Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یہ تعویذ گھول کر پلائیے! شوہر ہمیشہ شفیق اور ہنس مکھ رہےگا

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

ان کی آنکھوں میں دیکھتے ہی ٹانگیں کانپنا شروع ہوجاتی تھیں‘ ہروقت غصہ‘ غرانا‘ چلانا ان کی عادت بن چکی تھی اور بعض اوقات تو یہ کیفیت خوفناک حد تک بڑھ جاتی تھی کہ ان کے کمرے میں بھی کوئی نہ جاتا تھا۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! روحانی کلاس میں آپ نے اصحاب کہف کے نام گول دائرے میں اور درمیان میں قطمیر لکھنے کا تعویذ بتایا تھا‘ عمل کیا اور بہت فائدہ ہوا۔ پانی میں گھول کر بھی استعمال کیا اور بازو پر بھی باندھا‘ میرے شوہر جو جنونی کیفیت میں مبتلا رہتے تھے‘ ان کی آنکھوں میں دیکھتے ہی ٹانگیں کانپنا شروع ہوجاتی تھیں‘ ہروقت غصہ‘ غرانا‘ چلانا ان کی عادت بن چکی تھی اور بعض اوقات تو یہ کیفیت خوفناک حد تک بڑھ جاتی تھی کہ ان کے کمرے میں بھی کوئی نہ جاتا تھا۔ مگر اس تعویذ کی بدولت میرے شوہر کی حالت اب ویسی بالکل بھی نہیں ہے‘ انتہائی شفیق لہجے سے بولتے ہیں‘ اور ہنستے کھیلتے مذاق کرتے ہیں۔ یہ تعویذ سب گھر والے استعمال کررہے ہیں‘ گھر میں سکون کی فضا ہے‘ لڑائی جھگڑے ختم ہوگئے ہیں۔ اس تعویذ کو گھول کر پی بھی سکتے ہیں‘ بازو یا گلے میں باندھ بھی سکتے ہیں۔ مزید اس کے فوائد چاہتے ہیں تو 313 مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھ کر اس تعویذ پر دم کریں اور اس کا ایصال ثواب اصحاب کہف کی ارواح طیبات کو ہدیہ کیں۔
اصحاب کہف کے نام اور تعویذ کا طریقہ
ایک کاغذ پر گول دائرے میں درج ذیل نام لکھیں۔
یَمْلِیْخَا۔ مَکْسَلْمِیْنَا۔ کَشْفُوطَطْ۔ تَبْیُوْنَسْ کَشَافَطْیُوْنَسْ ۔ اَذْرَافَطْیُوْنَسْ۔ یُوَانَسْبُوْس وَکَلْبُھُمْ قِطْمِیْرط‘‘
یہ تمام نام گول دائرے میں لکھ کر ان کے درمیان لفظ ’’قِطْمِیْر ‘‘لکھنا ہے۔یہ آپ کا تعویذ تیار ہوجائے گا۔
ڈیلیوری میں آسانی کیلئے اس سے آسان عمل نہیں
ڈیلیوری سے پہلے سورۂ تغابن گھر کے سارے افراد پڑھیں یا جس نے پڑھنی ہو بالکل دھیان اور توجہ کے ساتھ پڑھیں۔ معاملہ کتنا ہی پیچیدہ ہو یا ڈاکٹر کہیں کہ آپریشن ہی ہوگا۔ اس عمل کی بدولت ان شاء اللہ نارمل ڈیلیوری ہوجاتی ہے۔میری بہن کا بچہ الٹا بھی تھا اور آڑھا بھی تھا‘ ڈاکٹر نے آپریشن کہا تھا‘ میرے بہنوئی نے پیپرز پر دستخط بھی کردئیے تھے میں نے بہن کے سسرال میں فون کرکے کہا آپ تمام سورۂ تغابن پڑھیں‘ بہن کی نند اور جیٹھانی پڑھنے کیلئے بیٹھ گئیں اور الحمدللہ جیسے ہی بہن کو آپریشن تھیٹر میں لے کر گئے‘ آناً فاناً بچے کی پیدائش ہوگئی‘ میں نے یہ عمل آج تک جس کو بھی بتایا الحمدللہ بہت آسانی سے ڈیلیوری ہوئی۔
میری اسی بہن کا ایک اورواقعہ ہے۔ جس رات میری چھوٹی بہن کی بارات تھی اس بہن کو دردیں شروع ہوگئیں‘ ہم شادی ہال میں جانے سے پہلے سخت پریشان تھے کہ یہ تکلیف میں ہے اور ادھر بارات آرہی ہے‘ پھر مجھے اچانک آپ کا بتایا ہوا ’’زم زم‘‘ والا عمل یاد آیا‘ میں نے اپنی بہن کو ایک تسبیح بتائی کہ یاسمیع اول و آخر درودشریف کے ساتھ کسی سے بات کیے بغیر دل میں پڑھیں اور پھر اول وآخر درود شریف کے ساتھ سانس روک کر گیارہ مرتبہ پیٹ پر ہاتھ رکھ کر زم زم پڑھے۔ اس نے یہ عمل کیا‘ شادی کا سارا فنکشن ہم نے آرام سے گزارا اور پھر اگلے دن سورۂ تغابن کے عمل سے ڈیلیوری آسانی سے ہوگئی۔الحمدللہ! شادی بھی ہوگئی اوردوسری بہن کی ڈیلیوری بھی ہوگئی۔اللہ کریم آپ کا اور آپ کی نسلوں کا سایہ ہم پر ہی کیا پوری امت پر تاقیامت قائم رکھیں۔ آپ اور آپ کی نسلوں کیلئے خودبخود دعائیں نکلتی ہیں‘ اللہ پاک آپ سے ہمیشہ ہمیشہ راضی رہے‘اور آپ اسی طرح امت کو اللہ کریم سے مانگنے اور قریب کرنے کے اعمال بتاتے رہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی اور آپ کی نسلوں کی ہر فتنے او ر ہر طرح کی ذلت‘ قلت اور علت سے تاقیامت بے حد حفاظت فرمائے۔ آمین!

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 365 reviews.