Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کمرے کا رنگ آپ کی سوچ کے برعکس تو نہیں؟

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

اگرچہ کمرے میں رنگ و روغن کا یہ انداز آنکھوں کو بھلا لگتا ہے لیکن اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ رنگوں کی یہ چکا چوند ہماری سوچ کے برعکس ثابت ہوتی ہے اور نامناسب رنگوں کے انتخاب سے کمرے کی لک(LOOK) متاثر ہو جاتی ہے۔

اپنے کمرے سے خاص لگاؤ‘ فطری بات
اپنا ذاتی کمرہ یا پرائیویٹ روم ‘گھر کا وہ مخصوص گوشہ ہوتا ہے جہاں ہر کام ہم اپنی مرضی اور منشاء کے مطابق انجام دیتے ہیں۔ اس کمرے سے خاص لگاوٹ ہونا فطری بات ہے کیونکہ ہر کوئی اسے بڑی چاہ کے ساتھ اپنی پسندیدہ چیزوں سے سجاتا ہے۔ دیگر آرائش کے علاوہ اس کمرے میں رنگ و روغن بھی خاص توجہ چاہتا ہے۔ اکثریت عموماً اپنے پسندیدہ رنگوں سے اس کے در و دیوار رنگنے کو ترجیح دیتی ہے۔ ضروری نہیں کہ ہر مرتبہ پسندیدگی کا یہ اظہار آنکھوں کو متاثر کن لگے۔ اس حوالے سے رنگوں کے کنٹراسٹ کو بھی خاص اہمیت دی جاتی ہے۔ اگرچہ کمرے میں رنگ و روغن کا یہ انداز آنکھوں کو بھلا لگتا ہے لیکن اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ رنگوں کی یہ چکا چوند ہماری سوچ کے برعکس ثابت ہوتی ہے اور نامناسب رنگوں کے انتخاب سے کمرے کی لک(LOOK) متاثر ہو جاتی ہے۔
رنگوں کے بارے میں دلچسپ حقائق
لہٰذا آج ہم آپ کو رنگوں کے بارے میں دلچسپ حقائق سے روشناس کروائیں گے۔ جن کو جان کر خواتین کے لیے نہ صرف اپنے کمرے بلکہ پورے گھر کے لیے کلر تھیم منتخب کرنا خاصا آسان ہو جائے گا اور ان کے منفرد جمالیاتی ذوق کی عکاسی بھی بھرپور انداز سے ہوسکے گی۔ اس ضمن میں اس بات کو جاننا اور سمجھنا ضروری ہے کہ قدرت کے پیدا کردہ بے شمار رنگ اپنے منفرد تاثر کی بدولت ہمارے مزاج اور موڈ پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یعنی ہر رنگ کی اپنی زبان ہوتی ہے۔ اس بنیاد پر رنگوں کو تین حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ مثلاً گہرے، ہلکے اور معتدل رنگ، سرخ، نارنجی اور پیلے رنگ کا شمار گہرے رنگوں میں ہوتا ہے۔ یہ شدت، جوش، عزم و حوصلے کی عکاسی کرتے ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ان رنگوں کو پسند کرنے والے فطرتاً بے چین طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں ٹھنڈے رنگ موڈ کو پرسکون رکھتے ہیں جب کہ ہلکے رنگ دیگر رنگوں کے ساتھ مل کر بہترین امتزاج کی تخلیق کا باعث سمجھتے جاتے ہیں۔ کون سا رنگ اپنے اندر کیا خاص تاثر اور خصوصیات رکھتا ہے آئیے جانتےہیں۔
سرخ رنگ کے بغیر خوشی کے لمحات ادھورے
(1)سرخ:جذبات کا اظہار ہو یا خوشی کے لمحات، سرخ رنگ کے بغیر یہ ادھورے سمجھے جاتے ہیں کیونکہ یہ رنگ اپنے اندر خاص شدت رکھتا ہے۔ اس لیے اپنے تاثر سے ماحول کو خوشگوار بنا دیتا ہے۔ اس رنگ کی خصوصیت ہے کہ یہ اعصاب کو پرسکون کردیتا ہے لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ پورے کمرے کی دیواروں پر یہی رنگ کروا دیں بلکہ کسی مخصوص حصے جیسے چھت یا وہ کونا جہاں آپ بیٹھ کر مطالعہ یا سلائی کڑھائی کرتی ہوں اس پر سرخ رنگ کرواسکتی ہیں۔ اس طرح طمانیت کا احساس اعصاب کو پرسکون رکھے گا۔
پیلے رنگ کو خوشیوں کا رنگ کیوں کہاجاتا ہے
