Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پچکے ہوئے گال ابھارنے کیلئے شاندار ٹوٹکہ

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2019ء

زندگی میں سکون آگیا ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کواور آپ کی نسلوں کو سدا خوش رکھے آمین۔ حکیم صاحب !میں گزشتہ ایک سال سے آپ کا درس سننے تسبیح خانہ میں آتی ہوں ‘میری ڈیڑھ سال پہلے شادی ہوئی لیکن حقوق زوجیت ادا نہ کرسکنے کی وجہ سے لڑکے نے ایک ماہ بعد ہی طلاق دے دی‘ جب طلاق ہوئی تو میں زندگی سے مایوس ہوگئی‘پھر میری والدہ زبردستی مجھے تسبیح خانہ درس سنوانے کیلئے لے آئیں‘ بہت زیادہ سکون ملا‘ اب میں آپ کا درس سننے باقاعدگی سے تسبیح خانہ آتی ہوں اور ہر مہینے روحانی دم بھی کرواتی ہوں‘ میں نے پچھلے خط میں اپنے بارے میں بتایا تھا‘ آپ نے مجھے وظائف بھی دیئے جو باقاعدگی سے پڑھتی ہوں۔ میری طبیعت میں حد درجہ چڑچڑاپن تھا اب کافی بہتر ہوگئی ہوں۔ زندگی میں سکون آگیا ہے۔ میرے پاس کچھ آزمودہ ٹوٹکے ہیں جو میں قارئین عبقری کیلئے خاص طور پر لکھ رہی ہوں۔ یقیناً قارئین اس سے بھرپور استفادہ کریں گے۔
کمبل کو محفوظ رکھنے کیلئے
کمبل کو دھوئیں پھر ایک بالٹی پانی میں ایک چائے کا چمچ ’بورک پائوڈر ‘ڈالیں اور اس میں کمبل بھگودیں اور بغیر نچوڑے دھوپ میں پھیلا دیں ‘سوکھنے کے بعد اسے پلاسٹک میں لپیٹ کر رکھ دیں اگلے سال کمبل نئے جیسے نکلیں گے۔
کالے اور لمبے بالوں کیلئے
کالے اور لمبے بال کیلئے پائو بھر ناریل کے تیل میں مٹی بھر مہندی کے پتے ڈال کر ابال لیں اور روزانہ سر پر لگائیں اس سے بال خوب بڑھیں گے اور لمبے بھی ہو جائیں گے۔
اچار کو محفوظ رکھنے کیلئے:اگر اچار کو محفوظ رکھنا ہے تو اسے نہ گیلے چمچ سے ہلائیں اور نہ ہی اسے نکالنے کے لیے پلاسٹک یا اسٹیل کا چمچہ استعمال کریں۔
پچکے ہوئے رخسار ابھارنے کیلئے
ایک چھٹانک خالص چنبیلی کا تیل لیں اور ایک تولہ لیموں کا رس ملاکر رکھ لیں اور روزانہ چہرے پر مالش کریں اس سے پچکے ہوئے رخسار ابھر آئیں گے اور اس کے علاوہ چہرے کے داغ بھی دور ہوں گے۔
جسم میں چربی کیلئے:ادرک کا پانی پینے سے جسم میں چربی نہیں بنتی اور موٹاپا دور ہوتا ہے۔
دانت چمکدار بنانے کیلئے:نمک اور شہد سے دانت صاف کریں دانت چمک اٹھیں گے۔
دانتوں کا کھٹا پن دور کرنے کیلئے
دانت کھٹے ہو جائیں تو بادام کھائیں کھٹا پن دور ہوگا۔
سر کے بال گرنا بند:پیاز کا رس شہد میں ملا کر لگانے سے سر کے بال گرنے کم ہوتے ہیں۔
پرانے زیورات کو چمکانے کیلئے
پرانے سونے کے زیورات کو چمکانے کیلئے گرم پانی میں تھوڑا سا ڈٹرجنٹ پائوڈر اور ہلدی ڈال دیں اور پندرہ منٹ کے بعد ان سونے کے زیورات کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔
جینز کا رنگ خراب ہونے سے بچانے کیلئے:جینز کا رنگ خراب ہونے سے بچانے کیلئے ایک بالٹی پانی میں چار کھانے کے چمچ سرکہ ڈالیں اور اس پانی سے جینز دھوئیں جینز کا رنگ خراب نہ ہوگا۔
آگ سے جلے کیلئے:جسم کا جو حصہ آگ سے جل گیا ہو وہاں انڈے کی سفیدی لگائیں اس طرح نہ تو سوزش رہے گی اور نہ ہی آبلہ پڑے گا۔
چہرے کی چھائیوں کیلئے
ٹوتھ پیسٹ لگانے سے چہرے کی چھائیاں داغ دھبے کافی حد تک دور ہو جاتے ہیں اور چہر ہ نکھر جاتا ہے۔
خارش کیلئے:ناریل کے تیل میں کافور ملاکر خارش زدہ جگہ پر لگائیں تو تھوڑی دیر میں ٹھنڈک پڑجائے گی۔
تیزبخا ر کیلئے:اگر اچانک تیز بخار ہو جائے تو بکری کا دودھ ہاتھوں، پائوں اور سر پر لگائیں بخار فوراً اتر جائے گا۔
بغل کی بدبو سے نجات کیلئے:پھٹکری کو تھوڑی دیر تک بغل میں دبا کر رکھیں تو بغل کی بدبو دور ہو جائے گی اور جراثیم بھی مر جائیں گے۔
گوشت سے مکھیاں بھگانے کیلئے:سرکہ میں پانی ملا کر اس میں سفید ململ کا کپڑا نچوڑ کر گوشت پر پھیلا دیجئے تو مکھیاں گوشت کے پاس نہیں جائیں گی۔
تانبے کے برتن چمکانے کیلئے
تانبے کے برتن نمک کے پانی میں سرکہ ملا کر صاف کیجئے برتن خوب صاف ہوں گے۔
اونی ملبوسات کیلئے:اونی ملبوسات دھوتے وقت پانی میں ایک چائے کے چمچ کے برابر زیتون کا تیل ملالیں اس سے وہ حیرت انگیز طور پر نرم و گرم محسوس ہوں گے۔اس کے علاوہ اونی کپڑوں پر پھٹکڑی خوب باریک پیس کر چھڑک دینے سے کپڑے برساتی ہوا اور کیڑوں سے محفوظ رہتے ہیں۔
انڈوں کی بُو کیلئے
کیک میں انڈوں کی بُو پسند نہیں تو اسے دور کرنے کے لیے انڈوں کو پھینٹتے وقت اس میں ایک کھانے کا چمچہ شہد ملادیں کیک میں سے انڈوں کی بُو نہیں آئے گی۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 078 reviews.