Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کے بیٹے نے کیا کھایا؟ اب اسے ایڈز نہیں ہے!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا رسالہ عبقری بہت شوق سے پڑھتے ہیں‘ اللہ تعالیٰ اس رسالہ کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے‘ ہم مستقل قاری ہیں‘ ہمارا مسئلہ یہ تھا کہ میں نے اپنے بیٹے کی تقریباً تین سال پہلے منگنی کی تھی اس کے بعد اس کے کپڑے کٹنے شروع ہوگئے اور وہ بیمار رہنے لگ گیا اور کبھی کبھی بہت زیادہ رات کو خواب میں ڈر جاتا‘ پھر اسے بخار ہونا شروع ہوگیا‘ دو تین دن تک رہتا پھر ٹھیک ہوجاتا‘ جو چیز اسے تنگ کرتی وہ چیز اسے نظر بھی آتی تھی‘اسی اثناء میں ہم نے اپنے پرانے گھر کو گرا کر اسے نیا تعمیر کرنا شروع کیا‘ جیسے ہی ہم نے پرانے گھر کی بنیادیں گرائیں نیچے سے تعویذ نکلنا شروع ہوگئے اور ہم نے انہیں ٹھنڈا کردیا‘ برآمدہ میں نیا پلر بنوایا رشتہ داروں نے کہا یہ اچھا نہیں لگ رہا‘ ہم نے اسے گرایا تو اس کے نیچے سے تعویذ نکلے‘ ہم بہت زیادہ پریشان ہوئے‘ میرا ایک بیٹا اور چار بیٹیاں ہیں‘ ماشاء اللہ سب اپنے گھروں میں خوش ہیں‘ اب بیٹے کی شادی کرنی تھی تو میری ایک بیٹی کے گلے کا آپریشن ہوا تو میرے بیٹے نے کہا کہ میں خون دیتا ہوں۔
آپ کے اکلوتے بیٹے کو ایڈز ہے!
جب اس کے خون کا ٹیسٹ لیا گیا تو لیبارٹری والوں نے کہا کہ آپ اس بچے کے مزید ٹیسٹ کروائیں‘ ہم نے فوراً مزید ٹیسٹ کروائے تو ڈاکٹروں نے ہمیں جو خبر سنائی وہ بجلی بن کر پورے خاندان پر گری‘ ڈاکٹرز نے ہمیں کمرے میں بلا کر کہا کہ آپ کے بیٹے کو ایڈز ہے!۔
میرا تو خون ہی خشک ہوگیا‘ آپ خود سوچیں کہ ایک ہی بیٹا ہو اور ڈاکٹر اس کو اتنی بڑی بیماری کا بتادیں جس کا علاج ہی نہ ہو۔ خیر اس کا بھی علاج شروع ہوا‘ مگر نجانے ہمیں یقین تھا کہ یہ بیماری عبقری وظائف سے ہی ٹھیک ہوگی۔ ہم نے عبقری کے بہت زیادہ وظائف پڑھے ساتھ ڈاکٹرز کی ادویات بھی کھائیں۔ جو وظیفہ ہم سب گھر والوں نے لاکھوں کی تعداد میں پڑھا وہ تھا یابدیع العجائب بالخیر یابدیع 12 ہزار مرتبہ 12 دن روزانہ پڑھائی کی۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ 12 دن پڑھائی کرنے کے بعد جو رپورٹ ہم نے کروائی وہ کچھ نارمل آئی۔ پھر مزید بارہ دن ہم نے یہی عمل کیا تو دوبارہ جو رپورٹ کروائی وہ بالکل صحیح اور نارمل آئی۔ ڈاکٹرز بہت خوش اور حیران ہیں۔ مگر انہوں نے کہا کہ جو دوائی آپ کھارہے ہیں وہ ساری عمر کھاتے رہیں مگر ہم نے انہیں بتایا کہ یہ صرف دوا نہیں اس وظیفے کا بھی کمال ہے۔ ہم آپ کے بہت شکرگزار ہیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 048 reviews.