Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی منزل پہنچا! اعمال کیے‘ اور فون آگیا مسئلہ حل

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ایک مسئلہ عرصہ چھ ماہ سے اٹکا ہوا تھا‘ بہت تگ و دو کی مگر مسئلہ حل ہونےکا نام ہی نہ لے رہا تھا‘ میرے کاروبار کا دارو مدار اسی مسئلہ پر تھا‘ میں ’’روحانی منزل‘‘ مری میں اپنے مسئلہ کے حل کیلئے پہنچا‘ عمل ابھی شروع ہی کیا تھا کہ فون آگیا کہ مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ میری آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے۔ (مظہر حسین، لاہور)
روحانی منزل میں روحانیت کی پھوار:مجھے روحانیت پانے کا بہت شوق ہے‘ یہی شوق مجھے ’’روحانی منزل ‘‘ مری لے آیا‘ یہاں آکر عبادات میں مشغول ہوگیا‘ ایسی نور اور روحانیت ملی کہ لکھنےکو الفاظ نہیں‘وہاں رکھے دم شدہ نمک اور پانی پر دم کیا اور تھوڑا سا نمک کھایا تو جنات کو دیکھنے کا شوق پیدا ہوا تو وہاں جاگتی آنکھوں سے نورانی سفید لباس والی مخلوق دیکھی‘ نماز اور ذکر میں عجب مزہ آنا شروع ہوگیا۔ (قیصر‘ ایبٹ آباد)۔
دم شدہ نمک اور پانی کا استعمال خونی و بادی بواسیرختم: روحانی منزل مری میں جاکر اعمال کیے‘ دم شدہ نمک اور پانی لیکر استعمال شروع کیا تو جہاں میرے دیگر مسائل حل ہوئے وہاں حیران کن طور پر میری خونی و بادی بواسیر ختم ہوگئی۔ (ریاض خان‘ پشاور)۔شوہر واپس گھر لے گئے: میرے شوہر نے مجھے گھر سے نکال دیا‘ چھ ماہ تک مختلف عاملین کے بتائے عمل کرتی رہی مگر ان پر کچھ اثر نہ ہوا‘ بات کرنا تک چھوڑ گئے‘ روحانی منزل میں آکر وہاں کے اعمال کیے‘ صرف تین دن بعد انہوں نے رابطہ کیا اور اب اپنے گھر بیٹھ کر خط لکھ رہی ہوں۔ (ج، راولپنڈی)
سرکش جنات بھاگ گئے: ہمارے گھر میں سالہا سال سے جنات نے اودھم مچا رکھا تھا‘ بہت عامل آئے‘ عمل کرتے مگر جنات نہ جاتے ۔یہی مسئلہ لیکر روحانی منزل آیا‘ اعمال کیے‘ خوب رو رو کر دعائیں مانگیں‘ جب روحانی منزل سے گھر گیا تو واپسی پر دم شدہ پانی اور نمک لیکر گیا‘ گھر جاکر پانی کے چھینٹیں گھر میں لگائے اور نمک کھانے میں استعمال کیا۔ محسوس ہوا کہ کوئی مخلوق آئی ہے‘ چند دنوں میں ہی گھر میں سکون ہوگیا‘ خواب میں کسی بتانے والے نے بتایا کہ اب آپ کو کوئی تنگ نہیں کرے گا۔ (محمد شفیق‘ ڈسکہ)۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 402 reviews.