Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پریشان اور بدحال گھرانوں کے الجھے خطوط

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

سیدھے پاؤں کا وزن الٹے پاؤں سے زیادہ
مجھے اپنے نفسیاتی مسائل میں الجھے ہوئے تقریباً ایک سال ہوگیا ہے مثلاً مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میرے سیدھے پائوں کا وزن الٹے پائوں سے زیادہ ہے اور یہ کہ دونوں پائوں میں فرق ہے جب یہ خیال میرے دماغ میں نہیں ہوتا تو میں ایسا کچھ بھی محسوس نہیں کرتی۔ مگر جب یہ سوچتی ہوں تو پڑھائی متاثر ہوتی ہے، مجھے معلوم ہے کہ میں اپنے نصاب میں کافی پیچھے رہ گئی ہوں۔ اس مسئلے سے چھٹکارا چاہتی ہوں۔ جانتی ہوں میری بات بہت عجیب ہے۔ ایف ایس سی کی طالبہ ہوں۔ (رعنا۔گوجرانوالہ)
مشورہ:فرق کو نظر انداز کرکے توازن کو دیکھیں۔ قدرت نے آپ کے دونوں پائوں میں خوبصورت توازن رکھا ہے۔ اسی وجہ سے چلنے میں، بیٹھنے میں اور لباس میں، جوتوں میں کوئی فرق نہیں ہوگا۔ اس سے ثابت ہوا کہ پائوں میں فرق محض خیالی ہے۔ دراصل آپ کی عمر کی لڑکیاں اپنے بارے میں زیادہ سوچتی ہیں۔ کوئی چہرے کے خدوخال کے بارے میں فکر مند ہے تو کوئی قد کے حوالے سے پریشان۔ کسی کو رنگ کے بارے میں شکایت ہے۔ یہ سب منفی خیالات ہیں جو انسان کو سکون سے کام نہیں کرنے دیتے۔ ان کو دماغ میں ٹھہرنے نہ دیں، پریشانی دور ہو جائے گی۔
پسند کی شادی‘ خوشیاں بھی ملیں مگر
میں نے اپنی پسند سے شادی کرلی۔ خوشیاں بھی ملیں لیکن مالی مشکلات نے پیچھانہ چھوڑا۔ اب ایک بیٹی ہے۔ اس کو اچھی تعلیم دلوانے کے خواب دیکھتی ہوں اور ڈر جاتی ہوں کہ کہیں اس کی زندگی بھی میری طرح والدین کو ناراض کرکے نہ گزرے، یہ اکیلی نہ رہ جائے۔ اس کے مستقبل کے اندیشے میرے آج کا سکون چھین رہے ہیں۔ کتنی ہی دیر خاموش بیٹھی اردگرد گم ہو جاتی ہوں۔ بچی روتے روتے کندھا ہلاتی ہے تو چونک کر اسے گود میں لے لیتی ہوں۔ عجیب قسم کا خوف مجھے گھیرے رکھتا ہے۔اب محسوس ہوتا ہے کہ میں نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔ (شازیہ، چکوال)
مشورہ:اکثر لوگ مستقبل کے حوالے سے خوف کا شکار ہوتے ہیں لیکن ان کو معلوم نہیں ہوتا کہ اس طرح وہ آج کی خوشیوں یا سکون سے محروم ہورہے ہیں۔ آپ کو اس بات کا احساس ہے لہٰذا اپنی اس کیفیت سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ اردگرد سے گم ہو جانا، خاموشی اور بچی سے بے خبری ذہنی صحت کیلئے بھی ٹھیک نہیں۔ مستقبل کے حوالے سے کسی کو کچھ معلوم نہیں ہوتا۔ بہت سی پریشانیاں وقت کے ساتھ ختم ہو جاتی ہیں۔ جو لوگ آج میں زندہ رہتے ہیں اور آج محنت کرتے ہیں، علم حاصل کرکے خود کو کسی لائق بناتے ہیں ان کا آنے والا کل بھی اچھا ہو جاتا ہے۔جو غلطی آپ سے ہوچکی اسے بھول جائیں ۔
لوگ رشتہ دیکھنے آتے ہیں تو لرز جاتی ہوں!
میری عمر 30سال ہوگئی ہے۔ 20سال کی عمر میں کزن سے منگنی ہوئی جو چھ ماہ میں ختم ہوگئی۔ پتہ ہی نہیں چلا دس سال کس طرح گزر گئے، صرف اتنا احساس ہے کہ لوگ مجھے دیکھنے آتے رہے اور میں کپکپاتا ہوا دل لے کر ان کے سامنے جاتی رہی، اب لوگوں نے آنا کم کردیا ہے لیکن میرے دل کا لرزنا بڑھ گیا۔ کبھی تو لگتا ہے مجھے دل کی بیماری ہے ایک روز میرے کہنے پر ابو مجھے ہسپتال بھی لے گئے لیکن دل کی کوئی تکلیف ہی نہ تھی۔ پل بھر کو میں نے محسوس کیا ہسپتال میں صحیح معائنہ نہیں ہوا مگر یہ بات کہی نہیں کیونکہ سب ہی میری صحت کی طرف سےمطمئن تھے اور اب بھی ہیں جبکہ میں خود مطمئن نہیں ساری ساری رات نیند نہیں آتی۔(میمونہ‘ راولپنڈی)
مشورہ:پرسکون نیند انسانی ذہن اور جسم کے لیے بے حد ضروری ہے۔ نیند پوری نہ ہوتو بغیر مشقت کئے انسان خود کو تھکا تھکا محسوس کرتا ہے بلکہ ایک قسم کا تنائو پیدا ہو جاتا ہے۔ نیند لانے کیلئے مثبت کوشش کیجئے۔ لمبی سیر کریں۔ ورزش بھی اچھی ہے۔ من پسند کھانا کھائیں لیکن سونے سے کئی گھنٹے پہلے‘ سونے سے پہلے اچھی کتابوں کا مطالعہ کرسکتی ہیں۔ یہ بھی خیال رکھیں کہ جن لوگوں کا دن اچھا گزرتا ہے ان کو رات میں اچھی نیند آتی ہے۔ جہاں تک دل لرزنے کی بات ہے تو یہ گھبراہٹ کے سبب ہورہا ہے۔ یہ خالصتاً نفسیاتی مسئلہ ہے۔ کوئی ملنے آئے تو مل لیا کریں اس طرح جیسے کہ اور بہت سے لوگوں سے ملا جاتا ہے۔ ہوسکتا لاشعور میں یہ خوف ہوکہ جو لوگ آئے ہیں وہ ناپسند نہ کردیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 362 reviews.