Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بچوں کے لیے جادو اثر آزمودہ چٹکی

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2019ء

زیادہ دست یا قے کی صورت میں دن میں تین سے چار مرتبہ دیں‘ عام استعمال میں صبح و شام ایک ایک چٹکی استعمال کروائیں۔ جب بچہ دانت نکال رہا ہو تو دن میں تین سے چار مرتبہ استعمال سے بچے کو تکلیف نہیں ہوتی۔ بچہ صحت مند رہتا ہے اور دانت آرام سے نکالتا ہے۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کی عمر میں رزق اور نیک اعمال میں بے حساب برکت دے۔ آمین!میں عبقری رسالہ بہت ذوق وشوق سے پڑھتی ہوں۔ اس کا ایک ایک لفظ سنہری ہے۔ آپ کا ایک پیغام جو ہر ماہ عبقری رسالہ میں پڑھتی ہوں ’’قارئین آپ کے لیے قیمتی موتی چن کر لاتاہوں‘ چھپاتا نہیں‘‘ آپ کے ان الفاظ نے مجھے بھی لکھنے پر مجبور کردیا۔
بچوں کے لیے جادو اثر آزمودہ چٹکی
قارئین یہ جو دوائی میں لکھ رہی ہوں اس کا نام ’’چٹکی‘‘ ہے کیونکہ یہ چٹکی بھر استعمال سے ہی جادو کا سا اثر کرتی ہے۔ یہ نہ صرف اپنے بچوں پر بلکہ جس کسی کو بھی دی سب کا کہنا ہے کہ واقعی یہ جادواثر ہے۔ فائدہ: اس کے بے شمار فوائد ہیں‘ سب سے بڑا فائدہ اس کے استعمال سے بچے صحت مند‘ تندرست او ر گورے چٹے ہوجاتے ہیں‘ یہ نسخہ میری ساس صاحبہ نے بتایا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کو جنت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین!
تم توٹوٹکوں پر یقین نہ کرتی تھی اب کیا ہوا؟
اکثر جب ٹھنڈا پانی پینے یا کوئی کھٹی چیز کھانے سے بچوں کو گلے پڑجاتے ہیں‘ دست لگ جاتے ہیں یا قے کی شکایت ہوتی ہے تو یہ بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ بعض اوقات مہنگے سے مہنگے چائلڈ اسپیشلسٹ کی دوا اثر نہیں کرتی مگر یہ چٹکی اثر کرجاتی ہے۔ اب تو میری بہنیں حیران ہوکر کہتی ہیں کہ تم تو کبھی بھی ایسے ٹوٹکوں پر یقین نہ کرتی تھی‘ کبھی بچوں کو کچھ ہوا تو مہنگے سے مہنگے چائلڈ اسپیشلسٹ کے پاس فخر سے جاتی تھی مگر اب تمہیں کیا ہوا؟ میں کہتی ہوں کہ عبقری پڑھ کر ٹوٹکے آزمائے تو سوفیصد فوری فائدہ ہوا ہے اور خاص طور پر یہ ٹوٹکہ جب سے میری ساس مرحومہ نے بتایا‘ آزمایا تو ٹوٹکوں پر یقین آگیا۔ ھوالشافی: گلاب کے خشک پھول‘ سرد چینی‘ کول ڈوڈے‘ طباشیر‘ مصری‘ نسپال دی کنڈی‘ سبز الائچی۔ تمام اجزاء ہم وزن لے لیں‘ یہ کسی بھی عام پنساری کی دکان سے آرام سے مل جائیں گی۔ ترکیب: یہ تمام چیزیں اچھی طرح صاف کرلیں‘ یعنی کنکر پتھر چن لیں۔ کول ڈوڈے توڑ کر ان کے اندر سے گری نکال لیں‘ گری کے اندرسبز رنگ کا تنکا سا ہوگا اس کو نکال دیں‘ اب ان تمام اشیاء کو باریک پیس لیں۔ اس کے بعد ململ کے کپڑے سے چھان لیں اور کسی صاف ڈبیہ میں محفوظ کرلیں۔ آپ کی چٹکی تیار ہے۔
ترکیب استعمال: زیادہ دست یا قے کی صورت میں دن میں تین سے چار مرتبہ دیں‘ عام استعمال میں صبح و شام ایک ایک چٹکی استعمال کروائیں۔ جب بچہ دانت نکال رہا ہو تو دن میں تین سے چار مرتبہ استعمال سے بچے کو تکلیف نہیں ہوتی۔ بچہ صحت مند رہتا ہے اور دانت آرام سے نکالتا ہے۔ یہ چٹکی سارا سال مؤثر ہے۔ (والدہ حافظ محمد عبدالقادر‘ لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 017 reviews.