Strict Standards: Non-static method BizLogic_BookController::getRecord() should not be called statically, assuming $this from incompatible context in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/core/Action/Book.php on line 466

Strict Standards: Non-static method BizLogic_BookCatsController::getBookCats() should not be called statically, assuming $this from incompatible context in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/core/BizLogic/Book.php on line 87
Ubqari-- The Center for Peace and Spirituality
Strict Standards: Non-static method Util::getTitle() should not be called statically in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/lib/plugins/function.callback.php(24) : eval()'d code on line 1
Print Preview | Print
 
 
عبقری مجموعہ وظائف
 
 

موجودہ دور میںنت نئے وظائف وعملیات کے ذریعے مشکلات اور مصائب سے نکلنے کا سلسلہ لوگوں کے عقائد اور ایمان کے لئے ایک لمحہ فکریہ ہے۔ جگہ جگہ بیٹھے ہوئے عامل حضرات مجبور اور بے بس لوگوں کو عجیب طرح سے استعمال کرتے ہیں یعنی عمل ایسے کرتے ہیں کہ سن کر ہنسی آتی ہے۔ بسا اوقات مقصد کے حصول کے لئے انتہائی گھنائونے قسم کے جادو بھی کئے جاتے ہیں‘ جن میں سے چند جادو مقدس کتابوں پر بیٹھ کر کئے جاتے ہیں یا ان کے اوراق جال کر کئے جاتے ہیں ۔بعض کے لئے 40 روز تک نجس رہنے کی شرط رکھی جاتی ہے۔ کبھی جادو کرنے والے کو حرام گوشت کھاناپڑتا ہے ۔ کبھی حرام جانوروں کی ہڈیوں کا سفوف چٹایا جاتا ہے۔کبھی کسی عورت کو قبرستان میں تازہ مردہ بچے کی لاش پر نہانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
کبھی کسی عورت کو اندھیری رات میں دریا کے کنارے نہانے کے لئے کہا جاتا ہے۔ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں 84قسم کے نام نہاد جادوئی عملیات مشہور ہیں۔ ملک بھر میں ۃزروں کی تعداد میں جعلی عامل کھلم کھلا طور پر لوگوں کے ایمان ،جان ، مال ، اور عزت سے کھیل رہے ہیں۔کئی عمل کالی دیوی ، سرسوتی، ہنومان ، مچھیا، اور کالی ماتا کے نام پر کئے جاتے ہیں۔مچھیا اور کالی دیوی کاجادو صرف گند کھا کر ہوتا ہے‘جبکہ بعض جادوئی تحریریں حیض کے خون سے اور بعض انسانی غلاظت سے لکھی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ بعض عامل کسی ایسے ہندو مردے کی چتا کی چٹکی بھر راکھ بھی بھارت سے اسمگل کرواکر پیش کرتے ہیںجس ہندو نے زندگی بھر گوشت نہ کھایاہو۔ جادوگروں کے بقول یہ رکھ جس کو بھی کھلائی جائے ‘ اس کی اذیت ناک موت کو کوئی نہیں روک سکتا۔ ان پر آشوب حالات میں جب ہر طرف بد عقیدگی اور گمراہی کا رواج پھیل چکا ہے، دینی حلقے اس جانب اس انداز سے توجہ نہیں دے رہے جس کی ضرورت ہے۔ کوئی نظر نہیں آتا جو اس طوفان گمراہی کے سامنے بند باندھ سکے ۔ کیا جب سارے دئیے ٹمٹماکر بجھ جائیں گے پھر ہم جاگیں گے؟ کیا اس ابدی پیغام کو پھیلانا ہماری ذمہ داری نہیں کہ جو اللہ کے در کو چھوڑدیتے ہیں‘ان کی قسمت میں در در کی ٹھوکریں لکھ دی جاتی ہیں۔ ہاں ہر تمنا پوری ہوگی مگر اس کی ‘جو صرف اس سے لو لگا ئے گا‘ جو ہر تمنا پوری کر دینے پر قادر ہے۔
ان تمام حالات کو سامنے رکھتے ہوئے آپ کی خدمت میں پیش ہے: قرآن و حدیث سے مزین ــ’’عبقری مجموعہ وظائف کی صورت میں ایک ایسا علاج الاعظم‘‘ جس میں چھوٹے بڑے تمام دکھوں کا مداوا، دردوں کا علاج،روگوں سے نجات اور مسائل کا حل موجود ہے۔بیماری روحانی ہو یا جسمانی،،،حاجت خالق سے ہو یا مخلوق سے ، ، مسئلہ گھریلو ہو یا کاروباری،،اس مجموعہ وظائف میں ان تمام مقاصد کے لئے اکابرواسلاف ہستیوں کے آذمودہ اور تجربہ شدہ وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ ان وظائف کی برکت سے ایسا کالا جادو ‘جس کا علاج کروا کروا کر تھک گئے ہوں‘ واپس پلٹ جائے گا۔ایسے جنات جنہوں نے جینا محال کر رکھا ہو‘ گھر چھور کر بھاگ جائیں گے۔ ایسی بیماری ‘ جس نے مستقل طور پر چارپائی کا حصہ بنا دیا ہو، ختم ہوجائے گی۔
ایسی نفرتیں ‘ جنہوں نے خاندانوں لے خاندان تباہ کر دیئے ہوں‘ محبت میں تبدیل ہو جائیں گی۔ ایسی بے برکتی ،جس نے بار بار قرض لینے پر مجبور کر دیا ہو‘ خوشحال زندگی میں بدل جائے گی ۔اور ایسے بے اولاد جوڑے جو سالہا سال سے خالی جھولی کی وجہ سے گھٹ گھٹ کر زندگی بسر کر رہے ہوں، ان شاء اللہ نیک اور صالح اولاد کی خوشیوںکا منہ دیکھیں گے۔اس مجموعہ وظائف کو نہ صرف خود پڑھیں ، بلکہ خوشی ، غمی کے ہر موقع پر دل کھول کر تقسیم کریںاور معاشرے میںراحت بانٹنے کا ذریعہ بن جائیں۔دعا ہے کہ اللہ کریم اس کاوش کو اپنےہاں شرف قبولیت سے نوازے اور دنیا آخرت میں اس کی برکات سے مجھے اور میری نسلوں کو بھی مالا مال کردے۔آمین۔


 خواستگار ِ اخلاص و عمل
بندہ حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی عفی اللہ عنہً


 

قیمت: 500 روپے   علاوہ ڈاک خرچ       رعایتی قیمت: 250 روپے   علاوہ ڈاک خرچ مقدار:
 
     
 

May 20, 2024

سنیے عبقری

لایو براڈکاسٹ
براڈکاسٹ شیڈول

درس روحانیت و امن
تسبیح خانے سے براہ راست ہر جمعرات بعد نماز مغرب
(GMT +05.00)

Strict Standards: Non-static method BizLogic_EditionController::getDefault() should not be called statically in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/lib/plugins/function.callback.php(24) : eval()'d code on line 1

Strict Standards: Non-static method Lib::formatDate() should not be called statically, assuming $this from incompatible context in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/core/BizLogic/Edition.php on line 47
اہم اعلانات