Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

دلہن بننے والی لڑکیوں کیلئے چند مفید مشورے

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

شادی کے دن شہزادی بننے کا خواب
لڑکی جس دن کا سب سے زیادہ انتظار کرتی ہے وہ اس کی شادی کا دن ہوتا ہے۔ اس اہم ترین دن کے لیے اس نے انگنت خواب اپنی آنکھوں میں سجا کر رکھے ہوتے ہیں، شدید ترین بے چینی اور بے تابی اس وقت بڑھ جاتی ہے جب اس خاص دن کیلئے تیاریوں کا سلسلہ شاپنگ سے شروع ہوتا ہے۔ مگر جہیز، کپڑوں اور دیگر لوازمات جمع کرتے ہوئے اس اہم پہلو کو فراموش نہ کریں کہ آپ کی جلد اور بالوں کو بھی مناسب توجہ کی ضرورت ہے کیونکہ بہرحال آپ کو دلہن ایک مرتبہ ہی بننا ہے اور اس خاص دن کیلئے ہر لڑکی کے ذہن میں یہ تصور ہوتا ہے کہ وہ کسی ملکہ یا شہزادی کی مانند محسوس ہو۔ اس اہم پہلو کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ہم نے دلہن بننے والی لڑکیوں کیلئے کچھ خاص ٹپس یہاں جمع کی ہیں:
خوبصورتی میں اضافے کی کوششیں
٭ اس بات کا فیصلہ بہت پہلے ہی کرلیں کہ آپ کو میک اپ کیلئے کس کا انتخاب کرنا ہے جو کہ مقررہ وقت سے پہلے ہی آپ کی خوبصورتی میں اضافے کی کوششیں شروع کردے، جسے خود کو آرگنائز کرنے میں اچھی مدد مل جائے گی اور وہ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کرسکے گی۔ یہ چیز اس لحاظ سے بڑی اہمیت کی حامل ہے کہ وہ نہ صرف آپ کے بالوں کی آرائش، میک اپ اور لباس کی ترجیحات سے واقف ہو جائے گی بلکہ آپ کو ایک شخصیت کے طور پر جاننے کی کوشش بھی کرےگی۔
بیوٹی پارلر جانے سے پہلے جلدی امراض سےنپٹیں
٭اگر آپ کو شدید نوعیت کی مہاسوں یا جلدی امراض کی کوئی دوسری مشکل لاحق ہے تو بیوٹیشن کے پاس جانے سے پہلے کسی ماہر ڈاکٹر کا رخ کریں کیونکہ عام طور پر مہاسوں کی اہم ترین وجہ نظام ہضم کی خرابی ہوتی ہے۔جلد کی حفاظت کا آغاز! قدرتی مصنوعات سے کیجئے:٭اپنی جلد کی حفاظت کا آغاز معمول کے مطابق کلینزنگ سے کریں اور چہرے پر قدرتی مصنوعات سے تیار کردہ کوئی آمیزہ لگائیں جیسے کہ دہی، بیسن، ہلدی، شہد، دودھ اور لیموں کا رس وغیرہ البتہ اس سے پہلے کسی ہلکے فیس واش سے چہرے کو اچھی طرح صاف کرلیں۔صندل!دوبارہ جوان کردینے والا فیس ماسک:٭جب آپ شاپنگ کی مصروفیات سے چھٹکارے کے بعد گھر واپس لوٹیں تو چہرہ صاف کرکے اس پر صندل کی لکڑی کا پیسٹ لگائیں جو کہ آپ کو دوبارہ جوان کردینے والا فیس ماسک ثابت ہوگا۔شادی سے تین ماہ پہلے یہ چیزیں نہ کھائیں:٭شادی سے کم و بیش تین ماہ قبل جنک فوڈز اور تلی ہوئی چیزوں کااستعمال ترک کردیں۔
ٹوٹکہ آزمائیے! بالوں کی چمک دمک بڑھ جائیگی
٭باہر نکلتے وقت بالوں کی حفاظت کیلئے اسکارف یا کیپ پہننا نہ بھولیں جبکہ ہفتے میں تین مرتبہ اچھے شیمپو اور کنڈیشنر کااستعمال بھی لازمی ہے۔ اس کے ساتھ ہی نیم گرم کئے ہوئے تیل کی مالش ہر چند روز کے بعد کی جائے تو اس سے بالوں کی چمک دمک اور رونق قائم رہے گی۔ بالوں کی جڑوں کو مضبوط اور خشکی سے پاک رکھنے کیلئے انڈے کی زردی سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے جسے سر پر اچھی رگڑ کر لگائیں تو بال چمکدار بھی رہیں گے اور یہ انتہائی مفید کنڈیشنر بھی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 346 reviews.