Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چھوٹاقد بڑا کرنے کیلئے وظیفہ

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ ہمارے سر پر سلامت رکھے اور اللہ تعالیٰ آپ کو دین اور دنیا کی تمام خیریں اور بھلائیاں عطا فرمائے۔ آمین! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا قد بہت چھوٹا ہے‘ میری سب کزنز کے قد بڑے ہیں جس کی وجہ سے میں احساس کمتری کا شکار ہوں‘ کہیں آنا جانا مشکل ہے‘ ہر کوئی مجھ پر باتیں کرتا ہے اور چھوٹے قد کی وجہ سے میرا رشتہ بھی نہیں ہورہا۔ برائے مہربانی کچھ ایسا بتائیں کہ میرا قد کچھ تو بڑا ہوجائے۔ میری عمر29 سال ہے۔ (ع، میانوالی)
جواب:اللہ تعالیٰ نے جیسا بنایا اسی میں خوش رہنا چاہیے‘ اگر قد چھوٹا ہے تو کیا ہوا؟ اپنے اردگرد نگاہ دوڑائیں آپ کو بے شمار ایک ٹانگ‘ ہاتھ اور بعض آنکھ سے محروم ہوتے ہیں‘ اللہ تعالیٰ نے آپ تندرست اور خوبصورت پیدا کیا ہے۔ لہٰذا احساس کمتری کا شکار نہ ہوں بلکہ ہرحال میں رب کریم کا شکرادا کریں۔چھوٹے قد کو بڑا کرنے کیلئے ایک آزمودہ عمل آپ کو دے رہا ہوں‘ بے شمار نے آزمایا‘ چند دن کرکے چھوڑ نہ دیجئے بلکہ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے کیجئے۔ عمل یہ ہے:۔
صبح و شام ایک مرتبہ ایک گلاس پانی لیکر اس پر سورۂ یوسف کی پہلی آیت الٓرٰ تِلْکَ اٰیٰتُ الْکِتٰبِ الْمُبِیْنِتین مرتبہ اور ایک مرتبہ اَلرَّحِیْمُ اَلرَّحِیْمُ اَلرَّحِیْمُ یَااَللہُ یَامُرِیْدُ پڑھ کر پھونک مار کر پانی بیٹھ کر تین سانسوں میں اس تصور سے پئیں کے جیسے جیسے پانی اندر جارہا ہے آپ کا قد بڑھ رہا ہے۔چند ماہ یقین سے عمل کریں۔ گناہوں سے بچیں۔نماز پنج وقتہ پڑھیں۔ صبح و شام کھجور کا ملک شیک پئیں۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 337 reviews.