Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا
مرادیں غریبوں کی بَر لانے والا
مصیبت میں غیروں کے کام آنے والا
وہ اپنے پرائے کاغم کھانے والا
فقیروں کا ملجا‘ ضعیفوں کا ماویٰ
یتیموںکا والی‘ غلاموں کا مولیٰ
خطار کار سے درگزر کرنے والا
بد اندیش کے دل میں گھر کرنے والا
مفاسد کا زیر و زبر کرنے والا
قبائل کا شیر وشکر کرنے والا
اتر کر حرا سے سوئے قوم آیا
اوراک نسخہ کیمیا ساتھ لایا
تقریباً چودہ سو برس ہوئے‘ جب ایک خشک اور پتھریلی زمین میں‘ ایک ہستی ان اوصاف کے ساتھ ظاہر ہوئی تھی‘ چاند کی سالانہ گردش ان کی تاریخ ولادت کوہر سال دہرا کر ہمارے قریب لاتی ہے اور گزر جاتی ہے۔سوال یہ ہے کہ چودہ سو برس کے بعد امت کو اپنے امام سے کوئی مناسبت باقی رہ گئی ہے؟ سرسبز و شاداب ملکوں کے باشندوں‘ تعلیم یافتہ و شائستہ مسلمانوں کی زندگیوں میں اپنے سردار و پیشوا‘ ہادی و رہنما کی زندگی کا کوئی شائبہ بھی باقی رہ گیاہے؟ جس پاک زندگی کے اوصاف اوپر بیان ہوئے‘ اس کا کوئی پر تو ہم اپنی ناپاک زندگیوں میں پاتے ہیں؟
ہماری شفقت و رحمت بھی ضرب المثل ہے؟
ہم بھی غریبوں کی خدمت کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں؟
ہم بھی غیروں کے دکھ درد میں شریک ہوتے رہتےہیں؟
ہم بھی اپنوں اور غیروں کی غم خواری میں لگے رہتے ہیں؟
ہماری ذات بھی فقیروں اور ضعیفوں‘ یتیموں اور غلاموں کیلئے مرجع امید ہے؟ہم کو بھی عفو درگزر کی عادت ہے؟ہم نے بھی اپنے حسن اخلاق سے کبھی دشمن کو دوست بنایا ہے؟
ہم نے بھی کبھی کسی بدی کی بیخ کنی کی ہے؟ہم کو بھی کبھی بچھڑے ہوئے دلوں کو ملا دینے کی توفیق ہوئی ہے؟
ہم نے بھی کبھی قوم و ملت کی اصلاح و افلاح کی خاطر گوشہ نشینی اختیار کی ہے؟ہمیں بھی قومی اور شخصی زندگی کو سدھارنے کا کوئی نسخہ ہاتھ آیا ہے؟ہندو اور پارسی‘ عیسائی اور یہودی‘ سکھ اور جین‘ تمام غیرمسلم قومیں جو آج ہمارے آقا وسردار ﷺکی مبارک زندگی سے واقف ہونا چاہتی ہیں‘ ان میں سے کوئی قرآن کا مطالعہ نہیں کرتی‘ دفتر احادیث کی ورق گردانی نہیں کرتی‘ سیرت و شمائل نبوی ﷺ پر عشاق کے قلم نے جو ضخیم مجلدات تیار کردئیے ہیں‘ ان کی الٹ پلٹ کی فرصت نہیں رکھتیں‘ وہ تو صرف ہماری زندگی کو دیکھتی ہیں‘ امت کی سیرت سے‘ رسول ﷺ کی سیرت کا‘ پیروؤں کے اخلاق سے‘ امام کے اخلاق کا اندازہ لگاتی ہیں‘ غیروں کی نگاہ میں اپنے محبوب آقاﷺ کو نیک نام یا (خدانخواستہ) بدنام کرنا اس وقت ہمارے اختیار میں ہے۔پس اے بھائیو اور بزرگو‘ دوستو اور عزیزو! اپنی ناپاک زندگیوں سے اس پاک زندگی میں داغ نہ لگاؤ اور کوشش کرو کہ اس پاک و صاف‘ روشن و بے داغ زندگی کا کچھ ہلکا سا نمونہ تو ہماری اور تمہاری زندگیوں میں بھی نظر آنے لگے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 395 reviews.