Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہم شفاء یاب کیسے ہوئے؟ دکھیاروں کے قلم سے بے ربط تحریریں لیکن لفظ لفظ اجلی کرنیں!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2019ء

ہروقت کی بے چینی‘ بے قراری ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں گزشتہ چند سالوں سے عبقری پڑھ رہی ہوں ‘اس میں ہر ماہ کے نفل اور وظائف بھی پڑھتی ہوں مگر ادویات کا استعمال صرف ایک ماہ پہلے ہی شروع کیا۔ شادی کے بعداللہ کریم نے مجھے دو بچوں سے نوازا۔ان دنوں بلڈپریشر کی وجہ سے گردوں سے پروٹین ضائع ہورہی تھی۔ بہت علاج کروایا پر افاقہ نہیں ہوا‘ میری صحت دن بدن خراب ہوتی جارہی تھی ۔عبقری رسالہ تو پہلے ہی بہت یقین سے پڑھتی تھی۔ پھر اس میں لکھی گئی ادویات کے متعلق پڑھا اور بذریعہ پارسل منگوالیں۔ یقین کیجئے جب سے عبقری دواخانہ کی تیار کردہ ادویات ’’ٹھنڈی مراد‘ جوہر شفاء مدینہ اور ہاضم خاص کا استعمال کیا ہےمجھے بہت زیادہ افاقہ ہے‘ دل کو سکون رہتا ہے‘ پہلے تو ہروقت بے چینی‘ بے قراری تھی سب ختم ہوگئی۔ (ملیحہ طارق کمال، لاہور)
ستر شفائیں صرف آدھی ڈبی کھائی اور کمال ہوگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری کا مستقل قاری ہوں ۔میری شادی کو آٹھ سال بیت چکے ہیں‘ آہستہ آہستہ خود میں کمزوری محسوس کررہا تھا کچھ عرصہ تو ادویات استعمال کرکے وقتی فائدہ حاصل کرتا رہا پھر اسے معمول کا حصہ سمجھ کر ادویات استعمال کرنا ہی چھوڑ دیں۔ ازدواجی زندگی سے بالکل مایوس ہوتا جارہا تھا۔ عبقری رسالہ میں ’’سترشفائیں‘‘ کے متعلق پڑھا‘ کچھ معدہ کا مسئلہ بھی تھا ‘میں نے مقامی ایجنسی سےعبقری دواخانہ کی ’’سترشفائیں‘‘ لی اور اسے اپنے معمول کا حصہ بنالیا۔’’ ستر شفائیں‘‘ ہر وقت میری جیب میں موجود ہوتی ہے‘ دن میں پانچ سے چھ مرتبہ چنے کے برابر خوراک نسوار کی طرح منہ میں رکھتا ہوں اور اس کا ذائقہ تھوک کےساتھ نگلتا رہتا ہوں‘ شروع میں دو تین دن کڑوی محسوس ہوئی مگر بعد میں کڑواہٹ ختم ہوگئی اور اس کا خوشگوار ذائقہ محسوس ہونا شروع ہوگیا۔ سترشفائیں کے استعمال سے جہاں مجھے کئی فوائد ملے وہیں جس چیز نے مجھے حیران کردیا کہ یہ چیز مردانہ طاقت کیلئے کمال ہے۔
سوفیصد مطمئن ازدواجی زندگی کا راز:میں ابھی آدھی ڈبی ہی کھائی تھی کہ اس نے اپنے جوہر دکھانا شروع کردیئے اورمجھے یوں لگنا شروع ہوگیا کہ جیسے میری عمر ابھی 21 سال ہے اور میں نے نئی نئی شادی کی ہے۔ بالکل ویسا ہی جوش‘ ویسا ہی ولولہ۔الحمدللہ! میںدوبارہ سوفیصد مطمئن اور خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہا ہوں۔(ناصر خان،بٹ خیلہ ضلع مالاکنڈ)
