 
     
 

May 19, 2024

سنیے عبقری

لایو براڈکاسٹ
براڈکاسٹ شیڈول

درس روحانیت و امن
تسبیح خانے سے براہ راست ہر جمعرات بعد نماز مغرب
(GMT +05.00)

Strict Standards: Non-static method BizLogic_EditionController::getDefault() should not be called statically in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/lib/plugins/function.callback.php(24) : eval()'d code on line 1

Strict Standards: Non-static method Lib::formatDate() should not be called statically, assuming $this from incompatible context in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/core/BizLogic/Edition.php on line 47
اہم اعلانات