Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چائے کا مزہ بھی لیجئے اور جان بھی بنائیے خصوصی چائے! دمہ کا شرطیہ علاج

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

پودینہ کی خوشبودار چائے:یہ نسخہ مجھے مولانا عبدالقادر صاحب گجراتی نے ۱۹۳۰ء میں عطا فرمایا تھا۔ اس کے چند روز کے مسلسل استعمال سے خون کی اصلاح ہو جاتی ہے۔ پھوڑے پھنسی، خارش کو دور کرتی ہے اور چہرے کے رنگ و روپ کو نکھارتی ہے۔ ہیضہ اور پیٹ درد کے لیے بھی مفید ہے۔ پودینہ خشک پاؤبھر۔ مجیٹھ عمدہ پانچ تولہ۔ مرچ سیاہ ایک تولہ۔ تینوں کو کوٹ کر محفوظ کرلیں اور بوقت ضرورت ۳ ماشہ ایک کپ پانی میں ڈال کر پکائیں۔ جب رنگ حسب خواہش سرخ ہو جائے تو چینی اور دودھ ملا کر پی لیں۔
دمہ کے لیے خصوصی چائے:اطباء کی ایک مجلس میں چائے کے نعم البدل کے طور پر اپنی تحقیقات کا ذکر کیا تو حاضرین میں سے ایک صاحب نے مجھے بتایا کہ لاہور میں ایک صاحب دمہ کا شرطیہ علاج چائے سے کرتے ہیں مگر اس احتیاط سے کہ چائے کے اجزاء کو اخفاء میں رکھ کر اپنے ہاتھ سے چائے تیار کرتے ہیں اور مریض کو کہتے ہیں کہ ۴۰ روز تک روزانہ آ کر چائے پیو۔ نہ وہ کسی کو نسخہ بتاتے ہیں اور نہ بنا کر دیتے ہیں۔ چنانچہ نسخہ موثر ہے اس لیے خود ان کے ہاں جاتے ہیں اور چائے کی چسکیاں لے کر آتے ہیں۔ کافی تگ و دو کے بعد بالآخر نسخہ ہاتھ آ گیا جو پیش خدمت ہے۔برگد کی داڑھی سوا تولہ، سونف چھ ماشہ، عام چائے پانچ ماشہ، مرچ سیاہ چار عدد۔ برگد کی داڑھی کو کوٹ کر باقی چیزیں شامل کر کے چائے کی طرح پکائیں اور دو کپ چائے بنا کر آمیز کر کے سوا ماہ تک روزانہ استعمال کریں۔ ان شاء اللہ دمہ جڑ سے اکھڑ جائے گا۔مقوی بدن چائے:اس چائے کا نسخہ ہمیں ایک بہت پرانے رسالے ماہنامہ ’’تجارت‘‘ شاہ جہان پور کے دسمبر ۱۹۱۹ء کے ایک خاص شمارہ سے حاصل ہوا۔ اس میں تجارت کے خاص خاص گر اور تجارتی نسخہ جات درج تھے۔چائے کے ہم وزن دارچینی کا سفوف شامل کر لیں اور اس مقوی چائے کی تجارت کریں۔ آپ دیکھیں گے کہ اس چائے کے استعمال سے پورے بدن کو طاقت حاصل ہو گی ، خاص طور پر مردانہ قوت میں اچھا خاصا اضافہ ہو گا۔‘‘ میری رائے میں یہ چائے مذکورہ بالا فوائد کے علاوہ مقوی معدہ ہے۔ آواز کو سریلا کرتی ہے اور نزلہ و زکام کے لیے مفید ہے۔ گرم مزاج والے افراد اس میں دودھ زیادہ مقدار میں شامل کریں۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 385 reviews.