Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سات جمعہ کا عمل! اپنے گھر کا خواب اب خواب نہ رہے گا!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2019ء

فاقےختم‘ دولت، عزت اور برکت کیسے ملی؟
اس سلسلے میں قارئین کی آزمودہ تحریریں ’’ ان کی مشکلات‘ فاقے‘ بے روزگاری‘ بیماری کیسے ختم ہوئی؟ کیسے ایک فاقوں میںمبتلا‘ دولت مند ہوا‘‘ شائع کی جائیں گی۔ آپ بھی اپنا یا اپنے کسی عزیز کا آنکھوں دیکھا واقعہ یا سنا ہوا ضرور لکھیں۔ لاکھوں کا بھلا اورآپ کا صدقہ جاریہ

خود کاذاتی گھر ایک خواب تھا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہ وظیفہ میں نے خود تو نہیں کیا مگر سہیلی کی بہن نے مجھے بتایا کہ کسی نے میری بہن کو یہ وظیفہ بتایا اور میری بہن نے کیا تو اللہ تعالیٰ نے سال کے اندر اندر غیب سے مدد کی اور آج اپنے گھر میں ہے‘ کہاں میری بہن کا خود کا ذاتی گھر ایک خواب تھا‘ معمولی سا ذریعہ معاش تھا‘ روکھی سوکھی کھارہے تھے‘ انتہائی سفید پوش‘ ضروریات زندگی بمشکل پوری کرپاتے۔ پھر کسی نے یہ وظیفہ دیا۔ میری بہن نے یقین سے کیا تو جہاں معاشی حالات بہتر ہوئے وہیں رب کریم نے ایک سال کے اندر اندر گھر سےنواز دیا۔ بس کسی نے اتنا کہا کہ تھا وظیفہ یقین سے پڑھو‘ ان شاء اللہ مراد ضرور پوری ہوگی‘ اور اللہ تعالیٰ نے غیب سے سال کے اندر اندر گھر دے دیا‘ یہ وظیفہ ہرمقصد کے لیے کیا جاسکتا ہے‘ مگر ناجائز کام کیلئے ہرگز نہ کریں‘ ورنہ اپنی تباہی کا وہ خود ذمہ دار ہوگا۔
عمل دھیان سے سمجھ لیجئے
عمل یہ ہے:۔ سات جائے نماز جمعہ والے دن بچھانی ہیں‘ یعنی سات جائے نماز لے کر الگ الگ کمرے میں یا صحن میں بچھالیں۔ جمعہ کی نماز کے بعد پہلی جائے نماز پر جاکر دو رکعت نفل پڑھیں‘ سلام پھیرنے کے بعد گیارہ مرتبہ درودشریف‘ ایک مرتبہ سورۂ یٰسین اور پھر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں اور جائے نماز تہہ کرکے رکھ دیں۔ پھر اسی وقت دوسرے جائے نماز پر دو رکعت نفل پڑھیں‘ سلام پھیرنے کے بعد گیارہ مرتبہ اول و آخر درود شریف اور ایک مرتبہ سورۂ یٰسین پڑھ کر جائے نماز تہہ کرکے رکھ دیں۔ پھر تیسری جائے نماز پر دو رکعت نفل پڑھیں‘ سلام پھیرنے کے بعد گیارہ مرتبہ اول و آخر درود شریف اور ایک مرتبہ سورۂ یٰسین پڑھیں اور جائے نماز تہہ کرکے رکھ دیں۔ پھر اسی وقت چوتھی جائے نماز پر بھی اسی طرح ترتیب سے عمل کریں۔ ہر جائے نماز پر دو نفل پڑھیں‘ سلام پھیرنے کے بعد اول و آخر گیارہ مرتبہ درودشریف پڑھیں اور ایک مرتبہ سورۂ یٰسین پڑھیں۔ جب ساتویں جائے نماز پر سورۂ یٰسین ایک مرتبہ پڑھ کر گیارہ مرتبہ درودشریف پڑھ لیں تو نہایت عاجزی سے اپنے مقصد کیلئے دعا مانگیں۔ یہ وظیفہ سات جمعہ تک کرنا ہے‘ مرد حضرات جمعہ کی نماز مسجد میں پڑھ کر گھر میں آکر عمل کرسکتے ہیں۔ خواتین گھر میں جمعہ کی نماز جب ہوجائے تب عمل کریں۔ اگر سات جمعہ میں کام نہ ہو تو مزید سات جمعہ کریں۔
آج وہ خوشحال ہے!
میری بہن نے ایک سال تک مسلسل ہر جمعہ یہ عمل کیا۔ الحمدللہ! اللہ کریم نے اسے اپنا عطا فرمادیا جو کہ کسی کے فہم و خیال میں بھی نہ تھا کہ یہ بھی کبھی اپنے گھر کی مالک ہوگی کیونکہ اس کے معاشی حالات انتہائی بُرے تھے۔ مگر آج وہ خوشحال ہے۔ اس آسان سے عمل سے واقعی حاجات پوری ہوتیں ہیں بس چند دن کرکے تھک نہ جائیے گا اپنے مقصد کا تصور کرتے ہوئے یقین اعظم رکھتے ہوئے یہ عمل کیجئے پھر دیکھئے کیسے بگڑی سنورتی ہے۔ اور کیسے رکے ہوئے کام ہوتے ہیں۔ ان شاء اللہ ۔(پوشیدہ‘ سکھر)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 052 reviews.