Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جن کہتا ہے میں تمہارا عاشق ! روتی ہوں تو تسلیاں دیتا ہے

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

اپنی اس 14سال زندگی سے جو گزار رہی ہے۔ میں نے حامی تو بھرلی ہے شادی کے لیے اس سے لیکن آگے جن ساتھ ہیں ایک اور ساتھ اگر انکار کرتی ہوں تو اس لڑکے کی زندگی جاتی ہے۔ میں جل رہی ہو آگ میں جو نہ بجھتی ہے نہ مجھے جلا کر راکھ کرتی ہے۔

جن گھر میں فساد ڈالتا ہے
یہ 2004 کا واقعہ ہے جب ابو کی محکمہ پولیس سے نوکری ختم ہوئی اور ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ اپیل کرتے نہ ابو کو اپنے بھائی نے حصے کی زمین دی‘ نہ امی کو بھائیوں نے‘ نہ اتنی پہنچ تھی کہ حصہ لینے کے لیے جاسکیں۔ جب ہم خوشحال تھے سب رشتے دار آتے جاتے تھے اب کوئی عزت نہیں کرتا نہ پوچھتا ہے کوئی کس حال میں ہیں آپ لوگ۔ گھر میں میری وجہ سے بھی سکون نہیں ہوتا ۔ مجھ پر سوار جن گھر میں بھی فساد ڈالتاہے۔بول بول کر میرا دماغ کھاجاتا ہے۔ میں کام نہیں کرسکتی جلدی تھک جاتی ہوں۔ نہ زیادہ دیر بیٹھ سکتی ہوں نہ زیادہ دیر لیٹ سکتی ہوں نہ زیادہ دیر چل سکتی ہوں جسم دکھنے لگتا ہے ۔ پہلے جو جننی تھی وہ 10سال ساتھ رہی اور پتھر کا بنا دیتی تھی اور جو کام کرتی الٹا کروا دیتی۔ میں اپنا وہم سمجھتی تھی حال برا ہوا جب تب پتا چلا کہ جنات ہیں۔ خاندان کے خاندان نکالے گئے ہیں مجھ پر سے۔ پھر آگئے تین جن اور اب کسی پیر سے نہیں نکل سکے۔ میں اس عمر میں بھی آکر 16,15سال کی لگتی ہوں‘ یہ جن مسلمان نہیں، نماز نہیں پڑھنے دیتے ۔ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اصل میں غلطی امی اور نانی اماں کی تھی۔ میں نماز اور قرآن جب تک پڑھ نہ لیتی سکون نہ ملتا۔ رشتے دار جلتے کہ جب دیکھو مصلے پر بیٹھی ہوتی ہے۔
جن کے سر پر سینگ تھے
ایک دفعہ جن آگیا وہ وقت مغرب کا تھا میں ڈر گئی وہ بھاگ گیا کچھ روز بعد پھر آیا مغرب کے وقت اس وقت نانی اماں کافی دور کمرے میں تھیں۔ میں نماز پڑھ کے تسبیح پڑھ رہی تھی اس کے سر پر سینگ تھے جسم پر بال لمبے لمبے اور ہاتھوں پائوں میں چاندی کی کڑیاں تھیں۔ میں نے ڈر سے آنکھیں بند کرلیں اور نانی اماں کو بلانے لگ گئی اس نے میرے آس پاس سات چکر لگائےاور چلا گیا۔ اللہ کے بہت قریب تھی میری ہر دعا بددعا ایسے قبول ہوتی جیسے گولی بندوق سے نکلتی ہو لیکن امی اور نانی اماں نے ماموں کو بتایا کہ ڈرگئی ہے۔ بس پھر مجھ پر ظلم شروع ہوگیا۔ وہ کالا جادو کرتا ہے سب کچھ ختم ہوگیا۔ روح میری قید کرلی ماموں زبان سے میٹھا اور اندر سے جڑیںکاٹتا رہا۔
اب ایک جن عاشق ہوگیا ہے
اب ایک جن بھی عاشق ہوگیا ہے لیکن وہ خود سامنے نہیں آسکتا۔ وہ کہتا ہے کہ تمہیں شادی کرنی ہوگی فلاں لڑکے سے اگر نہ کی تو میں اسے قتل کردوں گا ۔ اگر وہ جن ہنسے تو تین دن میں بےہوش رہوں۔ اگر وہ سامنے آجائے تو پانچ دن ہوش میں نہ آئوں۔ میںنہیں مانتی تھی شادی کے لیے اس لیے اس جن کو حاضر ہونا پڑا۔ جب میں دکھ کی وجہ سے روتی ہوں تو تسلی دیتا ہے‘ کہتا ہے جارہا ہوں اسے چھوڑ کر چپ ہو جائو نہیں تو اس کا جگر کھا کے جارہا ہوں۔ اس لڑکے کو بہت تکلیف دیتا ہے۔ جن صاحب کیا حال کریں آگے ہی گھر کی وجہ سے پریشان ہوں رشتے آتے ہی نہیں اس طرح کرنے سے کیا گزرے گی گھر والوں کے دل پر میں جانتی ہوں۔ دعا کردیں خدا اٹھالے اس دنیا سے مجھے نہیں جینا اس ذلت بھری دنیا میں تنگ آگئی ہوں اپنی اس 14سال زندگی سے جو گزار رہی ہے۔ میں نے حامی تو بھرلی ہے شادی کے لیے اس سے لیکن آگے جن ساتھ ہیں ایک اور ساتھ اگر انکار کرتی ہوں تو اس لڑکے کی زندگی جاتی ہے۔ میں جل رہی ہو آگ میں جو نہ بجھتی ہے نہ مجھے جلا کر راکھ کرتی ہے۔(ف۔ب،پشاور)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 368 reviews.