Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

پہلے ان ہدایات کوغور سے پڑھیں: ان صفحات میں امراض کا علاج اور مشورہ ملے گا توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔ لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں کھولتے ہوئے خط پھٹ جاتا ہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ روحانی مسائل کے لئے علیحدہ خط لکھیں۔صفحے کے ایک طرف لکھیں۔ نام‘ موبائل نمبر اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور تحریر کریں۔ نوجوانوں کے خطوط احتیاط سے شائع کیے جاتے ہیں ایسے خطوط کے لئے جوابی لفافہ لازم ہے کیونکہ اکثر خطوط اشاعت کے قابل نہیں ہوتے۔

یادداشت کمزور سستی اور کاہلی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عرصہ 13 سال سے سردرد میں مبتلا ہوں جس کی وجہ سے بہت پریشان ہوں میری یاداشت بہت کمزور ہوگئی ہے سستی اور کاہلی رہتی ہے سردرد آدھے سر سے شروع ہوکر پورے سر میں ہوتا ہے۔ گھٹنے سمیت پوری ٹانگوں میں درد ہوتا ہے نزلہ زکام بھی رہتا ہے۔حکیم صاحب بہت پریشان رہتا ہوں پرہیز وغیرہ بھی بتادیں۔میری عمر 31 برس ہے آپ کا مشکور رہوں گا۔ (محمد مصدق عباسی، کراچی)
مشورہ: آپ عبقری دواخانہ کی ’’روشن دماغ‘ نیوطاقتی اور معجون مراد‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ موسمی پھل کھائیں‘ صبح سیر کی ترتیب بنائیں۔ ان شاء اللہ چند ہفتوں میں ہی آپ کی صحت بحال ہوجائے گی۔ بازاری‘ تلی ہوئی اور مرچ مصالحہ والی اشیاء سے پرہیز رکھیں۔
بچہ پڑھائی نہیں کرتا‘ مارکھاتا ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرا بیٹے کا پڑھائی میں دماغ نہیں جو پڑھتا ہے بھول جاتا ہے اس لیے ٹیوشن اور سکول سے ڈانٹ اور مار بھی کھاتا ہے۔ اس کی عمر 10 سال ہے۔ بستر میں پیشاب بھی نکل جاتا ہے۔ دماغ کے حافظہ اور پیشاب کی دوا بتا دے۔ (محمد حسین،لاہور)
مشورہ:آپ دماغی کمزوری کیلئے اگر رات سوتے وقت سات دانے بادام چھیلے ہوئے ہمراہ ایک تولہ مصری کے کھالیے جائیں تودماغی کمزوری بھی دور ہوتی ہے اور کمزوری نظر کے شکار افراد کیلئے بھی بہت لاجواب ہے۔ اپنے بچے کو کچھ عرصہ دودھ کے ساتھ یہ ٹوٹکہ کھلائیے اس کے ساتھ آپ نے بستر پر پیشاب کا پوچھا اس کیلئے ایک آزمودہ نسخہ ہے ۔ ھوالشافی: رات سوتے وقت تِل کے لڈو شکر ملا کر بنالیں۔ ایک چھوٹا لڈو بچے کو کھلادیں۔ لڈو کھلانے کے بعد پانی ہرگز نہ پلائیں۔ صرف چند دن اس ترتیب سے بچے کو کھلائیں بچہ بستر پر پیشاب نہیں کرے گا۔ آزمودہ ہے۔بچے کی عمر ابھی صرف دس سال ہے لہٰذا اس پر زیادہ بوجھ نہ ڈالیں۔
اتنی ادویات کھاتا ہوں مگر صحت نہیں ملتی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے 6 سال سے آواز والی ڈکاریں آتی رہتی ہیں۔ متلی کھانے کے بعد پانی کے ڈیکار پانی کبھی ناک میں چلا جاتا ہے۔ آنکھوں میں پانی لیکن ایسا کبھی کبھی ہوتا ہے۔ گھٹنوں میں درد، سر میں درد آنکھوں میں کھنچائو۔ پڑھنے میں بھی دل نہیں لگتا پھر عجیب سی بے چینی ہونے لگ جاتی ہے۔ اتنی دوائیاں کھائیں ہیں لیکن مجھے فرق نہیں پڑتا اور قبض تین دن تک رہتی ہے‘ ادویات سے وقتی طور پر فرق پڑتا ہے۔ پیٹ میں ہلکا ہلکا درد ہونا شروع ہو جاتا ہے بعد میں پھر وہی حالات۔ میری عمر 20 سال ہے۔ اللہ کریم کے صدقے کوئی دوائی کوئی ٹوٹکہ بھیج دیں میں آپ کی مشکور ہوںگئی۔(حسنہ صدیق،لاہور)
