Strict Standards: Non-static method BizLogic_MedicineController::getRecord() should not be called statically, assuming $this from incompatible context in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/core/Action/Medicine.php on line 140

Strict Standards: Non-static method BizLogic_MedicineCatsController::getMedicineCats() should not be called statically, assuming $this from incompatible context in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/core/BizLogic/Medicine.php on line 66
Ubqari-- The Center for Peace and Spirituality
Strict Standards: Non-static method Util::getTitle() should not be called statically in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/lib/plugins/function.callback.php(24) : eval()'d code on line 1
Print Preview | Print
 
 
ہارمونز شفاء
 
 

ہارمونز شفاء…ماہواری کی بے قاعدگیوں کا باقاعدہ علاج


ایسی خواتین جن کے ماہانہ ایام ٹھیک نہیں آتے‘ دن چڑھ جاتے ہیں۔ رُک رُک کے آتے ہیں‘ خاص ایام کے دنوں میں شدید تکلیف ہوتی ہے۔ جسم کا جوڑ جوڑ ٹوٹتا ہے‘ پیٹ میں شدید کرب اور بے چینی ہوتی ہے۔ دل تیز تیز دھڑکتا ہے۔ سرچکرانا‘ نیند نہ آنا‘ افسردگی‘ بے چینی گھبراہٹ‘ پسینے چھوٹنا‘ ہاضمہ کی خرابی‘ چڑچڑاپن‘ خارش‘ متلی ہوتی ہے‘ پیڑوں اور ناف کے آس پاس اذیت ناک درد ہونے سے مریضہ آنسو بہاتی ہے۔ اس مرض میں بعض اوقات رحم میں سوزش ورم ہوتی ہے۔ اس کی وجہ سے حمل بار بار گرتا ہے۔ایسی مجبور خواتین کیلئے ہارمونز شفاء کورس ترتیب دیا گیا ہے جس کے استعمال سے ماہانہ ایام کھل کر پورے دن اور بغیر تکلیف کے آتے ہیں۔ یہ رحم کو طاقت دیتی ہے اس سے رکا ہوا خون ضروری مقدار میں خارج ہوتا ہے ایسی مریضہ جن کو حمل نہیں ہوتا اولاد سے محروم رہتی ہیں ان کیلئے ہارمونز شفاء کورس نعمت خداوندی ہے۔ ایک دفعہ مستقل مزاجی سے استعمال کرائیں پھر اثر دیکھیں ایسی نوجوان بچیاں جنہوں نے جوانی کی دہلیز پر قدم تو رکھا لیکن مصیبت میں آگئی کیونکہ ان کو ماہانہ ایام بھی نہیں آتے اور گندہ خون اندر رک کر زہر بن گیا اور ان وجوہات کی بنا پر لڑکی کے منہ پر بال اگنے لگے‘ بعض لڑکیاں موٹی ہونا شروع ہوجاتی ہیں‘ چربی بڑھ جاتی ہے‘ بعض لڑکیوں کا منہ کیل جھائیوں سے بھرجاتا ہے۔ شرم کے مارے کسی کو بتاتی نہیں اور چپکے چپکے کریمیں‘ ابٹن اور کیمیکل بھری دوائیاں استعمال کرتی ہیں اور اصل وجہ کی طرف دھیان نہیں ہوتا۔ ہارمونز شفاء ایسی بچیوں کیلئے بہت مؤثر دوا ہے جو ماہانہ ایام کو ٹھیک کرتی ہے خون صاف ہوجاتا ہے‘ چہرہ شیشے کی طرح صاف ہوجاتا ہے۔ بعض خواتین کے بچہ کی پیدائش کے بعد ایام رک جاتے ہیں ان کیلئے ہارمونز شفاء بہترین ایجاد ہے۔ ہارمونز شفاء صرف وقتی فائدہ کیلئے نہیں ہے بلکہ اسے مستقل مزاجی کیساتھ ان تمام امراض کیلئے دو سے تین ماہ استعمال کریں۔


