Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواجہ سفیان ثوری ؒکے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

جو کوئی چاہتا ہے کہ اس کے رزق میں اضافہ ہو‘ تنگی دور ہو‘ وہ جس مقصد‘ جس کاروبار یا جس نوکری کیلئے گھر سے نکلے گا اسے کامیابی نصیب ہوگی۔ ان شاء اللہ۔وَ مَنْ یَّتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ فَهُوَ حَسْبُهٗ اِنَّ اللّٰهَ بَالِغُ اَمْرِهٖ قَدْ جَعَلَ اللّٰهُ لِكُلِّ شَیْءٍ قَدْرًا

غربت ‘ تنگدستی اور فاقہ ختم کرنے کانبویؐ عمل
جو شخص چاہتا ہے کہ اس کے گھر سے غربت‘ تنگدستی ‘ افلاس اور فاقے ختم ہوجائیں اسے چاہیے کہ نبی کریم ﷺ کا بتایا لاجواب عمل کرے۔ درج ذیل عمل کرنے سے کچھ ہی عرصہ میں گھر سے تنگدستی اور غربت کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔ اگر یہی عمل زندگی بھر کا معمول بنالے تو نسلوں میں بھی کبھی فاقے نہیں آئیں گے۔ حدیث مبارکہ میں ہے کہ جو شخص ’’سورئہ واقعہ‘‘ کو رات کے وقت ایک مرتبہ پڑھ لیا کرے وہ کبھی بھوکا نہ رہے گا۔
وقت بے وقت کے سردرد سے نجات
جس شخص کے سر میں ہروقت درد ہوتا رہے یا دن میں کسی بھی وقت اچانک سردرد شروع ہوجائے اسے چاہیے کہ درج ذیل آیت صرف تین مرتبہ پڑھ کر سر پر خود ہی دم کرے۔ انشاء اللہ سردرد ختم ہوجائیگا۔ آیت یہ ہے:۔لَایُصَدَّعُوْنَ عَنْھَا وَلَایُنْزِفُوْنَ(واقعہ19)
بروز قیامت چہرہ چمکے گا
جو کوئی’اِنَّہٗ ھُوَ الْبَرُّ الرَّحِیْمُ(الطور28) اس آیت کریمہ کو بعد نماز کے گیارہ بار پڑھ کر انگلی پر دم کرکے پیشانی پر مل لے تو ان شاء اللہ تعالیٰ قیامت میں اس کا منہ چمکے گا۔اس کے علاوہ اس کو دنیا وی مسائل سے چھٹکارا ملے گا۔جادو جنات‘ گھریلو الجھنیں اور مسائل اس کے قریب بھی نہ پھٹکیں گے۔
صبح سے شام تک ہر مشکل سے نجات کا عمل
جو کوئی صبح کے وقت سات مرتبہ ھُوَ اللہُ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّاھُوَ عَالِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّھَادَۃِ ھُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ (الحشر22)پڑھے تو شام تک اس کے واسطے فرشتے دعائے مغفرت کریں اور اگر اس دن مرے تو شہید کا درجہ پائے گا اور اگر شام کو پڑھے تو صبح تک اس کے لیے فرشتے دعائے مغفرت کریںگے اور جو اس شب کو مرجائے تو درجہ شہادت کا پائے گا۔ اس کے علاوہ دن بھر کی مشکلات سے نجات ملے گی۔ ان شاء اللہ
ترقی کاروبار کیلئے آسان ترین عمل
جو کوئی چاہتا ہے کہ اس کے رزق میں اضافہ ہو‘ تنگی دور ہو‘ وہ جس مقصد‘ جس کاروبار یا جس نوکری کیلئے گھر سے نکلے گا اسے کامیابی نصیب ہوگی۔ ان شاء اللہ۔ ’’وَ مَنْ یَّتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ فَهُوَ حَسْبُهٗ اِنَّ اللّٰهَ بَالِغُ اَمْرِهٖ قَدْ جَعَلَ اللّٰهُ لِكُلِّ شَیْءٍ قَدْرًا‘‘(الطلاق3)
حاجات پوری کرنے کیلئے انگوٹھی کا عمل
نٓ اور جتنے مقطعات حروف قرآن شریف میں ہیں ان سب کو انگشتری پر کندہ کراکر جو شخص اپنے پاس رکھے گا تو انشاء اللہ تعالیٰ اس کی سب حاجتیں پوری ہوں گی اور خیر و خوبی سے بسر ہوگی۔اس انگوٹھی کو بیت الخلاء میں جانے سے پہلے اتارلیا جائے۔
حاجت لکھیں‘ پانی میں بہائیں اور حاجت پوری
ایک دعا مجرب حضرت امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ سے منقول ہے جس شخص کو کچھ حاجت ہو اس کو چاہیے کہ ایک کاغذ پر کالی سیاہی سے یہ عبارت لکھے۔بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرّحِیْمِ۔مِنَ الْعَبْدِ الذَّلِیْلِ اِلَی الرَّبِّ الْـجَلِیْلِ رَبِّ اِنِّیْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَ اَنْتَ اَرْحَـمُ الرَّاحِمِیْنَ
پھر اس کاغذ کو بہتے پاک پانی میں بہادے اور یوں دعا مانگے
اَللّٰھُمَّ بِـمُحَمَّدٍ وَّاٰلِہِ الطَّیِّبِیْنَ الطَّاھِرِیْنَ وَصَـحْبِہِ الْمُوْصِیِّیْنَ اِقْضِ حَاجَتْیِ یَآاَکْرَمَ الْاَکْرَمِیْنَاور اپنی حاجت کا نام لے‘ انشاء اللہ تعالیٰ اس کی حاجت پوری ہو جائیگی۔
جس گھر میں آسیب ہوں وہ یہ پڑھیں
جس مکان میں آسیب یا جن کا احتمال ہو اس کے ہر گوشہ یا ہر قطعہ میں ’’سورئہ بقرہ‘‘ چند حفاظ سے پڑھو ادیں(یا اس کی ایم پی تھری آڈیو میں ریکارڈنگ کروا کر گھر کے مختلف حصوں میں 24 گھنٹے بالکل ہلکی آواز میں چلائیں) انشاء اللہ تعالیٰ آسیب کا اثر جاتا رہے گا۔
استخارہ کا کامیاب اور فوری اثر طریقہ
اگر کسی کار خیر میں استخارہ منظور ہوتو بعد نماز عشاء خیالات فاسدہ سے دل کوپاک کرکے یکسو کرکے 101 بار اس آیت شریف سُبْـحَانَکَ لَاعِلْمَ لَنَا اِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا اِنَّکَ اَنْتَ الْعَلِیْمُ الْـحَکِیْمُ(البقرہ32) پڑھے اور مطلب کا خیال کرکے سوجائے جو بہتر ہوگا انشاء اللہ خواب میں معلوم ہو جائیگا۔
حاملہ اور حمل کی حفاظت کیلئے مرجان کا عمل
اصلی مونگے یعنی مرجان کے ایک دانہ پر درمیان مغرب و عشاء ایک سو ایک بار چاروں قل مع اوّل و آخر درود شریف پڑھ کر دم کریں اور حاملہ کی ران پر باندھ دیں تو وہ حمل اسقاط سے محفوظ رہے گا اگر مونگا کبھی سفیدی مائل ہو جائے تو دوسرا دانہ اسی طریقہ سے پڑھ کر بندھوانا چاہیے ۔ ڈیلیوری قریب آئے تو اس مونگے(مرجان) کو کھول دینا ضروری ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 330 reviews.