Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ذلت کی وجہ سے روزانہ خودکشی کا سوچتی! درس اور عبقری نے بچالیا

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2019ء

قارئین! حضرت جی کے درس‘ موبائل (میموری کارڈ)‘ نیٹ وغیرہ پر سننے سے لاکھوں کی زندگیاں بدل رہی ہیں‘ انوکھی بات یہ ہے چونکہ درس کےساتھ اسم اعظم پڑھا جاتا ہے جہاں درس چلتا ہے وہاں گھریلو الجھنیں حیرت انگیز طور پر ختم ہوجاتی ہیں‘ آپ بھی درس سنیں خواہ تھوڑا سنیں‘ روز سنیں ‘ آپ کے گھر‘ گاڑی میں ہروقت درس ہو۔

یہ کہانی سچی اور اصلی ہے۔ تمام کرداراحتیاط سے دانستہ فرضی کردئیے گئے ہیں‘ کسی قسم کی مماثلت محض اتفاقیہ ہوگی۔
دنیا کی ہر چیز ملی مگر سکون نہیں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو سدا خوش رکھے‘ آپ کی نسلوں کو تاقیامت سلامت رکھے ۔تسبیح خانہ لوگوں کی مدد کا ذریعہ قیامت تک بنا رہے ۔ میں نے ایک ایسے گھرانے میں آنکھ کھولی جہاں دنیا کی ہر چیز ملی لیکن سکون نہیں ہم چھ بہن بھائی ہیں تین مجھ سے بڑے اور دو چھوٹے ہیں‘ پاپا وغیرہ دو بھائی ہیں 12 مربع زمین ہے‘ دادا ابو سرکاری ٹیچرتھے جو اب ریٹائر ہوگئے ‘اچھی خاصی پنشن بھی ہے ہم جس قصبے میں رہتے ہیں دادا جی کو اچھی خاصی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ میری ماں تین بہنیں اور تین بھائی ہیں ‘نانا ابو کی17 مربع زمین ہے‘ بڑی بہن ہونے کی وجہ سے سارے ماموں میری ماں کی عزت کرتے ہیں‘ میرے سارے بہن بھائی اچھے عہدوں پر ہیں۔ ساری فیملی پڑھی لکھی ہے گھر میں کسی قسم کی مالی تنگی نہیں‘ میرا رشتہ بچپن سے اپنی پھوپھی کے بیٹے سے طے تھا دوسرے بہن بھائیوں کے رشتے بھی خاندان میں کزنوں سے طے تھے وقت چلتا رہا۔ میں نے مڈل پاس کرلیا اور ایڈمیشن دوسرے سکول میں ہوگیا جہاں کو ایجوکیشن تھی۔
سارا دن موبائل پر باتیں اور لڑکوں سے دوستی
کلاس میں ذہین اور حسین دونوں کام تھے‘ میرے کپڑے جوتے دیکھ کر لڑکیاں حیران ہوتیں۔ میں صفائی ستھرائی کا خیال رکھتی اساتذہ بھی تعریف کرتے اسی دوران ایک کلاس کے لڑکے سے دوستی ہوگئی وہ بہت غریب اور بہن بھائی بھی بہت زیادہ تھے دوستی بڑھتی گئی اور دو سال تک رہی۔ میں میٹرک میں پاس اور وہ فیل ہوگیا‘ اب جدا ہونے کا وقت آگیا اور میرا ایڈمیشن ایک اکیڈمی میں ہوگیا جو اس لڑکے کے گھر کے قریب تھی وہاں جاتی تو اس لڑکے کے گھر پر ملتے‘ یونہی روز ملنے لگے کافی دیر بیٹھتی باتیں کرتے ۔ اکیڈمی کے دوستوں کو دیکھتے ہوئے موبائل خرید لیا۔سارا دن موبائل پر باتیں کرتی اس لڑکے کے علاوہ آہستہ آہستہ موبائل فون کی وجہ سے مزید لڑکوں سے بھی دوستی ہوگئی اور ان سے بھی باتیں کرتی ۔وہ لڑکا غریب تو تھا ہی مگر انتہائی غلیظ سوچ کا مالک بھی تھا مگر میں بھی اس کے بچھائے جال میں پوری طرح پھنس چکی تھی‘ نجانے اس نے مجھ پر کیا جادو کیا ہوا تھا کہ میں اس کی ہر بات مانتی‘ اس کی ہر طرح سے مدد کرتی‘ گھر سے پیسے چرا کر اسے دے آتی۔ میرے سامنے انتہائی معصوم‘ شریف بنا رہتا‘ میں اس پر اندھا اعتماد کرتی۔ بس اسی اندھے اعتماد نے میرا کچھ نہ چھوڑا۔ دو سال اتنے گناہ کیے کہ بتا نہیں سکتی۔ میری راتیں گھر میں اور دن اس لڑکے کے ساتھ گزرتے۔ میں نے اس دوران اپنا سب کچھ کھودیا۔
