Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

لوگ نماز کے وقت مسجد میں جاتے ہیں اور وہ باتھ روم میں

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2007ء

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ انسان کے پیٹ سے بڑا برتن کوئی نہیں ہے۔ جب آدمی کوکھانے کی ضرورت ہوتی ہے تو اس کے تین حصے کرے۔ 1- ایک حصہ کھانے کے لیے۔ 2- دوسرا حصہ پینے کے لیے ۔ 3- تیسرا حصہ سانس لینے کے لیے۔ اس سے معلوم ہوا کہ اگر تین پاﺅ کی بھوک ہے تو ایک پاﺅ کھائے۔ اس سے فائدہ یہ ہوگا کہ آدمی تندرست رہتاہے، حافظہ خوب بڑھتا ہے، عقل میں اضافہ ہوتاہے، نیند کم آتی ہے اور سانس آرام سے آتاہے، نماز میں سستی نہیں ہوتی ، مطالبے کے وقت کتاب پڑھنے میں مزہ آتاہے۔ زیادہ کھانے والے کے دل میں اللہ کی مخلوق کے لیے شفقت نہیں ہوتی۔کیوں کہ وہ جانتا ہے کہ جیسے میرا پیٹ بھرا ہواہے، سب لوگ اس طرح ہونگے۔ سب لوگ نماز کے وقت مسجد میں جاتے ہیں۔اور وہ باتھ روم میں جاتاہے۔ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کو لیجئے ترجمہ:۔ کھاﺅ پیو اور حد سے تجاوز نہ کرو اللہ حد سے تجاوز کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔(اعراف 31پ8) اس آیت میں کم خوری کی تلقین کی گئی ہے اور بسیار خوری سے روکا گیا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اپنے متبعین کو یہی تعلیم دی ہے اور آپ نے زیادہ کھانے سے سختی کے ساتھ منع فرمایاہے۔ اس سلسلے میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے چندارشادات ملاخطہ فرمائیں۔ انسان کی کمر سیدھی رکھنے کے لیے چند لقمے ہی کافی ہیں اور اگر لازماً زیادہ کھانا ہی پڑے تو معدہ میں ایک تہائی کھانا ہو، ایک تہائی پانی اور ایک تہائی سانس کے لیے جگہ ہو (رزین) اور ایک جگہ فرمایا ہے: مسلمان ایک آنت سے کھاتا ہے ۔ کافر اور منافق سات آنتوں سے کھاتاہے۔(بخاری) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا: ” اللہ تعالیٰ بھوک سے زیادہ کھانے والے کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتا ہے“ ( مسند الفردوس)آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ بھی فرمان ہے۔(جو شخص جتنی شکم پری کرے گا، اتنا ہی زیادہ لمبا عرصہ قیامت کو بھوکا رہے گا۔)اس سلسلے میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نہایت ہی قابل غور ہے:(یعنی بہت زیادہ کھانے والے سے اللہ کی پناہ مانگو) (الکامل بن عدی )
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 103 reviews.