(2)پیلا: اس کو ’’خوشیوں‘‘ کا رنگ کہا جاتا ہے، خواتین اس بات سے اتفاق کریں گی کہ شادی بیاہ خصوصاً مایوں کے موقع پر دلہن کو پیلا جوڑا اس لئے پہنایا جاتا ہے کہ یہ رنگ زندگی کی نئی شروعات میں اس کو خوشیوں کی نوید سناتا ہے۔خاتون خانہ اگر اس رنگ کو کچن کے لئے منتخب کریں تو یہ بہترین انتخاب ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس کے مخصوص تاثر سے باورچی خانہ خوشنما محسوس ہوتا ہے اور کام کے دوران تر و تازگی کا احساس تھکاوٹ کو پاس نہیں آنے دیتا۔ چمکتا ہوا پیلا رنگ مزاج میں اشتعال اور غصہ پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے، اس لئے دیواریں پیلے رنگ کے معتدل شیڈز سے سجائیں تاکہ مزاج پر منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔ بچوں کے کمرے میں بھی چمکتے ہوئے پیلے رنگ کے پینٹ سے اجتناب کریں ورنہ ان کے لیے پرسکون نیند لینا دشوار ہو جائے گا۔
نارنجی! جوش اور توانائی سے بھرپو ر رنگ
(3)نارنجی: یہ پرجوش اور توانائی سے بھرپور رنگ ہے۔ یہ بالکل وٹامن سی کی طرح کام کرتا ہے جو جسم و جاں میں توانائی کئی گنا بڑھا دیتا ہے، چنانچہ اس رنگ کے زیر اثر رہنے سے موڈ پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور دل و دماغ خوشگوار احساسات کے احاطے میں رہتا ہے۔ لہٰذا گھر کے وہ حصے یا جگہیں جہاں آپ محسوس کرتی ہیں کہ کام زیادہ ہوتا ہے ان حصوں کے لیے یہ رنگ موزوں ترین ہے کیونکہ اس کے منفرد تاثر کی وجہ سے کام کے دوران جوش کم نہیں ہوتا بلکہ مسلسل بڑھتا ہے۔
ہرا آنکھوں کو فرحت و تسکین بخشنے والا
( 4)ہرا: یہ رنگ آنکھوں کو فرحت و تسکین بخشتا ہے۔ لائونج کی دیواروں پر اس کا ہلکا شیڈ ماحول کو پرسکون اور خوشگوار بنانے کے ساتھ گھر کے مکینوں کے درمیان باہمی محبت کو بھی فروغ دیتا ہے جبکہ بیڈ روم کے لیے بھی یہ اچھا انتخاب ثابت ہوتا ہے کیونکہ یہ رنگ دن بھر کی تھکن اور اعصابی تنائو کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے جس سے طبیعت پرسکون ہو جاتی ہے لہٰذا پھر نیند بھی اچھی آتی ہے۔
نیلا! سکون کی علامت
(5)نیلا:بنیادی طور پر نیلے رنگ کو سکون کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ یہ آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔ گھر کے در و دیوار پر یہ رنگ خاص اہمیت کا حامل ہے۔ اس کے ہلکے شیڈز اپنی ٹھنڈی تاثیر سے ماحول میں طمانیت گھول دیتے ہیں۔ گرمی کے موسم میں اس رنگ کی قدرتی تازگی طبیعت کوہشاش بشاش اور تازہ دم رکھتی ہے۔
پرپل! لڑکیوں کا آئیڈیل رنگ
(6)پرپل: پرپل لڑکیوں کا آئیڈیل رنگ مانا جاتا ہے۔ عموماً ٹین ایجر لڑکیاں اپنے کمرے کے در و دیوار اسی رنگ سے سجانا پسند کرتی ہیں۔ قدرتی طور پر یہ رنگ دیگر رنگوں کی نسبت منفرد اور انوکھی خصوصیات کا حامل ہے۔ اس رنگ کے زیر اثر رہنے سے سوچ کو تقویت ملتی ہے اور اس کا دائرہ وسیع ہوتا ہے جس سے تخلیقی صلاحیتیں ابھر کر سامنے آتی ہیں۔
معتدل رنگ کون سے؟ جان لیجئے!
(7)معتدل رنگ:سفید، کالا، سرمئی‘ برائون اور بیج (Beige) رنگ کا شمار معتدل رنگوں میں ہوتا ہے۔ یہ رنگ ہمیشہ اسٹائل کا حصہ رہتے ہیں لیکن ان کا استعمال سوچ سمجھ کر کرنا پڑتا ہے۔ اس بات کو آپ اس طرح سمجھ سکتی ہیں کہ بظاہر کالا رنگ اپنے اندر خاص کشش رکھتا ہے۔ لیکن اگر ہم پورے کمرے میں کالا رنگ کروا دیں تو ظاہر ہے کمرہ تاریک محسوس ہوگا جس کی وجہ سے مزاج پرپژمردگی اور بیزاری چھا جائے گی۔ لہٰذا یہ رنگ ہمیشہ دوسرے رنگوں کے باہمی امتزاج کے ساتھ اچھا تاثر پیش کرتے ہیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 398 reviews.