(اسم اعظم کے ذکر کی روحانی محفل، اسم اعظم سے روحانی و جسمانی مشکلات کا یقینی علاج)
(جیسا کہ قارئین کو معلوم ہے کہ ہر منگل مغرب سے عشاءتک حکیم صاحب کا درس‘مسنون ذکر خاص‘ مراقبہ ،بیعت اور خصوصی دعا ہو تی ہے جس میں دور دراز سے مرد و خواتین بھی شامل ہوتے ہیں۔ ذکر میں درود شریف‘ سورئہ فاتحہ‘ سورئہ الم نشرح‘ سورة اخلاص آیت کریمہ ، اسم الحسنیٰ اورپوشیدہ اسم اعظم ہزاروں کی تعداد میں پڑھے جاتے ہیں اختتام پر لوگوں کے مسائل و معاملات الجھنوں اور پریشانیوں سے نجات کے لئے دعا کی جاتی ہے۔ جو خواتین وحضرات دعا میں شامل ہونا چاہیں وہ علیحدہ کاغذ پر مختصر اپنی پریشانی اور اپنا نام صاف صاف لکھ کر بھیجیں جسے اس دعا میں شامل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تمام احباب شریک محفل یا ممبران عبقری سے درخواست ہے کہ وہ اپنی دعائوں کے ساتھ ان لوگوں کے لئے بھی دعا کریں۔)
والد صاحب کی مغفرت و بخشش (ق س و م،لاہور)
السلام علیکم ! خصوصی دعا اللہ پاک اپنے گھر اور پیا رے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ مبارک پر حاضری کا بلا وا بھیج دے ۔ پا ک پروردگار سعادت کی زندگی اور شہا دت والی مو ت عطا فرمائے میرے خاوند کو اللہ پاک صحت تندرستی اور سلامتی والی زندگی سے نوازے اور ان کا روزگار قائم رہے۔ اللہ پاک کرم فرمائے اور ہمیں دنیا میں رہنے کے لیے اپنا گھر عطا فرما دے ۔ میرے والد صاحب محمد اسلم صاحب کی مغفرت و بخشش کے لیے دعا فرمائیے گا۔ جزاک اللہ اللہ پاک آپ کو اجر عظیم سے نوا زے ۔
رشتہ کے لئے کسی نے بندش کر رکھی ہے (عقیل احمد صدیقی، راولپنڈی)
سلام مسنون !میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری بچی کے لیے رشتے نہیں آتے ۔ ایک دو اگر آئے ہیں تو واپس جانے کے بعد کو ئی جوا ب نہیں آتا ۔ اس وجہ سے بہت پریشان ہوں رشتہ کے لیے کسی نے بند ش کر رکھی ہے کو ئی وظیفہ بتائیں اور اپنی دعاﺅں میں بھی مجھے شامل رکھیں ۔
گرم چیزیں کھانے سے بدن پر خارش (ع اص، گجرات)
سلام مسنون ! مسئلہ میرے بیٹے کا ہے کہ اس کے سر میں بہت زیا دہ خشکی ہے بال بھی جھڑ رہے ہیں اور بدن میں خارش بھی رہتی ہے ۔ معمو لی سی اگر کو ئی گرم چیز یا گرم مصالحہ والی چیز کھا لے تو خارش بدن پر زیا دہ ہو جاتی۔ اس کو اپنی دعاﺅں میں یا د رکھیں ۔
بال دو منہ والے اور دانت پیلے ہیں (ا.ش، اسلام آباد)
اسلام علیکم ! محترم حکیم صاحب عرض ہے کہ کچھ ماہ سے عبقری پڑھ رہی ہوں رسالہ بہت اچھا لگا ۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے بال دو شاخے ہو چکے ہیں پہلے میرے بال لمبے گھنے تھے تقریباً ایک سال سے میرے بال خراب ہو چکے ہیں اور کمزور بھی ہو گئے ہں ان کی رنگت بھی خراب ہو گئی ہے اور بال خشک ہو گئے ہیں بال اتنے گرتے نہیں ہیں لیکن دو منہ والے بہت زیادہ ہیں ۔مہربانی فرما کر پہلے مجھے یہ بتائیں کہ بال دو شاخے کیوں ہیں۔ میں شیمپو بھی وہی استعمال کر رہی ہوں جو پہلے کرتی تھی۔ اپنے بالوں کی وجہ سے بہت پریشان ہوں اور دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے دانت پیلے ہیں میں روزانہ صبح کو اور رات کو دانت صاف کرتی ہوں جبکہ میری ابھی عمر بھی سترہ سال ہی ہے۔ آپ مہربانی فرما کر میرے لیے دعا فرمائیں۔ عبقری کی پوری ٹیم کو سلام۔
