Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

امتحان میں کامیابی کیلئے ایک وظیفہ سردرد اور ناپاک خصلتوں سے چھٹکارا پانے کیلئے غسل کے بعد جسم پر تیل لگانے کا کرشمہ ماواں ٹھنڈیاں چھاواں ن

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کی تالیف ’’ندامت کے آنسو‘‘ ’’مشکلات سے نجات پانے والوں کے روحانی تجربات‘‘اور’’ جنات کا پیدائشی دوست‘‘ پڑھی ہیں ایک روحانی سرور حاصل کررہا ہوں۔ اس کے علاوہ اسم اعظم کی دم شدہ ’’ برکت والی تھیلی ‘‘کی برکات حاصل کررہا ہوں۔ ہر نماز کے بعد دو انمول خزانہ لازمی پڑھتا ہوں اور انمول خزانہ دوست احباب کو ہدیہ بھی کرتا ہوں۔چند اعمال ہیں۔
سیدھا راستہ پانا ہے تو یہ وظیفہ پڑھ لیں!
اگر کسی کام میں باہم رائے مختلف ہوں اور کسی ایک رائے کو ترجیح نہ ہوتی ہوتو ضرورت مند شخص رات کو دو ہزار دفعہ صرف یہ آیت کریمہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ۔صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهِمْ غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْهِمْ وَلَا الضَّآلِّیْنَپڑھ کر سو جائے ان شاء اللہ صبح کو بہتر رائے اور سیدھی اور سچی رائے خیال میں آئے گی اور سیدھا راستہ نظر آجائے گا اور کوئی اختلاف باقی نہ رہے گا۔
سردرد اور ناپاک خصلتوں سے چھٹکارا پانے کیلئے
جس شخص کے سر میں درد ہو اس کا ماتھا پکڑ کر ان آیات :۔
لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ عَزِیْزٌ عَلَیْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْكُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ(۱۲۸) فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِیَ اللّٰهُ لَآ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ- عَلَیْهِ تَوَكَّلْتُ وَ هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ(۱۲۹) (سورئہ التوبہ)
نیزیہی آیات مبارکہ پیٹ کے درد کیلئے گیارہ مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے مریض کو پلانا مجرب ہے۔ اس کے علاوہ اگر فاسق، فاجر، شرابی، افیونی اور جواری وغیرہ ان آیات کو رات کو باوضو 100مرتبہ روزانہ اکیس دن تک پڑھیں تو ان شاء اللہ سارے گناہ اور ناپاک خصلتیں چھوٹ جائیں گی ہر آفت مصیبت کے لیے ان آیات مقدسہ کا پڑھنا مفید ہے نیز سات دن تک 3000مرتبہ روزانہ ان آیات مطہرہ کا پڑھنا نہایت مفید ہے اور اسم اعظم کی تاثیر پیدا کرتا ہے۔
اب میری عبقری کے قارئین سے التجا ہے کہ ہر عمل اور وظیفہ یقین کے ساتھ کریں‘ شک سے ورد و عمل قبول نہیں ہوتے۔ اللہ تعالیٰ بندے سے ویسا ہی معاملہ فرماتے ہیں جیسا ‘اللہ پاک سے بندہ گمان کرتا ہے اگر ورد وظیفہ سے مطلوبہ کام نہ ہورہا ہوتو یہ پڑھنے میں ہماری اپنی بے یقینی یا بے توجہی ہے۔ اللہ کریم بڑی قدرت والا بھی اور ہم سے محبت کرنے والا بھی ہے جو کچھ کمی ہے وہ تو ہماری اپنی ہی طرف سے ہے بس آپ اپنے اندر جو گمان کریں گے اللہ تعالیٰ ویسا ہی معاملہ بندہ سے فرمائیں گے‘ ان شاء اللہ تعالیٰ۔ بس اپنے اندر ایسا یقین پیدا کرلیں جو چیز آپ اللہ تعالیٰ کی ذات سے مانگ رہے ہیں وہ یقیناً ملے گی پھر اللہ پاک کی مدد کے نظارے اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے یہاں پر میں مرشد حضرت خواجہ سید محمد عبداللہ ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کی ایک بہت قیمتی بات بیان کرتا ہوں کہ حضرت رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کرتے تھے ’’جس شخص کو جو وظیفہ دے دیا جائے وہ اس کے لیے اسم اعظم ہے یقین اعظم پیدا کرلو تاثیر اعظم شروع ہوجائیگی‘‘(محمد کامران طور، تلہ گنگ)
