Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دماغی مریض اور نیند کی گولیاں کھانے والے سکون پالیں!

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عرصہ دراز سے عبقری کی ادویات خودبھی استعمال کرتا ہوں اور گھر والے بھی نہایت اعتماد کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔ عبقری دواخانہ کی تیار کردہ ’’جوہر شفاء مدینہ‘ ٹھنڈی مراد اورروحانی پھکی‘‘ یہ تینوں لے کر ان کو کسی بڑے جار میں ڈال کر مکس کرلیتا ہوں اور دوبارہ ڈبیوں میں بھر کر رکھ لیتا ہوں۔ یقین جانیے یہ ادویات مکس ہوکرکوئی جادوئی شفائی اثر رکھتی ہیں۔بخار اور خاص طور پر ٹائیفائیڈ بخار میں اگر دن میں ہر گھنٹے بعد چند دن کھائی جائےتو وہ بھی ختم ہوجاتا ہے۔ معدہ کے امراض جیسے بھی ہوںبھاری پن‘ متلی‘ کھانا ہضم نہ ہوتا ہو‘سینے کی جلن‘ ڈکار‘گیس یہ پھکی نہایت آزمودہ اور مجرب ہے۔ میری اہلیہ کے پیٹ میں بہت درد تھا میں نے یہ پھکی ان کو استعمال کروائی ایک دو خوراکوں سے درد بالکل ختم ہوگیا۔ اس کے علاوہ عبقری دواخانہ کے تیار کردہ ڈراپس ’’آنکھ شفاء‘‘ بھی لاجواب ہے‘ آنکھوں کی درد چبھن میں ہم تمام گھر والے استعمال کرتے ہیں‘ ہم سب کو عبقری کی ادویات پر اعتماد ہے۔ الرجی‘ نزلہ‘ زکام میں عبقری دواخانہ کے تیار کردہ ڈراپس ’’ناک شفاء‘‘ کا استعمال بھی کیا‘ فوری فائدہ مند ہے۔ اللہ پاک عبقری کی ٹیم کو خوش و خرم رکھے جو اتنی معیاری ادویات دکھی بیمار لوگوں کو مہیا کررہے ہیں۔آمین!۔ (بشیر احمد فیصل آباد)
حقیقی سکون چاہیے تو چلیے سکون افزاء پیتے ہیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے آپ کو خط لکھا تھا جس میںاپنی بیماری کے بارے میں بتایا تھا کہ میں دماغی مریض ہوں نیند کی دوائیاں کھاتی ہوں جس سے مجھے وسوسے آتے ہیں۔ آپ نے مجھے ’’سکون افزاء‘‘ کے استعمال کا مشورہ دیا‘ میں نے اس کا استعمال شروع کردیا۔ اس سیرپ نے واقعی مجھے حقیقی سکون دیا ہے۔ اللہ پاک آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔ (پوشیدہ‘ کراچی)
ستر شفائیں کے استعمال سے گلے کی خرابی دور
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!گزشتہ دنوں میرا چھوٹے بھائی کے ہاں سندیلیانوالی جانا ہوا میرے گلے میں کافی دنوں سے خرابی تھی ڈاکٹر سے دوائی بھی لی لیکن ٹھیک
نہیں ہوا۔جب بھائی کے ہاں گیا تو انہیں میرے گلے کی خرابی کا احساس ہوا‘ پوچھنے پر میں نے بتایا کہ کافی دنوں سے گلا خراب ہے‘ درد کرتا ہے‘ جس کی وجہ سے اکثر بخار بھی ہوجاتا ہے‘ دوائی لینے پر وقتی فائدہ ہوتا ہے‘ دوسرے یا
تیسرے دن بھی وہی مسئلہ ہوجاتا ہے۔ میرے بھائی نے دراز کھولا اور اس میں سے ایک چھوٹی سی ڈبی جس پر ’’سترشفائیں‘‘ لکھا ہوا تھا میرے سامنے رکھ دی اور کہنے لگا: ہمارے گھر میں کسی کو کچھ بھی مسئلہ ہو ہم یہی استعمال کرتے ہیں اور ٹھیک ہوجاتے ہیں‘ اس نے اس ڈبی میں موجود معجون سے ایک چنے کے برابر گولی بنائی اور مجھے کہا کہ جس طرح نسوار منہ میں رکھتے ہیں ایسے رکھ لیں اور اسے چوستے رہیں‘ جیسے جیسے اس کا رس تھوک میں شامل ہوکر آپ کے گلے میں جائے گا آپ کو سکون ملتا جائے گا۔ میں نے مسکراتے ہوئے چنے کے برابر گولی پکڑی اور منہ میں رکھ لی‘ منہ گولی رکھتے ہی خوشگوار احساس ہوا‘ اور واقعی کچھ دیر بعد میرے گلے کا درد کافی کم ہوگیا‘ دن میں چند بار میں نے وقفے وقفے سے یہی دوا استعمال کی میرے گلے کا درد بالکل ختم ہوگیا۔ اب اس کے مزید فوائد بھی سنیے‘ میں بھوک کی کمی کا شکار رہتا تھا‘ جی متلاتا تھا‘ کچھ بھی کھاپی نہ سکتا تھا‘ مگر جب سے یہ ڈبی میری جیب میں آئی ہے ان تمام مسائل سے چھٹکارا مل گیا ہے‘ جوڑوں میں اکثر درد رہتا‘ ذرا سا چل لیتا تو پنڈلیاں درد کرتیں مگر اب بالکل صحت مند ہوں۔ حتیٰ کہ مجھے یقین ہے کہ اگر فالج جیسے مرض میں بھی کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے یہی دوا استعمال کی جائے تو اس سے بھی چھٹکارا مل سکتا ہے۔ (ماسٹر محمد یوسف، پاکپتن)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 375 reviews.