نوٹ: مخصوص ایام میں نہانے‘ ٹھنڈے پانی سے اور کپڑے دھونے سے پرہیز کریں۔
پہلے اسے توجہ سے کم از کم تین بار پڑھیں اور سمجھیں پھر دوائی کھائیں
انسان جب بیمار ہوتا ہے تو اس کی وجہ قدرت کا امر اور اپنی بے احتیاطی ہوتی ہے۔ تو سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنا چاہیے دو نفل حاجت اور توبہ کے پڑھتے رہیں۔ حسب توفیق صدقہ اور دعا کا اہتمام کرتے رہیں پھر سنت سمجھ کر علاج شروع کریں۔ چونکہ مرض پرانا ہوتا ہے لہٰذا اس کیلئے کچھ عرصہ علاج لازم ہے۔ بعض لوگ علاج شروع کردیتے ہیں چونکہ مرض پرانا ہوتا ہے اور دوائی کی جسم کو کچھ عرصہ ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے فائدہ کم ہوتا ہے اگر ہوتا ہے تو اندرونی ہوتا ہے اور بظاہر محسوس نہیں ہوتا تو مریض شکوہ کرتا ہے کہ فائدہ نہیں ہوا۔ لہٰذا مرض جتنی پیچیدہ اور پرانی ہو اس کے مطابق اتنا عرصہ علاج کیا جائے‘ مزید کورس کی ضرورت ہوتو منگوالیں۔
نوٹ:بعض اوقات دوران دوا ایسی علامات ظاہر ہوتی ہیں کہ مریض محسوس کرتا ہے کہ کہیں یہ مرض تو زیادہ نہیں ہورہی یعنی پتلے پاخانے یا قبض یا دیگر علامات ظاہر ہوں تو پریشان نہ ہوں! بلکہ دیسی دوائی کا اصول ہے کہ یہ مرض کو دباتی نہیں بلکہ نکالتی ہے اور دشمن کا اندر رہنا بہتر نہیں بلکہ باہر نکلنا ہی بہتر ہوتا ہے۔ اسلئے اگر محسوس کریں تو دوائی کی مقدار کم کردیں لیکن استعمال کرنا نہ چھوڑیں ویسے بھی ہماری ادویات سائیڈ ایفیکٹ سے بالکل پاک ہیں۔ہم ان ادویات میں کوئی زہریلی چیز یا زہریلے کشتہ جات‘ کیمیکل‘ ڈاکٹری ادویات یا کوئی نشہ آور چیزیں بالکل استعمال نہیں کرتے بلکہ خالص قدرتی‘ قیمتی‘ جڑی بوٹیاں استعمال کرتے ہیں۔ اعتماد سے دوائی استعمال کریں۔ ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ کتنے کورس یا کتنا عرصہ دوائی استعمال کریں تو اس کا جواب یہ ہے کہ مرض کے خاتمے تک دوائی مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ حسب طبیعت دوائی کے اوقات میں یا دوائی کی مقدار میں کمی یا زیادتی کی جاسکتی ہے۔
آخری گزارش یہ ہے کہ دوائی کی کثرت‘ ذائقہ اور شکل کو دیکھ کر گھبرائیں نہیں! قدرت نے جس شفاء کو جیسے ہی انسانی صحت کیلئے بنایا ہے ہم آپ کے سامنے ویسے ہی خالص اور قدرتی جڑی بوٹیوں کو بالکل فطری اور اصلی شکل میں پیش کررہے ہیں۔ لہٰذا آپ ذائقے‘ شکل اور مقدار پر نہ جائیں بلکہ ان حقائق کو تلاش کریں جنہیں چھوڑ کر ہم لاعلاج بیماریوں میں مبتلا ہوئے۔مقدار خوراک: ہر ڈبی سے ایک ایک گولی صبح ‘ دوپہر ‘ شام ہمراہ تازہ پانی یا گرم دودھ۔ کھانے سے ایک گھنٹہ قبل یا دو گھنٹے بعد ۔ گولیاں چبا کر بھی کھاسکتے ہیں۔ ملحوض خاص: چونکہ انگریزی ادویات کی پہلی خوراک ہائی پٹنسی کی دی جاتی ہے یا پھر ڈاکٹری ادویات کھا کھا کر جسم اس کا عادی بن چکا ہوتا ہے اور دیسی ادویہ پہلے  ان کے زہریلے اجزاء جسم سے نکالتی ہے پھر جسم کو صاف کرکے اپنا اثر شروع کرتی ہے اسلئے مریض شاید محسوس کرتا ہے کہ دوائی اثر نہیں کررہی حالانکہ دوائی لازم اثر کررہی ہوتی ہے۔ ہاں اگر آپ دوائی کے پاؤڈر کھانے میں قباحت محسوس کرتے ہیں تو میڈیکل سٹور سے بڑے سائز کے خالی کیپسول مل جاتے ہیں لے کر سفوف بھر کر استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ بات بھی واضح ہو کہ موسمی حالات یا نمی کی وجہ سے بعض اوقات دوائی کا رنگ بدل جاتا ہے یا وہ جم جاتی ہے یا پگھل جاتی ہے تو اسے خراب ردی نہ سمجھا جائے کیونکہ خالص جڑی بوٹیوں کی دوائی کئی سال تک خراب نہیں ہوتی وہ ہر حال میں قابل استعمال ہوتی ہے۔ چاہیں تو اسے چند دن کسی پلیٹ میں پھیلا کر دھوپ لگوالیں۔