مشورہ:آپ بازار سے ایک پاؤ الائچی اور ایک پاؤ میتھرے (جو اچار میں ڈالے جاتے ہیں)لے کر دونوں باریک پیس لیں اور ایک چمچ چائے والاصبح و شام استعمال کریں۔ آپ چاہیں تو تین دفعہ بھی لے سکتی ہیں‘ بہت لاجواب چیز ہے اور اس کےبہت صحت مند اثرات ظاہر ہوتے ہیں‘ تندرستی میں‘ صحت میں خواہ اس کا تعلق معدہ ہو‘ گیس ہو‘ تبخیر ہو‘ بھوک کا نہ لگنا ہو یا کھانا کھاتے ہی کھٹی ڈکاریں‘ جلن‘ پیٹ کا بڑھنا ان تمام بیماریوں کیلئے یہ بہت مفید ہے اور بارہا کا تجربہ شدہ ہے۔ اس کے علاوہ خواتین کی اندرونی نسوانی بیماریاں ایام کی خرابی‘ رسولیاں سسٹ‘ اندرونی ورم‘ اندرونی انفیکشن‘ پرانے سے پرانا لیکوریا‘ پاؤں کےبل بیٹھنے سے بوجھ بنتا ہو اس میں بھی لاتعداد خواتین کی تجربہ شدہ ہے۔کوئی سائیڈایفیکٹ نہیں۔ اعتماد سے چند ہفتے‘ چند مہینے اس نسخہ کو استعمال کریں۔
شرمندگی اور احساس کمتری
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!جو مسئلہ میں آپ کے سامنے پیش کرنے جارہا ہوں یہ تھوڑا سا معیوب محسوس ہوتا ہے اور اگر میں آپ کے سامنے یہ پیش کرنا چاہوں تو پیش نہیں کرسکتا۔ میں نے جوانی میں کوئی غلط سوسائٹی اختیار نہیں کی‘ میری پہلی شادی ختم ہوچکی ہے‘ دوسری شادی کی ہے‘ مگر ازدواجی حقوق ادا کرنے میں شدید مشکلات درپیش ہیں‘ بیوی کی عمر 12 سال کم ہے‘ شرمندگی اور احساس کمتری کا شکار ہوں‘ خدارا کوئی کارآمد نسخہ یا دوائی تجویز کردیجئے جس سے میری کمزوری دور ہو۔ (پوشیدہ‘ چکوال)
مشورہ: نماز پنج وقتہ لازمی پڑھیں۔ نماز فجر ادا کرنے کے بعد کم از کم تین کلومیٹر تیز قدموں سے روزانہ ضرور چلیں۔ پہلے دن جب تک تھکاوٹ نہ ہوچلیں ‘ اس کے بعد چند دنوں تک تین کلومیٹر تک چلنے کی ترتیب بنالیں۔ بعد میں اس سے زیادہ چل سکتے ہیں چلیں‘ تازہ پھل خوب کھائیں‘ خشک میوہ جات کا استعمال اپنی خوراک میں ضرور رکھیں۔ بکرے کے شوربہ میں روٹی کے ٹکڑے ڈال کر کچھ دیر بعد کھائیں۔ اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کی گولیاں’’ قوتی اور معجون مراد ‘‘ چند ہفتے مستقل مزاجی سے لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔
پیشاب کی زیادتی! علاج
میری بیوی جس کی عمر تقریباً ساٹھ سال ہونے کو آج سے کچھ عرصہ قبل پیشاب کی زیادتی بیماری میں مبتلا ہوگئی‘ ہروقت پیشاب کی حاجت رہتی ہے‘ پیشاب کبھی تکلیف اور کبھی جلن کے ساتھ زیادہ کبھی تھوڑا آتا ‘اس کے علاوہ رات کو تین گولی نیند کی کھاکر سوتی ہے‘ اگر گولی نہ کھائے تو نیند نہیں آتی۔ ایسی دوا بتائیں کہ اس تکلیف سے نجات مل سکے ۔ (سعد اللہ‘کراچی)
مشورہ:آپ اپنی اہلیہ کو عبقری دواخانہ کا ’’بستر پیشاب شفاء‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی استعمال کروائیں۔ نیند کیلئے یہ نسخہ بنالیں اور انہیں استعمال کروائیں۔ ان شاء اللہ انہیں بھرپور نیند آئے گی۔ھوالشافی: گیارہ دانے عناب، کیڑا لگا ہوا نہ ہو‘۔ گیارہ دانے سپستان اور ایک بڑا چمچ بہی دانہ، ہلکا سا کوٹ کر ایک کلو یا ایک لیٹر ابلتے گرم پانی میں رات کو بھگو کر رکھ لیں‘ صبح اچھی طرح مل چھان کر شہدیا شکر جو بھی میٹھا مناسب ہو اگر میٹھا نہ بھی ملائیں تو کوئی حرج نہیں ۔ سردی ہو تو نیم گرم ایک ایک کپ سارے دن میں ایک کلو پانی ختم کریں اس طرح روزانہ نئی دوائی اور نیا پانی۔بھرپور نیند کا ٹوٹکہ ہے۔
اگر بیماری زیادہ ہو تو آپ زیادہ گیارہ کی بجائئے اکیس اور چالیس دانے بھی ایک دن میں استعمال کرسکتے ہیں اور اسی کے حساب سے بہی دانہ کی مقدار بھی بڑھالیجئے۔ چند دن‘ چند ہفتے استعمال کیجئے۔

 

 

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 339 reviews.