Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مفلسی کے خوف کو دور کیجئے

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

آپ کے مفلسی کے خیالات‘ خوف‘ وہم‘ شبہ‘ ارادے کی مضبوطی نہ ہونا‘ قوت فیصلہ کا کمزور ہونا‘ آپ کے پاس ان چیزوں اور سہولتوں کو نہیں آنے دیتے‘ جو ضروری ہیں۔ کیونکہ اس طرح آپ کا ذہنی رجحان بہترین اور اعلیٰ چیزوں کے مطابق نہیں رہ جاتا۔ آپ کا دل جن باتوں سے بھرا ہے وہی آپ کے پاس رہیں گی‘ یہ قدرت کا اصول ہے‘ اسے کوئی تبدیل نہیں کرسکتا۔ آپ اپنے دماغ میں ہمیشہ یہی سوچ سکتے ہیں کہ آپ کس طرح چیزوں کو اپنی طرف متوجہ کررہے ہیں جن کی آپ سوچ شروع کرتے ہیں وہ ہی چیزیں آپ کی طرف چل پڑتی ہیں‘ اگر آپ مفلسی کا خیال کریں تو وہ ہی آپ کی طرف بڑھنے لگتی ہے اور اگر دولت کے بارے میں سوچیں تو دولت آپ کی طرف دوڑ پڑتی ہے۔جب تک آپ کا دماغ مفلسی کے خیالات سے بھرا ہوا ہے آپ امیر نہں ہوسکتے‘ دولت تو آپ کے پاس تب ہی آئے گی جب آپ اس کا خیال کریں گے۔ اس کی امید کریں گے اس کے حصول کیلئے سخت محنت کریں گے اور اس کے بغیر گزارہ کرنے کو تیار نہ ہوں گے۔ اگر دولت کے بغیر ہی دن کاٹنے کا آپ کے دل میں خیال آتا ہے تو سمجھ لیں کہ آپ نے مفلسی کے آگے ہتھیار ڈال دئیے ہیں۔ آپ نے غریبی کے سامنے ہار قبول کرلی ہے۔ بغیر جنگ کے‘ بغیر جدوجہد کے‘ بغیر کوشش کے وہ خود ہی غریبی کے آگے ہتھیار پھینک کر ہاتھ جوڑ کر کھڑے ہوجاتے ہیں تو دولت آپ کے پاس کس طرح اور کیونکر آسکتی ہے؟یاد رکھیں! آپ جو کچھ پانا یا جو کچھ بتانا چاہتے ہیں وہ تب تک نہیں پاسکتے‘ جب تک کہ آپ اس کی امید نہ کریں۔ خواہش سے کام نہیں چلے گا‘ دل میں پوری امید بیدار کریں اپنے نشانے کا یقین دل میں مضبوط کریں۔ یقین کا ہی بیڑاپار ہے۔ دنیا میں کوئی بھی قدرتی یا دنیاوی زندگی کا اصول ایسا نہیں ہے کہ جس بات کی آپ کو خواہش ہے‘ اسے آپ خوف یا وہم کے ذریعےحاصل کرسکیں آپ کو جو کچھ بھی ملے گا وہ ضرور یقین محکم اور امید کے بل پر ہی ملے گا۔ انسان جیسی امید کرتا ہے ویسا ہی بن جاتا ہے‘ امید آپ کی تمام ذہنی قوتوں کو جمع کرکے کام پر لگا دیتی ہےا ور کام کو نتیجہ سے جدا نہیں کیاجاسکتا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 391 reviews.