Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ٹاپ کی جگہ خالی ہے!

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

کچھ نوجوان بیٹھے ہوئے آپس میں باتیں کررہے تھے‘ ہر ایک ماحول کی شکایت کررہا تھا‘ داخلے نہیں ہوتے‘ ملازمت نہیں ملتی‘ کام نہیں ملتا وغیرہ۔ ایک زیادہ عمر کا تجربہ کار آدمی بھی مجلس میں بیٹھا ہوا تھا۔ وہ خاموشی سے سب کی باتیں سن رہا تھا‘ آخر میں اس نے کہا: آپ لوگوں کی شکایات بالکل بے جا ہیں‘ آپ وہاں جگہ ڈھونڈ رہے ہیں جہاں جگہیں بھری ہوئی ہیں اور جہاں جگہ خالی ہے وہاں پہنچنے کی کوشش نہیں کرتے۔ آپ لوگ اونچی لیاقت پیدا کیجئے پھر آپ کیلئے مایوسی کا کوئی سوال نہ ہوگا‘ کیونکہ عام جگہیں اگرچہ بھری ہوئی ہیں مگر ٹاپ کی جگہ ہر طرف خالی ہے۔امتیاز کامیابی کا راز ہے آپ طالب علم ہوں یا تاجر‘ آپ وکیل ہوں یا ڈاکٹر‘ آپ خواہ جس میدان میں بھی ہوں‘ اپنے اندر امتیاز پیداکرنے کی کوشش کیجئے اور یقیناً آپ کامیاب رہیں گے۔ اگر آپ چوہا پکڑنے کا اچھا پنجرہ ہی بنانا جانتے ہوں تو لوگ خود آکر آپ کا دروازہ کھٹکھٹانا شروع کردیں گے۔ لوگوں کی غلطی یہ ہے کہ جس قسم کے ’’پنجرے‘‘ بازار میں بھرے ہوئے ہیں اسی قسم کا ایک اور ’’پنجرہ‘‘ بنا کر بازار میں بیٹھ جاتے ہیں اور پھر شکایت کرتے ہیں کہ ہمارا پنجرہ فروخت نہیں ہوتا۔ اگر آپ محنت کریں اور اپنے دماغ کو استعمال کرکے امتیازی پنجرہ بنائیں تو یقیناً لوگ اس کو خریدنے کیلئے ٹوٹ پڑیں گے۔ہر ماحول میں ہمیشہ تعصب اور تنگ نظری موجود ہوتی ہے۔ یہ بالکل فطری ہے مگر تعصب اور تنگ نظری کے عمل کی ایک حد ہے اگر آپ اس حد کو پار کر جائیں تو تعصب اور تنگ نظری ہوکر بھی آپ کوکوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ آپ کے نمبر 45 فیصد ہیں اور آپ کے حریف کے 40 فیصد تو عین ممکن ہے کہ تعصب آپ کی راہ میں حائل ہوجائے اور آپ کو نہ لیا جائے لیکن اگر ایسا ہو کہ حریف کے نمبر40 فیصد ہیں اور آپ کے نمبر 80 فیصد تو تعصب اور تنگ نظری کی تمام دیواریں گرجائیں گی اور یقینی طور پر آپ اپنے حریف کے مقابلہ میں کامیاب رہیں گے۔معمولی جگہیں بھری ہوئی ہیں مگر ٹاپ کی جگہ خالی ہے پھر آپ کیوں نہ اس خالی جگہ پر پہنچنے کی کوشش کریں جو اب بھی آپ کا انتظار کررہی ہے۔ اگر آپ دوسروں سے زیادہ محنت کریں۔ اگر آپ عام معیار سے اونچا معیار پیش کریں اگر آپ زیادہ بڑھی ہوئی صلاحیت کے ساتھ زندگی کے میدان میں داخل ہوں تو آپ کیلئے بے جگہ یا بے روزگار ہونے کا کوئی سوال نہیں۔ ہر جگہ آپ کی جگہ ہے کیونکہ وہ اب تک کسی آنے والے کے انتظار میں خالی پڑی ہوئی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 343 reviews.