روزانہ خودکشی کا سوچتی
ماں کو میرےکارناموں کا پتہ چلا تو اس نے بہت سمجھایا کہ وہ لڑکا تیرے قابل نہیں‘ وہ خود کو نہیں سنبھال سکتا تجھے کیا سنبھالے گا۔ مگر میں نہ مانی۔ ساری دنیا ایک طرف اور میں ایک طرف تھی‘ آخر تنگ آکرماں نےبھائی کو بتا دیا جس نے میرا موبائل چھین لیا ۔مگر میں نے پھربھی اسی غریب لڑکے سے شادی کی ضد کی۔ اس لڑکے نے غریبی کی آڑ میں مجھے خوب لوٹا‘ مجھے خوب برباد کیا اور جب اس کا دل بھر گیا اور بات شادی کی طرف گئی تو بھاگ گیا۔ میں بہت روئی‘ اسی دوران پیپرز ختم ہوگئے‘ میرا اکیڈمی جانا بند کردیا گیا‘ گھر پر میرا دل نہ لگتا۔ ہروقت خودکشی کا سوچتی‘ پھر کچھ عرصہ بعد بہن کے موبائل سے نئی آئی ڈی بنا کر لڑکوں سے باتیں کرکے اپنا دل بہلاتی۔ ایک دن صبح کمرے سے باہر نکلی تو ماں نے درس چلایا‘ پہلی مرتبہ سنا‘ میں نہ چاہتے ہوئے بھی صوفے پر بیٹـھ گئی اور سننا شروع کردیا۔
بربادی اور گناہوں کی اتنی بڑی داستان!
اسی دوران والدہ بھی میرے پاس آگئیں اور میرا سر اپنی گود میں رکھ لیا اور بالوں میں پیار سے ہاتھ پھیرنے لگیں‘ میں درس سن رہی تھی‘ ایک ایک بات دل کو چھو رہی تھی‘ آنکھوں سےا ٓنسو جاری تھے اور میں سوچ رہی تھی کہ چھوٹی سی عمر میں ہی میں نے بربادی اور گناہوں کی اتنی بڑی داستان رقم کرڈالی‘ اب میرا کیا بنے گا؟ میرے گرم گرم آنسو ماں کی گود میں گررہے تھے‘ مگر میری ماں نے مجھ سے کچھ نہ پوچھا بس وہ سر پیچھے صوفے کو لگائے میرے بالوں میں اپنی شفقت بھری انگلیاں پھیررہی تھی اور میں سکون کی وادی میں کھوئے جارہی تھی۔ پھر میں اٹھی اور والدہ کے کمرے جاکر ان کی الماری کھولی جس میں بہت سارے عبقری رسالہ جات رکھے ہوئے تھے‘ میں نے تمام اٹھائے اور اپنے کمرے میں چلی گئی۔ میں نے ایک ایک کرکے پڑھنا شروع کردئیے‘ اسی دوران میں نے نماز پڑھنا شروع کی‘موبائل استعمال کرنے سے توبہ کرلی۔ دل بہت چاہتا کہ موبائل پکڑوں‘ دوبارہ گندی دنیا میں کود جاؤں مگر نفس کو روکے رکھا آہستہ آہستہ ایک وقت آیا کہ مجھے اس گندی دنیا سے نفرت ہوگئی۔پھر عبقری نے میری زندگی بدل ڈالی۔ اعمال کرنے شروع کیے۔
اللہ تعالیٰ نے کھوئی عزت لوٹا دی
آہستہ آہستہ طبیعت نیکی کی طرف آنے لگی اگر عبقری نا ملتا میں شاید خودکشی کرچکی ہوتی عبقری اور درس کی وجہ سے میرے قدم جو صرف گناہ کے لیے گھر سے باہر جاتے تھے رک گئے ہیں۔مکمل طور پر گھر پر ہی رہتی ہوں۔الحمدللہ! بھائیوں نے بھی اپنا لیا ہے‘ گزشتہ دنوں بڑے بھائی میرے لیے بہت ہی قیمتی موبائل تحفہ لائے مگر میں نے کہا مجھے ان چیزوں کی ضرورت نہیں‘ مگر انہوں نے انتہائی پیار سے میرے سر پر تھپکی دیتےہوئے کہا کہ تمہارے لیےلایا ہوں‘ تم ہی استعمال کرو‘ اس میں شیخ الوظائف کےدرس سنا کرو۔ عبقری فیس بک کی پوسٹیں دیکھا کرو‘ شیئر کیا کرو۔ میں نے صرف اسی نیت سے اب موبائل فون لیا اور استعمال کررہی ہوں۔ (پوشیدہ‘ ساہیوال)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 002 reviews.