ماواں ٹھنڈیاں چھاواں
ماں قدرت کا ایک ایسا انمول تحفہ ہے جس کی قیمت کا مکمل اندازہ اور اس کے قدموں تلے جنت ہونے کا انکشاف ماں کے چلے جانے کے بعد ہی ہوتا ہے خواہ اولاد بوڑھی ہی کیوں نہ ہو جائے جب ایک دن اچانک ماں دنیا چھوڑ جاتی ہے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم ٹھنڈی میٹھی چھائوں سے سخت کڑی دھوپ میں دھکیل دیئے گئے ہیں جیسے سب سے قیمتی چیز کھو جائے جیسے سب کچھ چھن جائے۔ آج تک کوئی اولاد اس درد کو زباں نہیں دے سکی۔ اس لیے کہ یہ دکھ ناقابل بیان ہے۔ بعد میں پتہ چلتا ہے کہ ماں اور ماں کی دعائوں کی ضرورت تو اب بھی اتنی ہی ہے جتنی اس وقت تھی جب میں ایک دن کا تھا، اب بھی زندگی کی دوڑ دھوپ اور نشیب و فراز میں ماں کی رہنمائی اور حوصلہ بخشی کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی اس وقت تھی جب میں نے ماں کی انگلی کے سہارے گرتے سنبھلتے چلنا سیکھا، جب وہ نہیں رہی تو میں نے دیکھا کہ میں جو خود بچوں کا باپ ہوں میرے جینے کا پورا انحصار تو ماں پر ہی تھا۔ جی ہاں اس کی دعائوں، مسکراہٹوں اور باتوں میں ہی تو میری زندگی تھی، میرے رب کی ڈھیروں کرم نوازیاں ماں کے دم سے ہی تو تھیں۔ہر بیٹے کی زندگی میں یہ جان لیوا دن آتا ہے جب اسے سمجھ ہی نہیں آتا کہ یہ ہوا کیا ہے؟ اس دن پہلی بار ایسا ہوتا ہے کہ وہ ماں کو پکارتا ہے اور ماں نہ جواب دیتی ہے اور نہ جھولی پھیلا کر دعائیں مانگتی ہے۔ اس غم سے صرف وہی آشنا ہے جس کی ماں نہیں رہی۔ خدارا میں ہاتھ جوڑ کر التجا کرتا ہوں جن جن کی مائیں حیات ہیں ان کی قدر کرلیجئے، ماں کے پیر دبائیے، اس سے باتیں کیجئے۔ ماں کے آرام اور دوا کا خیال کیجئے، اپنے چھوٹوں کو بھی ماں کی خدمت کا حکم دیجئے اور ہاں جتنا ہوسکے ماں سے دعائوں کا کہتے رہئے، نہ کہنے پر بھی حقیقتاً ماں کے لبوں سے سوائے دعا کے کچھ نہیں نکلتا۔ مگر کہتے رہنے سے اس کا دل خوش ہوتا ہے اب بھی وقت ہے ورنہ پچھتاوے کا ناگ ساری عمر ڈستا رہے گا۔(عبدالصمد عثمان، کراچی)
غسل کے بعد جسم پر تیل لگانے کا کرشمہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہر سال سردیوں میں مجھے ایک مشکل کا سامنا کرنا پڑتا تھا وہ یہ کہ غسل کے بعد میرے پورے جسم پر خاص کر ٹانگوں اور کمر پر مختصر یہ کہ جسم کے ہر حصے پر بہت زیادہ خشکی ہو جاتی تھی جس کی وجہ سے مجھے شدید قسم کی اذیت ناک خارش کا سامنا کرنا پڑتا تھا میں خارش کر کرکے برا حال کر لیتی تھی خاص کر ٹانگوں اور کمر پر بہت ہی زیادہ خارش ہوتی تھی بعض اوقات تو خارش کر کر کے جسم پر زخم بن جاتے تھے۔ پھر تو اور بھی زیادہ تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اللہ پاک بھلا کرے آپ کا‘ آپ نے میری اس مشکل کو حل کردیا وہ ایسے کہ میں نے آپ کے ایک درس میں سنا تھا کہ غسل کے بعد پورے جسم پر تیل لگالیا جائے تو اس کے بہت ہی نفع ہیں خاص کر انسان جلد کی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔ حضرت درس میں سننے کے بعد میں نے اس ٹوٹکے کو آزمایا اور سوفیصد نفع پایا وہ ایسے کہ حضرت مجھے دوسرا سال ہے اس ٹوٹکے کو آزماتے ہوئے یہ میری دوسری سردیاں ہیں جو کہ گزشتہ ساری سردیوں سے زیادہ اچھی گزر رہی ہیں کیونکہ مجھے دوسرا سال ہے اس خشکی اور خارش والی تکلیف سے مکمل نجات مل گئی ہے اب میں ہر غسل کے بعد اپنے پورے جسم پر آپ کا تیار کردہ طب نبوی ہیئرآئل کی مالش کرتی ہوں اچھے طریقے سے اپنے جسم پر خاص کر جن حصوں پر مجھے خشکی زیادہ ہوتی تھی اب حضرت اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے مجھے اس تکلیف سے مکمل طور پر نجات مل چکی ہے اب تو ہر غسل کے بعد تیل کی مالش سے ساری خشکی اور ضدی خارش سے مکمل نجات مل چکی ہے اب تو حضرت گھر میں اور بھی لوگ اس ٹوٹکے کو کرتے ہیں اور جلد کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ خارش اور خشکی کے علاوہ اس ٹوٹکے کا میں نے ایک اور نفع یہ پایا ہے کہ غسل کے بعد سردی نہیں لگتی جسم گرم گرم سا محسوس ہوتا ہے ورنہ پہلے تو سردیوں میں غسل کے بعد سردی لگتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہوتا نہ تو سردی لگتی ہے اور تو اور کافی سکون سا اور طاقت سی محسوس ہوتی ہے۔ حضرت اللہ پاک آپ کا‘ آپ کی نسلوں کا‘ عبقری کی پوری ٹیم کا بھلا کرے کہ آپ عبقری کے ذریعے اور درسوں کے ذریعے ایسے ایسے نایاب ٹوٹکے بالکل فری کھلے عام مخلوق خدا کو عطا کررہے ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں لوگ نفع اٹھا رہے ہیں۔ (بختاور ،بہاولپور)
امتحان میں کامیابی کیلئے ایک وظیفہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ پڑھتی ہوں‘ بہت فیض پایا۔ میں نے جو کچھ پایا وہ قارئین کی نذر کرتی ہوں۔
امتحان میں کامیابی کیلئے
امتحان میں کامیابی کیلئے ایک وظیفہ جو میں خاص طور پر کرتی ہوں‘ بے حد آزمودہ اور مجرب ہے‘ پیش خدمت ہے۔
جب سوالیہ پرچہ آئے تو اس کو پڑھنا نہیں بلکہ الٹا کرکے رکھ دینا ہے‘ پھر اول و آخر تین مرتبہ درود ابراہیمی پڑھنا ہے‘ پھر گیارہ بار یہ کلمات پڑھیں:۔سُبْحٰنَکَ لَاعِلْمَ لَنَا اِلَّا مَاعَلَّمْتَنَا اِنَّکَ اَنْتَ الْعَلِیْمُ الْحَکِیْمُ۔
پھر گیارہ مرتبہ یَافَتَّاحُ پڑھیں اور پھر 7 مرتبہ یہ پڑھیں وَاللہُ الْمُسْتَعَانُ عَلٰی مَا تَصِفُوْنَ (﴿یوسف۱۸﴾) اب سوالیہ پرچہ حل کرنا شروع کریں‘ ان شاء اللہ غیبی مدد ہوگی۔ اگر پرچہ حل کرنے کے بعد سات مرتبہ یہ آیت فَاَغْشَیْنٰہُمْ فَہُمْ لَا یُبْصِرُوْنَ (یٰسین9) پڑھ کر پیپر پر پھونک مار دیں تو چیکر(پرچہ چیک کرنے والا) ان شاء اللہ زیادہ سختی سے چیک نہیں کرےگا۔فوراً جمائی روکنے کا عمل: عبقری کے ایک شمارے میں پڑھا کہ اگر جمائی آئے تو فوراً یہ سوچیں کہ انبیاء کرام علیہم السلام کو کبھی جمائی نہیں آئی تو فوراً جمائی رک جاتی ہے۔ اس عمل کو پڑھا اور کیا ‘ فوراً نفع پایا‘ حیرت انگیز طور پر جمائی فوراً رک جاتی ہے۔
نسیان کے مرض کیلئے یہ عمل بہت کارگر ہے
یہ عمل بہت کارگر ہے۔ سورۂ الم نشرح اکتالیس بار اول و آخر طاق اعداد میں درود شریف پڑھ کر تیل پر دم کرکے اسے سر میں لگائیں۔ میں نےیہ عمل مجالس مجذوبی میں سنا اور اسے کیا اور بےحد آزمودہ پایا۔ برسوں پرانی بھولی بسری باتیں یاد آنےلگیں ہیں‘ یادداشت کی کمی کیلئے بے حد مفید ہے اور پڑھائی سے دور بھاگنے والے‘ کندذہن بچوں کیلئے بھی لاجواب ہے۔
