Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جب میں مر جائوں تو یہ ساری دولت تمہاری

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2019ء

اپنے ملک واپس آنے کے لیے روانہ ہوا گھر پہنچا جو پتا چلا کہ گھر پر تالا لگا ہوا تھا ‘وہ سمجھا کہ ماں باپ کسی سے ملنے کہیں گئے ہوں گے مگر پوچھنے پر پتا چلا کہ اس کے والدین چند مہینے پہلے فوت ہوچکے ہیں اب کیا تھا تالا توڑ کر گھر میں داخل ہوا ہر طرف اداسی تھی،پچھتاوا تھا۔

پیسے کمانے کی دھن نے ماں باپ چھین لیے
ہمارے محلے میں ایک عورت رہتی تھی جس کا ایک ہی بیٹا تھا۔ دونوں میاں بیوی نے بہت عزت کے دن گزارے مگر بہت غربت میں گزارے۔ اپنے بیٹے کو بہت مشکلات سے پڑھایا اور پھر نوکری کے لیے ملک سے باہر بھیجا۔ سب سے پہلے اس نے پیسے جمع کرکے 20مرلے کا گھر خریدا اور پھر ماں باپ سے ملنے آیا اور 15دن بعد دوبارہ واپس چلا گیا پھر پیسے کمانے کی دھن میں ایسا لگ گیا کہ ماں باپ کو پانچ سال تک ملنے نہ گیا اور نہ ہی کوئی خط لکھا اور نہ ہی فون کیا۔ چھٹے سال اس کا ارادہ بنا کہ اب وہ اپنے ماں باپ کے پاس ہی رہے گا اور ان کی خدمت کرے گا۔ شادی کرے گا اور اپنے ماں باپ کی خدمت کروائے گا لہٰذا وہ اپنے ملک واپس آنے کے لیے روانہ ہوا گھر پہنچا توپتا چلا کہ گھر پر تالا لگا ہوا تھا ‘وہ سمجھا کہ ماں باپ کسی سے ملنے کہیں گئے ہوں گے مگر پوچھنے پر پتا چلا کہ اس کے والدین چند مہینے پہلے فوت ہوچکے ہیں اب کیا تھا تالا توڑ کر گھر میں داخل ہوا ہر طرف اداسی تھی،پچھتاوا تھا۔ ماں باپ کی رکھی ہوئی چیزوں کو دیکھ دیکھ کر روتا تھا۔
اب کہانی کا دوسرا رخ بھی پڑھیے!
اب اس کہانی کا دوسرا رخ بھی پڑھیے! اسی شہر کے ایک علاقہ میں ایک بڑھیا بیچاری خاندان سے ٹھکرائی ہوئی‘بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئی ‘ ہروقت روتی‘ سسکتی‘کھانے کے لقمے کو ترستی رہتی۔ اچھے خاصے رشتہ داروں نے منہ موڑ لیا بلکہ اس پر طنزیہ ہنستے‘ باتیں کرتے۔مگر اس نے سب برداشت کیا اور کسی کی بات کا جواب تک نہ دیا۔ سب کو رب کریم پر چھوڑا اور فاقوں کے ہاتھوں مجبور ہوکر بھیک مانگنا شروع کردی۔ اب یہی بڑھیا اس لڑکے کے دروازے پر پہنچی اور صدا لگائی’’ کوئی ہے جو اس فقیرنی کو کھانا کھلائے‘‘ اتنے میں یہ لڑکا جو کہ گھر میں بیٹھا پچھتا اور رو رہا تھا‘ اس کے دل میں نجانے کیا خیال آیا اور وہ دوڑتا ہوا باہر آیا ‘ فقیرنی کو غور سے دیکھا‘ اس کو بالکل اپنی ماں کی طرح لگی‘ اس نے اس بڑھیا کو ادب سے گھر میں بلایا‘ بٹھایا بہترین کھانا کھلایا‘ اور اسے اچھی خاصی رقم بھی دی‘ اس بڑھیا نے لڑکے کی داستان سنی تو اس کی آنکھوں میں بھی آنسو بھر آئے‘ دونوں نے کافی دیر دکھ بانٹے اور پھر اچانک وہ لڑکا بولاکیا تو میری ماں بنے گی؟ بڑھیا نے کچھ دیر سوچنے کے بعد کہا ہاں مگر ایک شرط ہے کہ تو مجھے اور میری بہن کے بیٹے کو حج کروائے گا۔ اس نے کہا کہ ہاں کروائوں گا۔
غریب بچوں کی شادیاں
بڑھیا نے کہا : میں تھوڑے دن بعد آئوں گی‘ لہٰذا یہ لڑکا دس دن تک انتظار کرتا رہا لیکن وہ بڑھیا نہ آئی‘ اس لڑکے نے واپس بیرون ملک جانے کا فیصلہ کرلیا ‘ٹکٹ بھی بک کروالی اسی مایوس کے عالم میں ایک دن بیٹھا تھا کہ دروازے پر پھر سے صدا آئی کوئی ہے جو اس فقیرنی کو کھانا کھلائے؟ اس لڑکے نے فوراً دروازہ کھولا اور اس کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ اس لڑکے نے فقیرنی کو اپنی ماں بنالیا اور اس کو بہترین کپڑے دیئے اور حج کروایا اور اس نے اپنی ساری دولت اپنی فقیرنی ماں کے نام کردی اور کہا کہ آج سے تو میری ماں ہے۔ میں بیرون ملک جارہا ہوں اور جب میں مر جائوں تو یہ ساری دولت تمہاری ہوگی۔ فقیرنی جب حج سے واپس آئی تو پتا چلا کہ اس کا بیٹا تو ملک سے باہر ہارٹ اٹیک ہونے کی وجہ سے مرچکا ہے۔ اس ماں نے گھر کی اوپر نیچے کی منزلیں کرائے پر دے دیں اور حاصل ہونے والے پیسے سے غریب لڑکیوں کی شادی کروانا شروع کردی۔ آج وہ رشتہ دار جو فقیرنی کو ذلیل کرتے تھے اسے اپنے اوپر بوجھ سمجھتے تھے‘ دولت کی لالچ میں اس کے پاس آئے‘ اس نے تمام رشتہ داروں کو اللہ کیلئے معاف کردیا اور اللہ تعالیٰ سے تعلق جوڑ لیا۔ گھر کا جتنا بھی کرایہ آتا ہے اس سے غریب لڑکیوں کا جہیز اکٹھا کرتی ہے اور کئی لڑکیوں کی شادیاں کرواچکی ہے۔ لاکھوں روپے کرایہ آتا ہے اور یہ عورت وہ پیسہ بہت ہی کم اپنے اوپر خرچ کرتی ہے اور باقی سارا پیسہ مخلوق خدا کی خدمت کے لیے استعمال کرتی ہے۔ پڑوسی بھی اس کی بہت عزت کرتے ہیں اور اس عورت کی مدد کرتے ہیں اور غریب بچیوں کی شادیاں کروانے میں اس عورت کا ساتھ دیتے ہیں۔ اللہ ان کو اس نیک کام کا اچھا بدلہ دے اور ان کی بخشش کرے ۔آمین۔(پوشیدہ)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 071 reviews.