میری کمر اور ٹانگوں میں تکلیف ہے (ایک ماں)
محترم بزرگوار حکیم محمد طارق محمود صاحب اسلام علیکم !بعد ادب اداب کے گزارش ہے کہ برائے مہربانی یہ جو منگل کو آپ کے ہاں محفل ہوتی ہے ۔ میں اس میں دعا کرانا چاہتی ہوں۔ میری کمر اور ٹانگوں کو درد کی تکلیف ہے میں زیادہ دیر بیٹھ نہیں سکتی۔آپ مہربانی فرما کر میری درخواست کو اپنی دعا میں شامل کر لیں۔ میری دو بیٹیاں اور ایک بیٹے کی ازدواجی زندگی ٹھیک نہیں ہے۔ بیٹے کی بیوی بڑی لڑاکی ہے گالیاں دیتی ہے میں ادھر ادھر جا کر گزارہ کر رہی ہوں ۔ہم شریف لوگ ہیں کسی سے مقابلہ نہیں کر سکتے۔ آپ دعا فرمائیں کہ مجھے اولاد سے سکون ہو جائے ۔دونوں بیٹیاں بھی درد کی وجہ سے بیمار رہتی ہیں۔ بیٹے کو بھی بیہوشی کے دورے پڑتے ہیں سب ٹینشن کی وجہ سے ہوتا ہے آپ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ سب کو نقد تندرستی اور سکھ عطا فرمائے آمین۔
بیٹی کی اچھی ازدواجی زندگی کے لئے (ایک دکھیاری ماں، بہاولپور)
سلام مسنون! پریشانی میں ایک بیٹی کی دکھی ماں آپ کو خط لکھ رہی ہوں صرف دعاکیلئے کہ میری سب سے بڑی پریشانی دور ہو جائے اور میری یہ دعا قبول ہو جائے۔
میری پریشانی اور میرا سب سے بڑا دکھ یہ ہے کہ میری بیٹی کو اس سال طلاق ہو گئی ہے اس کا ایک بیٹا ہے جو دو سال کا ہے میری آپ سے یہ گزارش ہے کہ آپ روحانی محفل میں یہ دعا کریں کہ میری بیٹی ا،ش ۔کا اچھا رشتہ آ جائے اور اس کی ازدواجی زندگی اپنے شوہر کے ساتھ بہت اچھی گزرے اور وہ سارے دکھ بھول جائے ۔اور میری بیٹی اور اس کے بچے کو اللہ پاک خوشیاں عطا فرمائے ۔ آمین۔ میری تمام محفل سے گزارش ہے کہ وہ میری بیٹی کیلئے اچھے رشتے کے بارے میں دعا کریں ۔ میں ساری محفل کے لوگوں کیلئے دعا گو ہوں کہ میری یہ پریشانی جلد دور ہو جائے آمین ۔ ثم آمین۔
گھر میں جنات وغیرہ نے بہت نقصان کیا ہے (فضل کریم ، صوابی)
سلام مسنون !عرض ہے کہ بندہ نے ایک خط جناب کی خدمت میں ارسال کیا تھا جسمیں اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا اور ایک کتاب کلونجی کے کرشمات مانگی تھی۔ باقی اپنے گھر کے حالات لکھے تھے کہ ہمارے گھر میں جنات وغیرہ نے بہت نقصان کیا ہے۔ لہٰذا ہمیں یہ بتائیں کہ یہ جنات نے کیا ہے یا انسان نے ۔مہربانی فرما کر بندہ کو حالات سے آگاہ کریں کہ یہ چوری وغیرہ کس نے کی ہے اور آیا یہ واپس ہو گی یا نہیں باقی آپ جو روحانی محفل منگل کومنا رہے ہیں تو مہربانی فرما کر بندہ کو دعا میں یاد رکھنا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے گھر سے یہ تکلیف دور کرے۔ اور اللہ تعالیٰ اپنا فضل سے ہمیں ہر بلاو تکلیف سے نجات دے۔ خصوصی دعا کریں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 104
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں