Strict Standards: Non-static method BizLogic_MedicineController::getRecord() should not be called statically, assuming $this from incompatible context in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/core/Action/Medicine.php on line 140

Strict Standards: Non-static method BizLogic_MedicineCatsController::getMedicineCats() should not be called statically, assuming $this from incompatible context in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/core/BizLogic/Medicine.php on line 66
Ubqari-- The Center for Peace and Spirituality
Strict Standards: Non-static method Util::getTitle() should not be called statically in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/lib/plugins/function.callback.php(24) : eval()'d code on line 1
Print Preview | Print
 
 
روشن دماغ ٹانک
 
 

 کمزور دماغ کے لوگ ترقی نہیں کرسکتے کیونکہ انسان کی ترقی کا دارومدار اعلیٰ دماغ پر ہے جب انسان کی یادداشت کمزور ہوجائے تو وہ انسان بے بس اور لاچار ہوجاتا ہے۔ اس کمزوری کی وجہ سے نہ صرف مریض متاثر ہوتا ہے بلکہ اس سے تعلق رکھنے والے افراد یعنی والدین‘ اولاد‘بیوی‘ بچے اور دیگر رشتہ دار بھی متاثر ہوتے ہیں یہ کیفیت بڑھتے بڑھتے بعض اوقات پاگل پن کی صورت اختیار کرلیتی ہے۔ مدارس‘ سکول ‘یونیورسٹی کے طالب علم لڑکے اور لڑکیاں جو تعلیمی بوجھ سے دب کر اپنی صحت خراب کرلیتے ہیں جن کی بھوک اور نیند ختم ہوجاتی ہے حافظہ کمزور بھول کا مادہ‘ ذہن مرکوز نہ کرسکنا‘ پڑھنے والے بچوں میں ذہنی قوت کی کمی‘ ذہنی خرابی‘ ذہنی کمزوری‘ امتحان کا خوف وغیرہ پیدا ہوجاتا ہو تو ان حالات میں روشن دماغ بہترین نعمت الٰہی ہے۔زندگی کی دوڑ میں کامیابی کیلئے توانا جسم سے کہیں زیادہ قوی دماغ کی ضرورت ہوتی ہے۔ جدید دور میں دماغ کی کمزوری کی شکایات عام ہوگئی ہیں۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم جسم کو غذا تو دیتے ہیں لیکن دماغی غذا کا خیال نہیں رکھتے جس کی وجہ سے رطوبات زندگی کے ضائع ہوجانے سے یا اخلاقی جذبات کے دب جانے سے دماغی کمزوری پیدا ہوجاتی ہے اور وقت سے پہلے بڑھاپا دن بھر محنت اور چلنے پھرنے کے بعد سخت تھکاوٹ محسوس کرنا۔ جاگتے ہوئے یا نیند کی حالت میں قوت ارادی کی کمی‘ مطالبہ کرنے سے درد سر پیٹھ اور ٹانگوں میں کمزوری‘ دماغی اعصابی‘ جسمانی تھکاوٹ اور تناؤ‘ تھکن اور پژمردگی‘ لاغری‘ پریشان خیالی‘ رنج وغم کے احساس کی زیادتی نفسیاتی و ذہنی امراض دماغ میں خون کی زیادتی بے آرامی طبیعت‘ اکھڑی اکھڑی پستی کا احساس‘ اداسی‘ بے چینی‘ غمگین‘ خاموشی‘ رعشہ‘ غصہ کے اثرات‘ کام سے عدم رغبتی اپنے آپ میں گم رہنا‘ بات کرنے کو دل نہ چاہنا‘ ان تمام علامات کو سامنے رکھتے ہوئے ہمارے شعبہ ریسرچ نے روشن دماغ کے نام سے ایسا قیمتی‘ دیسی جڑی بوٹیوں کا فارمولہ تیار کیا ہے کہ جس سے انسان کا حافظہ کبھی کمزور نہیں ہوتا اور انسان ہمیشہ کیلئے ایسی علامات سے نجات حاصل کرلیتا ہے ’’روشن دماغ‘‘ حافظہ کے علاوہ بصارت کیلئے اکسیر ہے آپ کوئی بھی کام کرتے ہیں قوت حافظہ اور نظر دونوں صلاحیتیں آپ کو کامیابی سے ہمکنار کرتی ہیں اس طرح بینائی بھی کامیاب زندگی کیلئے بہت ضروری ہے۔ یہ وہ نور ہے جو زندگی کے اندھیروں میں اجالا بھرتا ہے۔ ’’روشن دماغ‘‘ ایک ایسا غذائی مرکب ہے جو بینائی کو اندرونی عمل کے ذریعے بڑھاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ’’روشن دماغ‘‘ کے متواتر استعمال سے عینک کی عادت چھوٹ جاتی ہے۔ اگر آپ اپنے دماغ کو کمپیوٹر کی طرح تیز اور مہارت میں حیرت انگیز اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو ہر موسم میں ’’روشن دماغ‘‘ کا استعمال ضرور کریں۔’’روشن دماغ‘‘ قوت حافظہ اور دماغ کیلئے ایسی زبردست نعمت ہے جس کے استعمال سے برسوں کی بھولی ہوئی چیزیں یاد آنے لگ جاتی ہیں۔ ’’روشن دماغ‘‘دماغ کی تمام قوتوں میں ایک نئی روح پھونک دیتا ہے۔’’روشن دماغ‘‘ ایسے طالب علم و طالبات کیلئے نایاب تحفہ ہے جو تھوڑی دیر پڑھنے سے تھک جاتے ہیں۔ سردرد کرنے لگ جاتا ہے‘ یا چکر آنے لگتے ہیں۔ پڑھنے سے دل اچاٹ ہوجاتا ہے صبح سبق یاد کریں شام کو بھول جاتا ہے یا سبق یاد کرلیا لیکن جیسے ہی استاد کے سامنے گئے سب کچھ بھول گیا بجائے شاباش لینے کے ڈانٹ سننی پڑی۔ سارا سال محنت کرنے کے باوجود رزلٹ ہیرو سے زیرو آیا اور پھر فیصلہ یہ ہوگیا کہ بچہ کا دماغ کند ہے اس لیے بجائے پڑھنے کے کسی کام پر ڈال دیا جائے تو بہتر ہے۔ ایسے طالب علم حضرات اور ان کے والدین ’’روشن دماغ‘‘ ٹانک پر بھروسہ کریں اور اپنا مستقبل روشن کریں۔ پرانا نزلہ‘ زکام ہو اس کیلئے ’’روشن دماغ‘‘ نہایت اکسیر ہے۔ ’’روشن دماغ‘‘ دماغ کے فاسد مواد کو خارج کرکے دماغ کا تنقیہ کرتا ہے بلغم بنانے سے روکتا ہے‘ دماغ کی خشکی دور کرکے تراوٹ بخشتا ہے۔ ایک صاحب ملاقات کیلئے تشریف لائے اور فرمانے لگے کہ حکیم صاحب عمر 50 سال ہے اور بوجھ اتنا ہے جتنا 30سال والے پر ہونا ہے۔میں گھر کا واحد کفیل ہوں۔ سارا بوجھ میرے اوپر ہے‘ اولاد کچھ دیر سے ہوئی اور ویسے بھی پہلے بیٹیاں ہیں‘ بیٹے ابھی چھوٹے ہیں ایک آفس میں کلرک ہوں۔ دماغ تھک گیا ہے کام نہیں ہوپاتا‘ بینائی پر عینک لگی ہوئی ہے کبھی کبھی مایوس ہوجاتا ہوں کہ میرے بعد بچوں کا کیا ہوگا۔ دفتر والے بھی اکثر تنگ ہوجاتے ہیں۔ان کو کچھ روحانی علاج بتایا اور ساتھ ’’روشن دماغ‘‘ کا تعارف کرا کرایک ڈبی دیدی۔ کچھ دن بعد تشریف لائے فرمانے لگے۔ الحمدللہ ’’روشن دماغ‘‘ سے بہت دماغی تقویت ملی ہے۔ اب یادداشت میں اور دماغی صلاحیت میں بڑھاپے کا احساس نہیں ہوتا‘ جاتے ہوئے مزید ڈبیاں لے کر گئے۔ ایسی ہر کہانی کیلئے ’’روشن دماغ‘‘ اکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔ آپ صنعت کار ہیں یا تاجر‘ استاد ہیں یا طالب علم‘ پائلٹ ہیں یا انجینئر چھوٹے سے چھوٹے عہدے پر فائز ہیں یا بڑے سے بڑے عہدے پر آپ ایسے ’’روشن دماغ‘‘ اور شاندار حافظے کے ضرور طالب ہونگے۔ تو آج ہی ’’روشن دماغ‘‘ ٹانک استعمال کیجئے اور شانداراور لاجواب حافظہ پائیے۔


قیمت: 400.00 روپے   علاوہ ڈاک خرچ
مقدار:
 
     
 

June 7, 2025

سنیے عبقری

لایو براڈکاسٹ
براڈکاسٹ شیڈول

درس روحانیت و امن
تسبیح خانے سے براہ راست ہر جمعرات بعد نماز مغرب
(GMT +05.00)

Strict Standards: Non-static method BizLogic_EditionController::getDefault() should not be called statically in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/lib/plugins/function.callback.php(24) : eval()'d code on line 1

Strict Standards: Non-static method Lib::formatDate() should not be called statically, assuming $this from incompatible context in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/core/BizLogic/Edition.php on line 47
اہم اعلانات

Fatal error: Smarty error: [plugin] fetch cannot read file 'pages/home/announcements.html' in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/lib/Smarty.class.php on line 1089