کھانا ہضم نہ ہوتا ہو تو میراآزمودہ علاج کیجئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہر ماہ عبقری کے رسالہ کے بے تابی سے انتظار رہتا ہے اور اس میں دیئے گئے ٹوٹکے استعمال کرتی ہوں بہت کی فائدہ ہوتا ہے۔ میری دو بیٹیاں ہے اور دونوں آپریشن کے ذریعے ہوئی ہیں۔کچھ عرصہ پہلے پتہ میں خرابی پیدا ہوئی‘ ایمرجنسی میں ہسپتال گئے‘ ڈاکٹرز نے فوراً آپریشن کا کہا اور پتہ نکال دیا۔ جب سے پتہ نکلا ہے اس وقت سے معدہ میں شدید خرابی پیدا ہوگئی ہے‘ کھانا بالکل ہضم نہیں ہوتا۔ میں نے بذریعہ خط (جوابی لفافہ کے ساتھ) آپ اپنی تمام کیفیات بتائیں‘ آپ نے جوابی خط میں مجھے عبقری دواخانہ کا ’’اصلاح معدہ و جگر پیکیج‘‘ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ میں نے فوراً مقامی ایجنسی سے یہ کورس منگوا کر استعمال کرنا شروع کردیا ۔ابھی تک دو کورس کھاچکی ہوں۔ الحمدللہ! دن بدن صحت یاب ہورہی ہوں‘ کھانا ہضم ہونا شروع ہوگیا ہے‘ بھوک لگتی ہے‘ صحت بھی بہتر ہوتی جارہی ہے۔ ابھی دوائی کا استعمال جاری ہے۔ (عائشہ عثمان، اوکاڑہ)
سورائسز کیلئے شیخ الوظائف کا بتایا لاجواب علاج
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!17فروری 2017ء بروز جمعۃ المبارک آپ کا دائرہ دین پناہ میں درس تھا ہمیں معلوم تھا آپ درس کے اوقات میں مریض نہیں دیکھتے لیکن اللہ تعالیٰ پر توکل کرکے چل پڑے میں اٹھنے بیٹھنے سے بالکل عاجز تھا میری چارپائی گاڑی میں رکھ کر لے گئے‘ دوران درس آپ نے ایک وظیفہ بتایا بِسْمِ اللہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللہ ِمیں اس کا مسلسل ورد کرتا رہا اور مجھے مکمل امید ہوگئی آپ مجھے ضرور دیکھیں گے اور وہی ہوا آپ نے گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے پوچھا کہ ’’ان کوکونسی بیماری ہے‘‘گھر والوں نے بتایا کہ سورائسز ہے‘ چلنے پھرنے سے عاجز ہے‘ چارپائی پر بے بس لیٹا ہے‘آپ نےعبقری دواخانہ کا ’’ ہیپاٹائٹس نجات سیرپ‘‘ بہت زیادہ پینے کا فرمایا‘ شاید آپ نے ساٹھ یا ستر بوتلیں پینے کا فرمایا۔ میں نے تو ابھی بہت کم بوتلیں پی ہیں۔اس کے ساتھ پین کلر بھی استعمال کرتا رہا تاکہ درد نہ ہو۔ مگر میں آج انتہائی خوشی کے ساتھ لکھ رہا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ’’ہیپاٹائٹس نجات سیرپ‘‘ پینے کی برکت سے میرا سورائسز بالکل ختم ہوچکا ہے۔اس دوران میں آپ کے درس بھی سنتا رہتا ہوں اور آپ کی بہت سی کتب بھی منگوا کر پڑھی ہیں اللہ تعالیٰ آپ پر رحمت فرمائے۔(غلام جیلانی، دائرہ دین پناہ)
آدھی بوتل سے کمردرد بالکل ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گزشتہ تین سال سے میری والدہ ایک انجکشن کے ری ایکشن کی وجہ سے کمر درد میں مبتلا تھیں۔ منڈی بہائوالدین سے آئے ہوئے کزن نے آپ کا ’’کراماتی تیل‘‘ استعمال کروانے کا کہا اسی دن تیل خرید کر رات کو والدہ کی کمر پر مالش کروائی۔ پہلے دن تو تیل نے والدہ کو کافی تنگ کیا مگر دوسرے دن سے آرام آنا شروع ہوگیا۔ الحمدللہ آدھی بوتل ہونے تک والدہ کو بالکل آرام آگیا ہے حالانکہ اس سے پہلے ایلوپیتھی کا کافی علاج کروایا تھا مگر بے سود۔ اللہ کریم کے کرم اور کراماتی تیل کی وجہ سے اب والدہ کا کمر درد بالکل ختم ہوگیا ہے۔ کراماتی تیل کو استعمال کرنے کے بعد یقین ہو چلا ہے کہ ’’یہ وقت عبقری کا ہے‘‘ جزاک اللہ خیرا۔(طاہر نقاش، راولپنڈی)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 035 reviews.