Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مٹی سے ہاتھ دھوئیں موہکے ختم

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!موہکوں کیلئےایک آزمایا ہوا عمل یہ ہے کہ جب نئے چاند کی پہلی اتوار اورجمعرات آئے تو چاند کو دیکھتے ہوئے ایک ہاتھ کی مٹھی میں ریت یا مٹی لے کراس جگہ (موہکوں)پر چند منٹ رگڑیں جہاں موہکے ہوں،جس طرح صابن سے ہاتھ رگڑتےہیں ۔یہ عمل ایک ہی بار کرنے سے موہکے ختم ہوجاتےہیں،اس سے کوئی درد یا زخم وغیرہ نہیں ہوتا موہکے ایک تہہ کی طرح اُتر جاتےہیں ۔صرف شرط ہے کہ ریت مٹھی میں ڈال کر رگڑنا ہے۔ (زرقا عابد، انگلینڈ)۔
موہکے اور میرا مشاہدہ:یہ ٹوٹکہ میرے تجربہ اور مشاہدہ سے ثابت شدہ ہے۔ اگرہاتھوں پر موہکےنکل آئیں تو جب چاند کی پہلی‘ دوسری یا تیسری رات آئے تو پاک جگہ سے مٹی اٹھا کر ہتھیلی میں رکھے اور صرف7 باربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِپڑھ کر مٹی پر دم کرکے موہکوں پر آرام سے رگڑیں‘ موہکے ختم ہوجائیں گے۔(سجاد احمد‘ شب قدر)
عبقری ٹوٹکہ سیکشن:قارئین! بعض اوقات لاعلاج بیماریوں میں جہاں بڑی بڑی ادویات اور مہنگے علاج ناکام ہوجاتے ہیں وہاں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کارگر ثابت ہوتے ہیں جنہیں بظاہر کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تو قارئین آپ مستقل بڑے بوڑھوں کے وہ ٹوٹکے سنے یا آزمائے ہوئے ضرور لکھیں‘ عبقری نے ایک ٹوٹکہ سیکشن قائم کیا ہے تاکہ مخلوق کی خدمت ہو اور انسانیت کو نفع پہنچے ۔نوٹ: ایسے ٹوٹکے بھیجیں جن میں ادویات کا استعمال نہ ہو اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ٹوٹکوں والی کتاب اٹھا کر سارے ٹوٹکے لکھ کر بھیجیں ایسا ہرگز نہ کریں۔ صرف آزمودہ اور سینے کے راز ٹوٹکے ہی بھیجیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 400 reviews.