پرہیز: گرم مصالحہ دار تلی ہوئی چیزوں‘ انڈا‘ مرغی‘ بڑا گوشت‘مرچ مصالحہ سے سختی سے پرہیز کریں۔ سبزیاں‘ پھل زیادہ استعمال کریں جب تک چٹخارہ دار چیزیں نہیں چھوڑیں گے نفع نہیں ہوگا۔ عام طور پر پرہیز کی طرف توجہ نہیں دی جاتی اور چاول بریانی‘ نان‘ کلچے‘ کیمیکل مثلاً کیوبز‘ اجینو موتو‘ ٹاٹری‘ ایسی ٹک ایسڈ (سرکہ کا تیزاب) اچاروں میں ملایا جاتا ہے فوڈ کلرز مصنوعی سرکہ سینتھٹک سرکہ سکوائش وغیرہ مختلف مصالحہ جات سے پرہیز کریں۔ سادہ غذائیں استعمال کریں۔ ان میں ذائقے اور چٹخارے نہیں ہوتے لیکن نفع اور شفاء ہوتی ہے۔غذا:چھوٹا گوشت‘ سادہ روٹی‘ دیسی مرغی کا گوشت‘ سبزیاں‘ دیسی انڈے‘ آملیٹ‘ پرندوں کا گوشت‘ ہریسہ‘ نہاری‘ سری پائے‘ دال مونگی پتلی‘کدو‘ پیٹھا‘ بھنڈی‘ شلجم‘ بھیڑ کا دودھ‘ بکری کا دودھ‘ دودھ کی بنی ہوئی چیزیں‘ دیسی گھی کی چوری‘ کھجور تازہ‘ چھوہارے‘ روغن زیتون‘ انجیر‘ شہد‘ اخروٹ‘ پستہ‘ تل‘ بادام شیریں‘ آم‘ انگور‘ کیلا‘ لسوڑے‘ جاپانی پھل‘ چنا‘ پیاز‘ ناریل منقیٰ‘ کاجو‘ مچھلی‘ گاجر کا حلوہ‘ پیٹھے کا حلوہ‘ دال کا حلوہ‘ کلونجی‘ خوبانی خشک‘ مربہ تمام قسم۔ جو کا ستو‘ اونٹ کا گوشت‘ کشمش‘ گلقند دودھ میں ملا ہوا۔۔

قیمت: 500.00 روپے   علاوہ ڈاک خرچ
مقدار:
 
     
 

May 19, 2024

سنیے عبقری

لایو براڈکاسٹ
براڈکاسٹ شیڈول

درس روحانیت و امن
تسبیح خانے سے براہ راست ہر جمعرات بعد نماز مغرب
(GMT +05.00)

Strict Standards: Non-static method BizLogic_EditionController::getDefault() should not be called statically in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/lib/plugins/function.callback.php(24) : eval()'d code on line 1

Strict Standards: Non-static method Lib::formatDate() should not be called statically, assuming $this from incompatible context in /home/ubqari/httpdocs/ubqari2/core/BizLogic/Edition.php on line 47
اہم اعلانات