Strict Standards: Non-static method BizLogic_BookController::getRecord() should not be called statically, assuming $this from incompatible context in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/core/Action/Book.php on line 466

Strict Standards: Non-static method BizLogic_BookCatsController::getBookCats() should not be called statically, assuming $this from incompatible context in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/core/BizLogic/Book.php on line 87
Ubqari-- The Center for Peace and Spirituality
Strict Standards: Non-static method Util::getTitle() should not be called statically in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/lib/plugins/function.callback.php(24) : eval()'d code on line 1
Print Preview | Print
 
 
شہد کی کرامات
 
 

کراچی میں دوران کلینک ایک صاحب جو بہت عرصہ یورپ میں رہے اپنی بیماری کا حال سناتے سناتے اپنا ایک تجربہ بھی سنایا۔ کہنے لگے:مجھے ہفتے میں چند دن پاخانے کے ذریعے آنتوں سےخون آتا ہے۔ وہاں کے بڑے بڑے سرجن ڈاکٹرز اور ماہرین کو چیک کرایا منہ کے ذریعے کیمرے ڈال کر ٓٓآنتیں چیک کیں پھر نیچے سے کیمرے ڈال کر آنتیں اور اندر کا مکمل معائنہ کیا۔ بیماری سمجھ نہ آئی بس یہ کہتے تھے کہ آنتوں میں زخم اور خراش ہے۔ چار سال تک علاج کیا لیکن فائدہ بالکل نہیں واپس اپنے ملک پاکستان کراچی آیا۔ ایک بوڑھے غیرمعروف حکیم نے ایک ٹوٹکہ بتایا ایک بڑا چمچ اسپغول کی بھوسی لیکر اس پر چار قطرے بادام روغن کے اورتین قطرے شہد کے ڈال کر پانی سے لے لو یا دودھ سے لے لو۔ میں نے روزانہ ایک بار صبح نہار منہ ایسا کرنا شروع کیا۔ چند ہفتے ہی کیا ہوگا چونکہ فائدہ ہوگیا اور پھر استعمال کرنا چھوڑ دیا۔ لیکن اس کا بڑا فائدہ یہ ہوا کہ آج سالہا سال سے مجھے وہ تکلیف پھر کبھی نہیں ہوئی۔ اب تو جو بی ملتا ہے میں اسے یہی نسخہ بتاتا ہوں اورو وہ واقعی تندرست ہوجاتا ہے۔ معدے کا پرانا السر‘ تیزابیت‘ آنتوں کے زخم کیلئے میرا آزمودہ نسخہ ہے۔
تقریباً اٹھارہ سال پرانی بات ہے حکومت کی تبدیلی کی وجہ سے پکڑ دھکڑ ہورہی تھی۔ ایک سیاسی آدمی جو کہ ایک چھوٹے سے شہر میں پارٹی لیڈر تھے اچانک ان کی اہلیہ چولہا پھٹنے کی وجہ سے بالکل جھلس گئیں‘ خود روپوش تھے۔ دوسرے رشتے داروں نے علاج کرائے لیکن فائدہ نہ ہوا۔ روپوشی کی حالت میں میرے پاس مریضہ لے آئے۔ حالت بہت زیادہ پیچیدہ اور سنجیدہ تھی۔ فوراً ایک نسخہ بنایا: انڈے کی سفیدی‘ خالص شہد اور ناریل کا تیل ہر ایک پچاس گرام‘ رال سفید بیس گرام ان سب کو اتنا رگڑا اتنارگڑا اتنا رگڑا کہ ایک ملائم سی مرہم بن گئی۔ بس وہی لگوانا شروع کیا۔ قارئین آپ یقین جانیے یہ مختصر سا ٹوٹکہ اتنا موٗٔثر ہوا کہ سی ایم ایچ پنڈی کے سپیشلسٹ ڈاکٹر حیران ہوگئے اور ان میں سے ایک بڑے ڈاکٹر نے اسلام آباد میں دوران کلینک مجھ سے ملاقات کی اور اس شفایابی کا راز پوچھا تو میں نے انہیں یہ نسخہ من  عن بتادیا اور کچھ بنا ہا لاہور سے بھجوا کر وعدہ کرکے لاہور آکر انہیں بھجوا دیا۔ کچھ عرصے کے بعد کہنے لگے کہ چونکہ میرے پاس پورے ملک سے جلے ہوئے کیس اور جھلسے ہوئے کیس آتے ہیں جو فائدہ میں نے اس مرہم میں پایا وہ شاید میں نے کہیں نہیں پایا اور خود حیران تھے کہ کیا کمال ہے اس نسخے کا۔
آپ بہت تھک چکے ہیں سفر سے‘ کسی سخت کام سے‘ دماغی یا جسمانی محنت سے‘ مشقت نے آپ کوچور کردیا ہے۔ ٹھہرئیے! گھبرائیے نہیں۔ایک گرم دودھ کا گلاس لے کر ایک چمچ شہد ملا کر پئیں۔ لیکن شرط یہ ہے کہ چسکی چسکی پئیں۔گھونٹ گھونٹ نہیں۔ چند لمحوں کے بعد آپ اپنے جسم میں تازگی اور توانائی دیکھیں۔قارئین! زیرنظر کتاب دراصل شہدکے شفائی اور برکاتی اثرات پر جواب تک مسلسل مشاہدات اور تجربات ہوئے وہ چند آپ کی خدمت میں پیش ہیں۔ امید ہے آپ بھرپور استفادہ کریںگے۔ اس کے علاوہ اگر شہد کے تجربات ومشاہدات آپ کے پاس بھی ہوں اور آپ نے آزمائیں ہوں تو ہمیں ضرورلکھیں۔ ہم آپ کے مشکور ہوں گے۔شہد کے نسخہ جات سے بھرپور کتاب کی آج ہی کاپی بک کروائیں۔

قیمت: 150 روپے   علاوہ ڈاک خرچ مقدار:
 
     
 

May 20, 2024

سنیے عبقری

لایو براڈکاسٹ
براڈکاسٹ شیڈول

درس روحانیت و امن
تسبیح خانے سے براہ راست ہر جمعرات بعد نماز مغرب
(GMT +05.00)

Strict Standards: Non-static method BizLogic_EditionController::getDefault() should not be called statically in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/lib/plugins/function.callback.php(24) : eval()'d code on line 1

Strict Standards: Non-static method Lib::formatDate() should not be called statically, assuming $this from incompatible context in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/core/BizLogic/Edition.php on line 47
اہم اعلانات