ہر طرح کی سلامتی کیلئے
ہر نماز کے بعد پندرہ مرتبہ اَللّٰھُمَّ یَاسَلَامُ سَلِّمْ۔ پڑھنا ہر طرح کی سلامتی کیلئے مفید ہے۔ہر نماز کے بعد سات مرتبہ یَاوَھَّابُ پڑھنے والا مستجاب الدعوات بن جاتا ہے۔ ہر نماز کے بعد تین مرتبہ یَامُؤْمِنُ پڑھنا ہر خوف سے محفوظ کردیتا ہے۔ دل کی نورانیت کیلئے عصر کی نماز کے بعد دل پر ہاتھ رکھ کر سانس روک کر یہ پڑھیں۔ لَا یُجَلِّیْہَا لِوَقْتِہَآ اِلَّا ہُوَ
نورانیت ‘ روحانی ترقی پانے کے آزمودہ راز
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے‘ آپ پوری دنیا میں جو خیر پھیلارہے ہیں ہم آپ کا شکریہ ادا نہیں کرسکتے‘ بس دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو شادو آباد رکھے اور اپنی شان کے مطابق اجر عظیم عطا فرمائے۔ عبقری رسالہ پڑھنے سے بہت روحانی اور جسمانی فوائد ہوتے ہیں۔
وزن میں کمی: عبقری دواخانہ سے ملی اسم اعظم کی دم شدہ روحانی پھکی کھانے سے وزن میں کمی ہوئی ہے‘ میری عمر 24 سال اور وزن 62 کلو تھا‘ چند دن صرف 30 روپے کی پھکی استعمال کی میرا وزن اب 59 کلو ہوگیا ہے۔
یہ آزمایا تو ماموں کا وزن کم اور صحت بہترین ہوئی
اس کے علاوہ میں نے اپنے ماموں کو کلونجی‘ چھلکااسپغول اور شہد والی دوا تیار کرکے دی‘ جوکہ عبقری کے سابقہ شمارے میں چھپا تھا‘ میرے ماموں نے چند دن استعمال کیا‘ ڈاکٹر نے ان کو وزن کم کرنے کی سختی سے ہدایت کی تھی‘ انہوں نے کسی قسم کی ڈاکٹری ادویات استعمال نہیں کیں‘ صرف یہی نسخہ استعمال کیا الحمدللہ! ان کو بہت فرق پڑا ہے اور ان کا وزن کم ہورہا ہے مزید تسلی بخش بات یہ ہے کہ اس نسخہ کی وجہ سے ان کی صحت بھی دن بدن بہتر ہوتی جارہی ہے۔ نسخہ یہ ہے: 50 گرام اسپغول چھلکا‘ 50 گرام کلونجی اور 100 گرام شہد لیکر تینوں چیزوں کو اچھی طرح مکس کرلیں‘ صبح دوپہر شام ایک ایک چمچ کھائیں۔ چند دن، چند ہفتے مستقل مزاجی سے کھائیں‘ اعصابی دردیں‘ پیٹ کا بڑھنا‘ معدہ کے مسائل‘ جوڑوں کے درد اور ہر قسم کی کمزوری کا آزمودہ علاج ہے۔
گمشدہ چیز مل جاتی ہے: جب بھی میری کوئی چیز گم ہوجاتی ہے تو میں یَارَبِّ مُوسٰی یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھتی ہوں وہ چیز مل جاتی ہے۔
روحانی ترقی: سورۂ توبہ کی آخری دو آیات اور سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 114 مستقل مزاجی سے پڑھنے سے روحانی ترقی ملتی ہے‘ دنیا کی محبت دل سے ختم ہوجاتی ہے‘ انسان کی سوچ بہت زیادہ مثبت ہوجاتی ہے‘ سوچ سے منفی باتیں ختم ہوجاتی ہیں‘ جو آپ کے ساتھ بُرا کرے اس کو معاف کرنا انتہائی آسان ہوجاتا ہے‘ رزق‘ جان مال میں برکت ملتی ہے‘ آخرت کی فکر ملتی ہے اور قبر کی فکر ملتی ہے‘ پرسکون نیند اور پرسکون صبح ملتی ہے۔ آپ کا بہت شکریہ کے آپ کی وجہ سے عبقری ہمیں ملا اور یہ خیریں ہم تک پہنچی۔عبقری دواخانہ کی ادویات روشن دماغ اور اکسیرالبدن کھانے سے بالوں کا گرنا ختم ہوگیا۔ رات کو سونے سے پہلے ہاتھوں کے ناخنوں کو تیل لگانے سے بالوں کے گرنے میں زبردست کمی آتی ہے‘ مستقل مزاجی شرط ہے۔ ہاں یاد آیا عبقری دواخانہ کی دوا روشن دماغ کھانے سے میری نظر جو کہ کمزور ہونا شروع ہوگئی تھی وہ بہت بہتر ہورہی ہے۔ (حرا شکیل‘ فیصل آباد)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 383 reviews.